سیل فون کے لاؤڈاسپیکر سے بات کرنےوالے شہری پر بھاری جرمانہ لگادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نانٹیس: فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔
ذرائع کے مطابق مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک مذاق ہے، جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ایسا نہیں ہے، اہلکار نے ان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
واقعے کے بعد ڈیوڈ نے جرمانے کو منسوخ کرانے کے لیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ جرمانہ جو کہ 154 ڈالر تھا بعد میں بڑھ کر 207 ڈالر ہوگیا کیونکہ ڈیوڈ نے اسی وقت جرمانہ ادا نہیں کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی کے علاقے جوبلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
کراچی میں جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول پولیس اہلکار چاکیواڑہ تھانے میں تعینات تھا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اہلکار پر فائرگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی سٹی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔