Jasarat News:
2025-02-20@12:11:48 GMT

ٹنڈوجام ،نجی اسکول میں ٹی ٹی کیآگاہی کے حوالے سے سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT


ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے نجی اسکول میں ٹی بی کے کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیاجس میں اسکول کے طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر روررل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر جبار بلوچ نے کہا کہ بچوں میں والدین کی جانب سے توجہ نہ دینے اور ابتدائی مرحلے میں کھانسی بخار ہونے پر دو ہفتے تک علاج نہ کرانے کی وجہ سے یہ ٹی بی بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظرِ رکھیں اور بخار نزلہ زکام کھانسی خصوصا بلغم والی کھانسی میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر کے علاج کرائیں بصورت وہ بیماری ٹی بی کی صورت اختیار کر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت روررل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں ٹی بی کا الگ سے طبی سینٹر بنایا گیا ہے جہاں پر تمام ٹیسٹ آور مفت ادویات دی جا رہی ہے، ٹی بی کا مرض ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے، کھانسنے اور ملنے جلنے سے پھیلتا ہے اس لئے بچوں کو چاہیے کہ وہ ان متاثرہ بچے سے دور رہیں اور احتیاط کریں تاکہ یہ مرض دیگر بچوں میں نہ پھیلے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اساتذہ بھی آن بچوں پر نظرِ رکھیں جن بچوں کو مسلسل کھانسی بخار رہتا ہے انہیں روررل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام بھیجے جہاں پر ٹی بی سمیت تمام امراض کا حکومت کی جانب سے مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوٹلی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے کوٹلی یونیورسٹی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر چودھری عامر یاسین تھے۔ مقررین نے اس موقع پر نوجوانوں کے کردار، مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ہے تاکہ کشمیری عوام کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیا جا سکے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا بھارت کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کا جزوی نہیں بلکہ مکمل حل چاہتی ہے اور اس موقف کو مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

پروفیسر شگفتہ اشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 76سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث لاکھوں کشمیری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنی قیادت کے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے کشمیری عوام کو جلد از جلد استصواب رائے کا حق دینا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔حریت رہنما چودھری شاہین اقبال نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا سب سے اہم فریق ہے اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما محمد شفیع ڈار نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کو یقین ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں اور بھارت کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

عبدالحمید لون نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔ چودھری عامر یاسین اور نبیلہ ایوب نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت تحریک آزادی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔ رحمت علی خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی یونیورسٹی میں ہونے والے اس سیمینار کی اپنی منفرد اہمیت اور افادیت ہے۔ انہوں نے حریت کانفرنس پر زور دیا کہ وہ مزید یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بھی اس طرح کے سیمینار منعقد کرائیں تاکہ نوجوانوں کو کشمیر کی حقیقی صورتحال سے روشناس کرایا جا سکے اور بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟
  • فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے وفد کا ریسرچ سینٹر کادورہ
  • چیمپئنز ٹرافی کا بخار، گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دی
  • کوٹلی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
  • ماتلی،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ کے زیر اہتمام سیمینار
  • ورلڈ بینک کے وفد نے معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف
  • رجب بٹ نے جنگلی حیات پر آگاہی کا ویلاگ جاری کردیا
  • مرگی کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے‘ ڈاکٹرفوزیہ
  • جنگ نہیں مذاکرات، ملک سیاست دانوں کے حوالے کرکے انہیں آپس میں بات کرنے دو، فضل الرحمان