فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر جنوبی کوریا کے صدر کی چھٹی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے پر صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، عدالت کے 8 ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر کے مواخذے کی توثیق کر دی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مارشل لا کا اعلان اور پارلیمنٹ میں فوج بھیجنا آئین کی کھلی خلاف ورزی تھی، اور یہ اقدام جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ تھا۔
عدالت کے مطابق، صدر نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، جو کہ آئینی عہدے کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ یون سک یول نے 3 دسمبر 2024 کو مختصر مارشل لا نافذ کیا تھا، جس پر اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ ابتدائی طور پر تحریک ناکام ہوئی، مگر دوسری کوشش میں اپوزیشن نے صدر کا مواخذہ منظور کروایا۔
فیصلے کے بعد، جنوبی کوریا میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور مارشل لا کی تحقیقات کے دوران انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارشل لا
پڑھیں:
سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر
دنیا کے چار بڑے ٹیک ویژنری ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین نےسمارٹ فون کے دور کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔
ان چاروں شخصیات کے وژن کے مطابق اب ایک ایسی دنیا ہوگی جس میں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیسز کا غلبہ رہے گا لیکن ایپل کے سی ای او ٹم کوک تاحال سمارٹ فون کی سلطنت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کرسمارٹ فون کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ امپلانٹس صارفین کو صرف اپنے خیالات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس میں نہ کوئی اسکرین ہوگی نہ انگلیوں کا استعمال اور نہ ہی کوئی جسمانی ان پٹ ہوگا،اب تک دو ہیومن سبجیکٹ پہلے ہی امپلانٹ کراچکے ہیں جو اس تصور کی ابتدائی فزیبلٹی کو ظاہر کرتے ہیں۔
بل گیٹس کیئوٹک مون اور اس کے الیکٹرانک ٹیٹوز کی حمایت کرتے ہوئے ایک مختلف سمت تلاش کررہے ہیں، یہ نینو سینسر سے بھرے ٹیٹو ڈیٹا اکٹھا کرنے،بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل ہیں،ان کی ممکنہ حدود صحت کی نگرانی سے لے کر جی پی ایس سے باخبر رہنے اور مواصلات تک انسانی جسم کو ایک ٹیک پلیٹ فارم میں تبدیل کرتے ہیں۔