لاڑکانہ: شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست میں انٹری ہوگئی، جونئیر ذوالفقار کے پہلے باقاعدہ سیاسی جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں، جلسہ آج شام لاڑکانہ میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جونئیر ذوالفقار علی بھٹو آج شام 6 بجے لاڑکانہ کے جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے لیے ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں، اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے، علاقے کو جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی حمایت کی گئی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں، لاڑکانہ میں ایک جانب پیپلز پارٹی کا جلسہ ہے تو دوسری جانب سیاسی مخالفین بھی سرگرم ہیں۔

لاڑکانہ کا سیاسی پارہ ہائی ہے، سابق جی ڈی اے کے ایم پی اے معظم عباسی کی جونئیر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے میں شرکت متوقع ہے، جونئیر ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کو کینالز کے معاملے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جونئیر ذوالفقار علی بھٹو

پڑھیں:

وزیراعظم کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا ،ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے کے خوبصورت ڈرون مناظر
  • سندھو کو بچانا ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم کی جنگ لڑ کر آیا ہوں، بلال بھٹو کا جلسہ عام سے خطاب
  • ذولفقارعلی بھٹوجونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئرکردی
  • بھٹو کی برسی؛ پاکستان کو رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے
  • وزیراعظم کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت
  • ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے دادا کی نایاب تصاویر شیئر کر دی
  • ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئر کر دی
  • پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی
  • بھٹو کی آج برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسہ، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان