راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کرکے کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے گئے۔نجی اخبار کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور جب تک کارروائی مکمل نہیں ہوتی کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔سرچ آپریشن کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم کردیے۔آپریشن کے دوران سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو جامہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اسی تناظر میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دُور روک لیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے۔واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں فیملی ملاقاتوں کا دن ہے۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قاسم خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی جیل روانہ ہو گئے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ڈپٹی چیئرمین سے استعفی اور گیلانی کی واپسی کا مطالبہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے اطراف

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات کرادی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملاقات 30 منٹ تک جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات جیل مینول کے مطابق کروائی گئی ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ دوسری ملاقات تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشتگرد، 2 سہولت کار گرفتار
  • لوئر کرم میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشت گرد، 2 سہولت کار گرفتار
  • بانی پی ٹی سے ملاقات کیلئے آئے رہنماؤں کو اجازت نہ مل سکی
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات کرادی گئی
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • جنوبی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30خوارج جہنم واصل
  • اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینرز لگادئیے گئے
  • اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز، ناکے بھی قائم
  • اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینر لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ