UrduPoint:
2025-04-09@07:48:07 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد16 ہزار 800کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 33 ہزار900 کیوسک اور اخراج33 ہزار900 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد21 ہزار 900 کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار200 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد39 ہزار900 کیوسک اور اخراج36 ہزار800 کیوسک، چشمہ آمد 28 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 32 ہزار کیوسک، تونسہ آمد30 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 300 کیوسک،گدوآمد 16 ہزار600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار600 کیوسک، سکھر آمد16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک، کوٹری آمد 4 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں آمد 5 ہزار100 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 200، پنجند آمد1ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1410.

62 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.090 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح1086.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.212ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.089 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج ہزار کیوسک کے مقام پر میں پانی فٹ پانی پانی کی

پڑھیں:

تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام کو بچا لیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، کشتی میں 130 کے قریب مسافر موجود تھے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے  تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ واضح رہے 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جب کہ مرنے والوں کی لاشیں بھی تاحال نہیں ملیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا کا چین کے برعکس امریکا پر جوابی ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ
  • ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا
  • ملک کے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ کتنا رہ گیا ہے ؟ پریشان کن خبر
  • شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
  • ایران امریکا مذاکرات؛ مقام اور تاریخ کا اعلان کردیا گیا
  • ملک کے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا
  • پانی ذخائر کی گزشتہ برس کے مقابلے میں سنگین صورتحال
  • زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مائکروبیل ٹیکنالوجی کو اپناناضروری ہے. ویلتھ پاک
  • پی ٹی آئی کے وزراء ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں، امیر مقام
  • تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام کو بچا لیا گیا