Express News:
2025-02-20@21:21:27 GMT

مخالفین کو حسد اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نوازشریف

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

لاہور:

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کیساتھ ملاقات میں جنوبی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی نے  مقامی بیوروکریٹس کے منفی رویہ کی شکایات جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے گن گائے.

گزشتہ روز نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے دو الگ الگ اجلاس کیے، جس کا مقصد نوجوان ارکان کو اپنے تحفظات اور شکایات سے پارٹی صدر کو آگاہ کرنے کا موقع دینا تھا مگر انھوں نے پارٹی صدر کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سراہنے کے علاوہ کچھ نہ کیا.

 

ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز پارٹی صدر کے خطاب سے ہواجس میں انھوں نے پارٹی کو درپیش سیاسی چیلنجز اور موجودہ صورتحال پرکھل کر بات کی جس کے بعد ایم پی ایز کو اپنے بات کہنے کا موقع دیا گیا. 

تمام ایم پی ایز نے مریم نواز کی تعریفیں کرتے ہوئے نواز شریف کو بتایا کہ ان کے حلقوں میں حکومتی اقدامات کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، رابطے پر ایک رکن صوبائی اسمبلی کہا کہ جب حکومت ایک افسر تعینات کرتی ہے وہی اس کی کارکردگی کی جواب دہ ہے.

ایک اور ایم پی اے نے کہا کہ نواز شریف کے بعد ایم پی ایز نے صوبائی صدر رانا ثنااللہ سے ملاقات کی جس میں انھوں نے ضلعی افسران کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

رانا ثنااللہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی تشویش سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے، نوازشریف نے کہاکہ معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، شرح سود میں کمی سے تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے، مہنگائی کم ہو ئی ہے جس میں مزید کمی سے عوام کو زیادہ ریلیف ملے گا۔ 

عالمی مالیاتی ادارے وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور لگن کا اعتراف کر رہے ہیں،وقت نے ثابت کیا ہے کہ مخالفین کے پاس نفرت، حسد، گالیوں، گھمنڈ اور غیر شائستگی کے علاوہ کچھ نہیں۔ن لیگ سیاسی، دفاعی اور ترقی کے شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے، اگر ترقی کا تسلسل توڑا نہ گیا ہوتا، ملک خطے اور دنیا میں بہت آگے نکل چکا ہوتا، عوام مصائب کا سامنا نہ کر رہے ہوتے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز شریف ایم پی

پڑھیں:

سیاست، جمہوریت سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں کی اجازت نہیں دینگے: نوازشریف

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013ء میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں  آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ ان خیالات کا اظہار  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی اقامت گاہ پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔ اب ملک اللہ کے فضل وکرم سے ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیے جو انتشار پھیلانے اور عدمِ استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام وتفہیم کے ساتھ معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام سے مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں۔  عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرو بس کا افتتاح، شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی  کا حکم
  • سیاست، جمہوریت سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں کی اجازت نہیں دینگے: نوازشریف
  • (ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہاہے) لانگ مارچ‘ دھرنوں‘ پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائیگی‘نواز شریف
  • مہنگائی کم، عوام کو مزید ریلیف کی امید، نوازشریف: اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں، مریم نواز
  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات
  • ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا: نواز شریف
  • وقت نے ثابت کیا مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نواز شریف
  • کرپشن معاشی،معاشی ،مہنگائی ‘ندتمیزی تبدیلی کی ‘‘سوغاتیں : نواز شریف : میرے پاس مخالفین کے اے سی بند کرانے کا وقت نہیں : مریم نواز
  • نوازشریف کو اقامہ کی بجائے بیٹے کی تنخواہ پر نکالنا غلط تھا،  شیر افضل مروت