پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان مرکزی قیادت سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں علی حسن زہری کیساتھ اختلافات پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اختلافات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلاف کی خبروں کے بعد علی حسن زہری فوری طور پر کراچی چلے گئے اور وفد کے ہمراہ پارٹی کی خاتون رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ایم این اے ملک شاہ گورگیج کو اختلافات ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ ملک شاہ گورگیج اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے درمیان کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں مبینہ طور پر ملک شاہ گورگیج نے وزیراعلیٰ تک پارٹی کی مرکزی قیادت کا پیغام پہنچایا۔ بعد ازاں سرفراز بگٹی اور ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔ جہاں ان کی صدر مملکت اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی اسلام آباد

پڑھیں:

امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوب
  • پاکستان اور مراکش کی انسد اد دہشتگردی کے سلسلے میں مشترکہ فوجی مشق 
  • پی ایس ایل: یونائیٹڈ نے زلمی کو 102رنز سے ہرادیا
  • اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
  • پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی کیس: جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین اور جسٹس آصف سعید کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا