Jasarat News:
2025-02-20@19:57:08 GMT

غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں،عوامی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، مرکزی نائب صدر ستار رند، ضلع نوشہروفیروز کے صدر لطیف بھٹی، جنرل سیکرٹری حسین سومرو اور دیگر رہنماؤں نے نوشہروفیروز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ،6 نئے کینال، لاقانونیت، بہاریوں، برمیوں اور بنگالیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے آج (19 فروری کو) تنگوانی میں ریلی اور 20 فروری کو شکارپور میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول کو وزیرِاعظم بنانے کے لیے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ایک طرف سندھ کے پانی اور زمینوں کو پیپلز پارٹی کی قیادت نیلام کر رہی ہے تو دوسری طرف سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے بہاریوں، بنگالیوں، ہندوستانیوں اور برمیوں کو شناختی کارڈ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی بھی ان سندھ دشمن سازشوں میں پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے لیے غیرملکیوں کو سندھی عوام پر مسلط کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں لاقانونیت کو فروغ دے کر صوبے کے امن و امان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ غیرقانونی غیرملکیوں کو سندھ پر مسلط کر کے یہاں ایک اور اسرائیل بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عالمی سامراجی قوتیں بھارت، افغانستان اور بنگال کے جرائم پیشہ گروہوں کو سندھ میں آباد کرنا چاہتی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی لالچ میں سندھ کے وجود پر حملہ کیا ہے اور صوبے کی آبادیاتی ترکیب (ڈیموگرافی) کو تبدیل کرنے کی سازش کی ہے۔ بہاریوں، برمیوں اور ہندوستانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی ہے۔ پیپلز پارٹی کی ان سندھ دشمن اور ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف عوامی تحریک سڑکوں پر نکل کر اس کے مکروہ چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبے کسی بھی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔ سندھ کے عوام کی پُرامن جدوجہد نے تمام آمروں اور جابروں کو ہمیشہ ذلیل وخوار کیا ہے، اور پیپلز پارٹی کا بھی یہی انجام ہوگا۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کے وطن فروش ٹولے کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی شناختی کارڈ عوامی تحریک کر رہی ہے سندھ کے

پڑھیں:

سندھ حکومت کا تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ تمام چارجڈ پارکنگ غیرقانونی قرار دی جائیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا ہے اور اس اقدام سے عوام کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں چارجڈ پارکنگ کا نظام جاری رہا تو وہ غیرقانونی ہوگا اور اس کی اطلاع صحافیوں کو دینی چاہیے تاکہ حکومتی ادارے فوری طور پر کارروائی کر سکیں۔

صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پارکنگ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے عوام کو سڑکوں پر پارکنگ کے حوالے سے ہونے والی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوگا، حکومتی اعلان کے مطابق اب چارجڈ پارکنگ کے لیے مخصوص فیس وصول کرنا بھی ممنوع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اس اقدام کو سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جو عوامی شکایات اور مشکلات کے مدنظر لیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ اس قبل بھی میئرکراچی مرتضی وہاب نے چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کے اعلان کیا تھا لیکن جب معلوم ہوا کہ تمام جارجڈ پارکنگ کے ٹھیکے پیپلز پارٹی کے افراد کے پاس ہیں تو انہوں نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی طرح یوٹرن لیتے ہوئے اپنی بات سے مکر گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کے ار کان اسمبلی سندھ میں قائم ڈاکو راج کے مسئلے پر خاموش
  • پیپلز پارٹی نے 17سال میں شہر کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم کو بھی تباہ کیا‘منعم ظفر خان
  • سندھ میں ڈاکو راج کیخلاف عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم بھی تباہ کردی: منعم ظفر خان
  • بارکھان میں پنجاب کے 7 رہائشیوں کا قتل، ’شناختی کارڈ انگریزی میں ہونے کی وجہ سے بچ گیا‘
  • سندھ حکومت کا تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
  • ملک بھر میں 5 سال کے دوران 80 ہزار 847 شناختی کارڈ ضبط
  • خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
  • پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)