2025-02-21@21:11:20 GMT
تلاش کی گنتی: 2347
«قومی ٹیم کے»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی بی آر ٹی طرز کی بسیں چلائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ پر بی آر ٹی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا، بی آر ٹی بسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید 72 بسیں خریدی جائیں گی۔ اس مرتبہ مطالبات پورے ہونے تک واپسی نہیں ہو گی: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ احتجاج...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے،صدر،وزیر اعظم ، بلاول بھٹو ودیگر کا اظہار افسوس
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ودیگر رہنمائوں نے یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اہلخانہ کے مطابق نواب یوسف تالپور کافی عرصہ سے علیل تھے،وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیر و سینئر سیاستدان نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ صدر مملکت نے مرحوم نواب یوسف تالپور کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، صدر مملکت نے مرحوم نواب یوسف تالپور کے ورثا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ، صدر مملکت نے سو مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے...
پشاور میں بڑھتی ہوئی ضرورت اور رش کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ کے نئے روٹس پر بی آر ٹی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید 72 نئی ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدی جائیں گی۔ اجلاس میں نئی بسوں کی خریداری اور نئے روٹس پر بسیں چلانے کے سلسلے میں سول ورکس مکمل کرنے کے لئے6 ماہ کی ڈیڈلائن مقررکی گئی ہے۔ بی آر ٹی کے زیرتعمیر پلازوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مال آف...
خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے، جن میں کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے ثضلع کرم کے بیگان گاؤں سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دیگر کمانڈرز، مفتی نور ولی محسود، خالد خراسانی اور شاہد عمر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے کاظم کی گرفتاری یا خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو...
عوامی نمائندوں پر کرپشن کے الزامات، پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹبلٹی کمیٹی نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر لگائے گئے کرپشن الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے وژن کے تحت ان کی حمایت درکار ہے، اور مبینہ عوامی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے ثبوت فراہم کیے جائیں تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ فراہم...

حکومت اور سیکورٹی ادارے کرم کے مٹھی بھر دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، علامہ سید احمد اقبال رضوی
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے کے عوام محصور ہیں، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم ضلع کرم، خصوصاً پاراچنار میں جاری بدامنی، راستوں کی بندش اور عوامی مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے کے عوام محصور ہیں، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔ ایک بار پھر...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلے کے بارے میں ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، صرف ایک پلیئر کو ہدف نہیں بنا سکتے، نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔ نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھا کھیل رہے ہیں ان کی وکٹ اہم ہو گی، اگر ہم اہم موقع پر وکٹ لیں تو ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا۔ آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے منفرد اینیمیٹڈ کرداروں کو بہت مہارت سے دکھایا گیا ہے، جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کپتانوں کو ان کے پسندیدہ شارٹس کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی نے پوسٹ کے کیپشن میں...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپر نے ایم آر ڈی کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر ایک تجربہ کار، مدبر اور دور اندیش سیاستدان تھے۔ سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک باوقار سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔(جاری ہے) ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےنوید سنادی
ریاض: امریکا اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی امریکا-روس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، روسی وفد سے 4 اصولی معاملات پر اتفاق ہوا ہے، تاہم کچھ نکات پر یورپی یونین کو شامل کرنا ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ دونوں ممالک نے سفارتی مشنز کی بحالی، مفاہمتی اقدامات، امریکا-روس تعاون اور معاشی رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق کیا۔ روسی حکام کے مطابق، صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ دوسری جانب...
پی ٹی آئی کے لئے مشکلات کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ وہ بہت سارے دیہاڑی باز جوسوشل میڈیا پر ہر مہینے بلکہ ہر ہفتے رہائی کی ایک نئی تاریخ دیتے تھے غائب ہوچکے ہیں۔ اب ان کیلئے اْمید کی کوئی کرن نہیں ہے۔ ایک چراغ جو حکومت سے مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی نے خود ہی جلایا تھا اسے بْجھا بھی خود ہی دیا۔ آرمی چیف کو خطوط لکھ کے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی مگر اس پر بھی صاف جواب آ گیا اور اب ایک ٹرک کی بتی ہے کہ رمضان المبارک کے بعد کوئی گرینڈ الائنس بنایا جائے گا اوراس کے بعد کوئی تحریک۔ سوال یہ ہے کہ اگر آپ کچھ مقاصد اور کچھ...
کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی شکایت پر چھاپہ مارا،2019کاریکارڈ ضبط مرکزی دروزاہ بند کردیا گیا، دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے سے روک دیا کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر دو ہزار انیس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ بدعنوانی کی شکایات پر مارا گیا پولیس کی نفری نے ایم ڈی اے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کردیا تمام عملے سے پوچھ گچھ کی گئی دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی دفتر سے ضبط کیے جانے والے ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو ٹرک میں ڈال کر لے جایا گیا۔
ملک ریاض پر نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس میں ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد ،ریفرنس احتساب عدالت نمبر 1راولپنڈی میں دائر کیا گیا، متعدد مقدمات میں پہلے سے زیر تفتیش محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دیہی رقبے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کر نے کا الزام ، محکمہ مال کے 28 ملزمان بھی نامزد قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں ان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق...
کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ان کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں اداکی جائےگی۔نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
لاہور: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کیساتھ ملاقات میں جنوبی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی نے مقامی بیوروکریٹس کے منفی رویہ کی شکایات جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے گن گائے. گزشتہ روز نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے دو الگ الگ اجلاس کیے، جس کا مقصد نوجوان ارکان کو اپنے تحفظات اور شکایات سے پارٹی صدر کو آگاہ کرنے کا موقع دینا تھا مگر انھوں نے پارٹی صدر کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سراہنے کے علاوہ کچھ نہ کیا. ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز پارٹی صدر کے خطاب سے ہواجس میں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے نام اسماعیل اور انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔ جیل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد واٹر ٹینکروں کا آگ لگنے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، واٹر ٹینکرز کے جلائو گھرائو کا مقدمہ واٹر ٹینکر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا ہے، مدعی کے مطابق مقدمے میں جلاؤ گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جیل چورنگی سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی، ہمارے5 واٹر ٹینکروں کو جلایا گیا ہے،...
پشاور(صباح نیوز)کرم میں قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص برادر عبدالرحیم خان نے یونیورسٹی آف میرپورخاص میں طلبہ کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبدالرحیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلاسوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں تک موجود نہیں، جس سے تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد نوٹس لیں اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ مزید برآں انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسوں کی تعداد میں...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔فوٹو شوٹ کے دوران کیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔ ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
جامشورو(رپورٹ: مظہر خان) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں نئے آنے طلبا کے اِعزاز میں ایک شاندار تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ جس میں لمس فیکلٹیز کے ڈینز اور بلاِول میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹرز اور نئے داخل ہونے والے طلباء اور اْن کے والدین نے اورینٹیشن میں شرکت کی۔ اِ س موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اُجن نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مشورہ دیا کہ طبی پیشے میں آگے بڑھنے کے لیے انہیں سخت محنت کرنا ہوگی اور اپنے آپ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔وائس چانسلرجامشورو لیاقت یونیورسٹی آف میڈ یکل اینڈ سائنسز جامشورو اور بلاول میڈیکل کالج جامشورو میں ایم بی بی ایس سیشن 2025 ء کے کورسز...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، مرکزی نائب صدر ستار رند، ضلع نوشہروفیروز کے صدر لطیف بھٹی، جنرل سیکرٹری حسین سومرو اور دیگر رہنماؤں نے نوشہروفیروز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ،6 نئے کینال، لاقانونیت، بہاریوں، برمیوں اور بنگالیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے آج (19 فروری کو) تنگوانی میں ریلی اور 20 فروری کو شکارپور میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول کو وزیرِاعظم بنانے کے لیے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ایک طرف سندھ کے پانی اور زمینوں کو پیپلز پارٹی کی قیادت...
کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے، اہلخانہ کے مطابق وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، نواب یوسف تالپور کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں اداکی جائےگی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے۔نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان نواب یوسف تالپر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواب یوسف تالپر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
میانوالی کے علاقے اسکندر آباد کالونی میں شاپنگ سینٹر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق جاں بحق 10سال کا لڑکا محمد لقمان کراچی کا رہائشی تھا۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ نواب یوسف تالپور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ نواب یوسف تالپور گزشتہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع عمر کوٹ کے حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور اس سے قبل بھی متعدد بار اسمبلی کے رکن رہ چکے، ان کو اعزاز حاصل تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر جاری میڈیا ریلیز کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کافی عرصے کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بطور کھلاڑی وہ بہت خوش ہیں اور تمام شائقین بھی خوش ہے۔ بلے باز کا کہنا تھا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے۔ ٹیم میں فاتح ٹیم کے تین یا چار کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑی نئے ہیں۔ لیکن یقین، اعتماد اور کارکردگی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پر کسی...
بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، صوابی جلسے میں مجھ سے غلطی ہوئی کہ اٹھ کر ہاتھ ہلا دیا، میرے ہاتھ ہلانے سے نظم وضبط کی خلاف ورزی ہوگئی، سلمان اکرم راجا کو سفارش پرعہدہ ملا ہے، کچھ لوگ بانی سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف توہین آمیز بیان دیئے گئے، کوئی توہین آمیز بیان دے گا تو جواب تو ملے...
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا نہ احتجاج ہوگا، عمران خان خان کے لیے فی الحال کوئی اچھی خبر نہیں وہ جیل میں ہی رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں، تحریک انصاف کا گراف گر رہا ہے اور یہ سب سمجھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید انہوں نے کہاکہ شیر افضل مروت آزاد سیاست کرتے ہیں، لیکن ان کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائےگا، اگر فواد چوہدری تحریک انصاف میں جانا...
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شاہین آفریدی کو خوش گوار موڈ میں بیٹے عالیار کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10) مذکورہ پوسٹ میں شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے عالیار کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا مگر باپ اور بیٹے کے درمیان محبت بھرا رشتہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 2 سال قبل 3 فروری...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین سینیٹ کے احکامات نہیں مان رہی ہے، جمہوریت میں بہت کچھ درگزر کرنا پڑتا ہے، پیکا ایکٹ پر پی پی نے حکومت کو انگیج کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کو بڑی حد تک بہتربنایا ہے، میں بذات خود پیکا ایکٹ کے حق میں ہوں، تاہم اگر کچھ ترمیم اور مشاورت کے بعد بل پاس ہوتا تو اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے مشیروں کی طرف نظر رکھنا ہوگی، کچھ لوگ شہباز شریف کو بھنور میں پھنسا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایم...
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت رمضان میں کام کے اوقات میں نرمی دے کر مسلمانوں کو جلد گھر جانے کی اجازت دے رہی ہے، اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھارت کے دورے پر ہیں۔ نریندر مودی نے پیر کو ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثنا اب سماج وادی پارٹی نے نریندر مودی کو اس معاملے پر نشانہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے کہا کہ بھاتی وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا کے مسلمان شیخوں یا امیروں کو گلے لگاتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر ملک کے...
نانٹیس: فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک...
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجودکسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے...
اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا محسن نقوی نے کہا ہے سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار

محمود عباس نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد بند کرنے سے انکار پر محکمہ امور اسیران کے سربراہ کو برطرف کر دیا
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے قومی ہیرو قدورہ فارس کو قبل از وقت جبری طور پر ریٹائر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو فلسطینی اسیران، شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے خلاف دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نواز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ عبدالقادر حمید (قدورہ فارس) کو قیدیوں، شہداء اور زخمیوں کی تنخواہیں منسوخ کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سوموار کو محمود عباس نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں قیدیوں،...
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی چمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض کردیا۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نےکہا کہ اُنہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں چندکھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن وہ ان کے نام نہیں لیں گے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی عدم شمولیت پر مزید بات نہیں ہونی چاہیے، جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پاکستانی جھنڈے...
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر اعتراض پر کردیا۔ شاہد آفریدی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلان کردہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن ان کے نام نہیں لوں گا، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟ سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ قومی ٹیم کو ایونٹ میں تمام فارمیٹس میں کارکردگی دکھانا ہوگی، کیونکہ ساری ٹیمیں ہی بھرپور تیاری کے ساتھ آئی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، صائم ایوب کی عدم شمولیت پر...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ شائقین کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
اسلام آباد: حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی...
بحریہ ٹا ئو ن کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر Real estate tycoon Malik Riaz waves as he leaves the Supreme Court on his contempt of court case in Islamabad June 21, 2012. Pakistan's top court stopped short of indicting the son of its chief justice and a billionaire businessman, kicking into the long grass corruption allegations that damage its credibility. In a case that has captivated the Pakistani political and media elite, Supreme Court judges asked the attorney general to investigate Arsalan Iftikhar Chaudhry, Malik Riaz and his son-in-law in corruption allegations. AFP PHOTO / Aamir QURESHI (Photo by Aamir QURESHI / AFP) WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، ترمیم سے عدالت کے اندرعدالت بنادی گئی، حکمرانوں کو اب تک 26 ترمیم کے کچھ نکات کا علم نہیں، انہوں نے وکلا سے گلہ کیا کہ آپ تو ہر تحریک میں آگے ہوتے تھے، 26 ترمیم کے خلاف نہیں نکلے؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پروکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئینی ترمیم کے لیے دوتہائی اکثریت ہونا لازمی ہے، اکثریت نہ ہونے کے باوجود 26 ویں ترمیم پاس کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا، پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔ سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور روک لیا تھا، پولیس کو بانی سے ملاقات کے عدالتی احکامات دکھانے کے بعد علیمہ خان کو جانے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا کوئی بھی جیل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین سینیٹرز کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز کے بعد ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج، نعرے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ڈپٹی چیئرمین نے وقفہ سوالات پر کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی وضاحت کرچکا ہوں کہ کسی کی من مانی سے نہیں یہ ہاؤس قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر نے نامناسب روہے کے باعث پی...
جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ موجودہ اسمبلیوں میں 75 فیصد لوگ فارم 47...
26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سماعت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارق شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ممبران کو لاپتا کیا گیا، رہنما جے یو آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت کے بعد کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے، جبکہ پہلی میٹنگ کل کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے تمام کمیٹی ممبران کو آگاہ کردیا گیا ہے، کل ہونے والے پہلے اجلاس میں حکمت عملی تیار کی جائےگی۔ پارٹی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے دوران غائب رہنے والے...
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں علی حسن زہری کیساتھ اختلافات پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اختلافات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلاف کی خبروں کے بعد علی حسن زہری فوری طور پر کراچی چلے گئے اور وفد کے ہمراہ پارٹی کی خاتون رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایم این اے ملک شاہ گورگیج کو اختلافات ختم کرنے کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل پر ووٹنگ کا نتیجہ نہ بتانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف کا شدید احتجاج کیا ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی فہرست سینیٹ میں پیش کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو، چیئرمین سینٹ کو بازیاب کرو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے گونجتے رہے اپوزیشن سینیٹرز چیئرمین سینیٹ ڈائس کے قریب پہنچ...
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے رمضان کے بعد احتجاج اور سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل جانے سے روکنا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ موجود ہے، یہ توہین عدالت اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی کہا گیا ہے آپ رکیں، جانے کا نہیں بتایا گیا، کوئی کام بھی منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر خدشات ہیں۔ جو...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ 26 ویں ترمیم پاس کرائی گئی، 26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ ایک سال ہو چکا اور سی سی آئی کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی، ملک کی خاطر ہم نے ن لیگ کو سپورٹ کیا، ہماری اور کوئی مجبوری نہیں تھی، ن لیگ معاملات کو اس نہج پر لے آتی ہے تو ہم ردعمل دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فیصلے لیتے ہوئے اگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو تشویش ہوتی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی ذمے داری ادا کرنی ہوگی، ہم کہتے ہیں کہ ن لیگ فیصلے مشاورت سے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو چکا اور...
وزرا کی عدم حاضری کے دوران پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی رولز میں بڑی ترامیم پیش کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومتی وزراء کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری کے دوران پیپلز پارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کردیں۔ پیپلز پارٹی نے رولز 39، 247 اور 2 میں ترمیم تجویز کردی۔ مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے اختیارات کو محدود کردیا گیا، وفاقی کابینہ آرٹیکل 91 کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہوگی۔ مجوزہ ترامیم کے تحت ہنگامی صورتحال میں اسپیکر کی پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا، پیشگی منظوری پر پارلیمنٹری سیکرٹری کو وزارت...
ویب ڈیسک: راوپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے ہیں، پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم کے 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے، ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم چیمپئنز ٹرافی کو انجوائے کرے، جو کمزوریاں تھیں ان پرکام کیا ہے، خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے میچ میں کامیاب ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی، ہماری محنت زیادہ ہوگی تو اللہ ضرور کامیاب کرے گا۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم سینئر پلیئر ہیں ہماری ذمے داری...
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا آغاز کردیا اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کی کمپنی نے بانی کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد اشتہار جاری کردیا۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر دارالحکومت نئی دہلی اور اقتصادی مرکز ممبئی دونوں کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشنز سمیت ایک درجن سے زائد اسامیوں کے لیے فہرست جاری ہے۔ ملازمت کی فہرستیں پیر کو روزگار کی ویب سائٹ لِنکڈ اِن پر پوسٹ کی گئیں۔ یہ پیشرفت ایلون مسک کی واشنگٹن میں نریندر مودی سے ون آن ون ملاقات کے چند روز بعد سامنے آئی ہے،...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کرکے کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے گئے۔نجی اخبار کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور جب تک کارروائی مکمل نہیں ہوتی کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔سرچ آپریشن کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے۔آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو جامہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اسی تناظر میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا۔ اس...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اوپننگ بابر اعظم ہی کریں گے، ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے۔ بورڈ بابر سے مطمئین ہے۔ اس لیے وہی مستقبل میں اوپننگ کرے گا۔ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہے۔ وہ پورے ردھم کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔ جب بھی کوئی ٹیم پاکستان آئی، اس دوران بھی اچھے نتائج دیے۔ یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن کے لاہورسے دبئی جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے وقت ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈکرا دیا، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوا تھے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجیئنرنگ ٹیم کراچی سے لاہور بھیجی جائے گی،انجینئرزکی ٹیم طیارے کی بوروسکوپک انسپکشن کرے گی۔ مزید :
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20...
سٹی 42: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے، سندھ حکومت سمجھے شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا مشکل ہو گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔ بعد ازاں...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت موخر کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس میں یہ مجھے سزا دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے، عمران خان جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں دی جاچکی ہیں اور ٹرسٹ بھی ضبط ہوچکا ہے، ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا ہے، اب اس کیس میں کچھ نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور...
سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والے شائقین اور ٹیموں کے لیے خصوصی چارٹر پروازوں کا اعلان کردیا۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شرکت کریں گے۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن، بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کے تین شہروں کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر ایونٹ میں شرکت کرنے...
کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کومتعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے...
دیواروں پر گولیوں کے نشانات ،پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس ، واک تھرو گیٹ بھی نصب کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو گئے، ذرائع کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی کیس کے ملزم ارمغان کے گھر واقع خیابان مومن میں جدید سیکیورٹی کیمرے ، گاڑیاں اور آٹو میٹک گیٹ لگا ہے ، دیواروں پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں، پہلی منزل پر سافٹ ویئر ہاؤس بھی بنا رکھا تھا، واک تھرو گیٹ بھی نصب تھا۔کمرے کے قالین پر موجود خون کے نمونے مقتول مصطفی کی والدہ سے میچ ہو چکے ہیں، 8 فروری کو ملزم نے پولیس چھاپے کے دوران گھر کے...
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان راجہ، شبلی فراز او رعمر ایوب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری تھی، ہمارا آج بھی یہی مؤقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق...
لاہور: رہنما تحریک انصاف اویس احمد کا کہنا ہے کہ جب ایک پارٹی بحران میں ہو اور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہو، جب تقسیم کرنے والی قوتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں تو وہ ایسی پارٹی پر بہت طریقوں سے حملہ کرتی ہیں، بہت سارے پہلو ہوتے ہیں تا کہ وہ موو فارورڈ پالیسی سے گریز کر سکیں یا اس میں تاخیر ہو جائے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن میں آپ کو بتاؤں کہ پی ٹی آئی میں ایک بات بہت حوصلہ افزا ہے کہ تمام لوگ پی ٹی آئی اورعمران خان کے ساتھ بھی مخلص ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان نے کہا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی دووار دات ، مسلح ملزمان ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 25 لاکھ نقدی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی مسلح ڈکیت گھر میں کام کرنے والی ملازمہ سے دروازہ کھلواکر داخل ہوئے ۔ مسلح ڈکیتوں نے شناختچھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے ، مسلح ڈکیتوں کی تعداد 5 سے زائد تھی، مسلح ڈکیتوں نے گھر میں موجود افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی ۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ طلب ۔
سجاول(نمائندہ جسارت) انچارج سی آئی اے سجاول قربان علی قنبرانی کی ضلع سجاول کے شہر دڑو کے قریب گاؤں رٹا سومرو میں انٹی لیجنس بیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا مٹیریل اور سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ بین الصوبائی گٹکا سپلائر گروہ کے دو اہم کارندے بلال احمد خان اور عدنان احمد خان سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو گٹکا مٹیریل و سفینہ گٹکے سے بھرے ڈمپر سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈمپر کی جامعہ تلاشی کے دوران 500 کٹے گٹکا سپاری اور 5 کٹے سفینہ گٹکا کے برآمدکیے گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ گٹکا سپاری اور سفینہ گٹکے کی مالیت 70 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف...

سہون ،زائرین لعل شہبازقلندرؒ کے عرس کے موقع پرمزار کے اندر جانے کیلیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ،سیکورٹی اہلکار چوکس کھڑا ہے
سہون ،زائرین لعل شہبازقلندرؒ کے عرس کے موقع پرمزار کے اندر جانے کیلیے قطار میں لگے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ،سیکورٹی اہلکار چوکس کھڑا ہے
بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری سوئم ، ڈاکٹر قادر مگسی ، عاجز دھامرہ ، سسی پلیجو صوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ سمیت دیگر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات نے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو ایک افسوسناک سانحہ قرار ۔سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ادیب دانشور اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کے سوئم ، تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی ، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ ، سابق صوبائی وزیر سنیٹر سسی پلیجو ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ ، پیپلزپارٹی کے رہنما گل محمد جھکرانی سینئر...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے نجی اسکول میں ٹی بی کے کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیاجس میں اسکول کے طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر روررل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر جبار بلوچ نے کہا کہ بچوں میں والدین کی جانب سے توجہ نہ دینے اور ابتدائی مرحلے میں کھانسی بخار ہونے پر دو ہفتے تک علاج نہ کرانے کی وجہ سے یہ ٹی بی بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظرِ رکھیں اور بخار نزلہ زکام کھانسی خصوصا بلغم والی کھانسی میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر کے علاج کرائیں بصورت وہ بیماری ٹی بی کی صورت اختیار کر جاتی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ڈویژن رجسٹرڈ کے قانون مشیر شفیق احمد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یونٹ نمبر 11 لطیف آباد مسٹر برگر سے لیکر مصطفی جامعہ مسجد تک روڈ بلاک ہے اور ٹھیلہ مافیا نے روڈ کے بیچ میں کھڑے ہوکر اپنا کاروبار کررہے ہیں اگر کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو ایمبولینس کے لئے راستہ نہیں ہے جسکی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ بلدیہ کی انکروجمینٹ فورس کے ہوتے ہوئے کاروئی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔شفیق احمد نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال میمن۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو۔ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین میمن میونسپل کمشنر ظہور لکھن اور اسسٹنٹ کمشنر لطیف اباد جناب سعود احمد...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دارالسلام سٹی رہائشی اسکیم حیدرآباد کے رہائشی ساجد حسین بھٹی، غلام مصطفی شیخ، قاری عبدالحکیم ، علی اکبر آرائیں اور مکیش میگھواڑ نے حیدرآباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دارالسلام سٹی رہائشی ا سکیم کے موجودہ تیسرے اٹارنی پاور بلڈر ممتاز ابڑو اور اس کے مقرر کیے گئے شخص مقصود چانڈیو اسلحہ کے زور پراز سرے نو ڈیولپمنٹ چارجز ادا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ ڈیولپمنٹ چارجز ادا نہ کرنے کی صورت میں پہلے مرحلہ میں 12الاٹیز کے سیل سرٹیفکیٹ تیار کرا کران کے پلاٹ /گھر فروخت کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جبکہ ان الاٹیز میں میں کئی لوگوں کے گھر تعمیر شدہ ہیں اور وہ اپنے گھروں میں...
پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے اور صوبے بھر میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، جبکہ اراکین کے اصرار پر ایوان میں واقعے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے انکے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مختلف اضلاع کیلئے فنڈز کا اجراء خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی ہدایات پر بلوچستان کی عوام کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ علی حسن زہری نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے بلوچستان کے عوام کو صحت، تعلیم سمیت دیگر سہولیات...
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں الیکشن 2024 کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کی گڈ بکس میں نہیں رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اُنہیں کیوں نکالا گیا، انہیں جنرل ( ر ) باجوہ نے ثاقب نثار سے مل کر غلط نکلوایا تھا اور مجھے بھی کبھی نہیں سمجھ آئے گی کہ مجھے کیوں نکالا گیا جبکہ نوازشریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کردار نہیں ہو سکتا تھا، انہیں غلط نکالا گیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے تیسری مرتبہ...