ٹرمپ کے جوابی ٹیرف پر عالمی برہمی، مختلف ممالک نے منسوخی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر عالمی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی ممالک نے ان اقدامات کو غیر ضروری اور خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا، جبکہ آسٹریلیا نے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔
اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہیں، جبکہ آئرلینڈ نے زور دیا کہ یورپی یونین کو مناسب جواب دینا چاہیے۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکہ کے نئے ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچائیں گے اور اس سے خود امریکی معیشت اور سپلائی چین متاثر ہوگی۔ چین نے امریکا سے فوری طور پر ان ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرمپ حکومت نے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جبکہ دیگر ترقی پذیر ممالک پر بھی بھاری تجارتی محصولات لگائے گئے ہیں، جس سے ان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف کے خلاف قانونی بل منظور کر لیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک جوابی کارروائی سے گریز کرے، کیونکہ اس سے عالمی کشیدگی مزید بڑھے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وہ گھبرا گئے چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل
وہ گھبرا گئے چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس )چین کی جانب سے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین گھبراگیا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے غلط قدم اٹھایا، وہ گھبرا گئے اور یہی ایک ایسی چیز ہے جو چین برداشت نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا گیا جس کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیرف کی مجموعی شرح 54 فیصد ہوگئی۔چین نے آج امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اور ساتھ ہی اہم معدنیات کی برآمد پر بھی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے جس سے وہ چین میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔ علاوہ ازیں چین کے کسٹمز حکام نے امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔