Daily Ausaf:
2025-04-04@22:15:34 GMT

دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام جو 12 دن تک جاری رہا

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

چین(نیوز ڈیسک)دےکوئی ٹریفک جام میں پھنسے تو چند منٹ بعد کوفت کا شکار ہو جاتا ہے، لہذا ان لاکھوں لوگوں کی حالت ِ زار کا سوچیے جو ایک دو نہیں پورے 12 دن تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔

یہ انوکھا واقعہ14 تا 26 اگست 2010ء چین کے صوبے ہیبئی میں رونما ہوا، تب چائنا نیشنل ہائی وے پر بہت زیادہ ٹرک آنے، سڑک کی مرمت اور کئی گاڑیاں خراب ہونے سے ایسا زبردست ٹریفک جام ہوا کہ ’’100 کلومیٹر‘‘تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔

حالت اتنی خراب تھی کہ ہر گاڑی روزانہ صرف 1 کلومیٹر سفر طے کر پاتی، لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں کھول لیں جہاں ہر شے دستیاب تھی، یہ دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام تھا۔

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹریفک جام

پڑھیں:

تہذیب بیکری کے مضر صحت کیک،چھ افراد کی حالت شدید خراب، متاثرہ خاندان کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی (ملک عمران سے) راولپنڈی کی مشہور بیکری “تہذیب” کا کیک بچوں سمیت چھ افراد کے لیے شدید خطرے کا باعث بن گیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی حالت بگڑ گئی۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے بیکری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوڈ اتھارٹی و دیگر حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گارڈن ایونیو کے رہائشی احمد شیر اعوان نے بتایا کہ انہوں نے عید کے روز بحریہ ٹاؤن فیز 07 جی ٹی روڈ پر واقع تہذیب بیکری سے 2150 روپے کا کیک خریدا۔ احمد شیر کے مطابق، اس کیک کو گھر لایا گیا، جہاں بچوں نے کھایا۔ کھانے کے بعد 16 سالہ عمار، 23 سالہ زوہیب، 24 سالہ علی حمزہ اور تین بچیوں کی حالت بگڑ گئی۔ بچوں کو فوری طور پر فیز 4 کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے فورڈ پائزنگ کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچوں نے کچھ مضر چیز کھا لی ہے۔

احمد شیر نے بتایا کہ “عید کے دن ہمارے بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گئے اور ہم انتہائی کرب سے گزرے۔” انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے بیکری سے رابطہ کیا، تو وہاں سے حمزہ نامی شخص نے ان سے رابطہ کیا اور خود کو منیجر ظاہر کرتے ہوئے کیک اٹھا کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا۔ اس کے باوجود، احمد شیر نے بتایا کہ حمزہ کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا۔

اس معاملے پر احمد شیر نے فیصلہ کیا کہ وہ بیکری کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کہا کہ وہ اس معاملے کو ڈی سی راولپنڈی، فوڈ اتھارٹی اور عدالت میں لے جائیں گے۔ احمد شیر نے مزید کہا کہ “اب بچوں کی حالت بہتر ہے، لیکن وہ ابھی بھی ذہنی طور پر تکلیف میں ہیں۔”

اس حوالے سے جب تہذیب بیکری کی متعلقہ برانچ کے شفٹ منیجر فیضان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بیکری صحت کے تمام اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی اشیاء تیار کرتی ہے اور ہر گاہک کی صحت کو اہمیت دیتی ہے۔ فیضان نے دعویٰ کیا کہ احمد شیر کی شکایت پر فوری طور پر کیک کو لیبارٹری بھیجا گیا اور وہاں سے کسی بھی قسم کی خرابی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نے اسی کیک کو اپنے گھر بھیجا تھا اور ہمارے گھر میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں آیا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہم کسی صورت بھی اپنے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے اور احمد شیر کے بچوں کو فوڈ پائزن کسی اور وجہ سے ہوئی ہے۔”

اس واقعے کے بعد بیکری کے خلاف قانونی کارروائی کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے، اور متاثرہ خاندان نے حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تہذیب بیکری کے مضر صحت کیک،چھ افراد کی حالت شدید خراب، متاثرہ خاندان کا قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • گرمیوں میں دہی کو تازہ اور کریمی کیسے رکھیں؟
  • دنیا کےکمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • لائف کی سب سے خراب فلم، سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟
  • 2025 کیلئے فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری، سب سے زیادہ دولتمند کون قرار پایا؟جانیں
  • بچیوں کی گرفتاری سے بلوچستان کے مسائل خراب ہو رہے ہیں، مالک بلوچ
  • عید کے بعدموٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ،ٹریول ایڈوائزری جاری
  • عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ، ٹریول ایڈوائزری جاری
  • 2025 کے لیے فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری