2025-02-07@13:09:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1942
«عبوری ضمانتوں»:
(نئی خبر)
جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کا نوجوان اور مائیں بہنیں بھی قربانیاں دے رہی ہیں، جدوجہد میں شامل جتنے مرد و زن ہیں نہ تھکے ہیں نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں لہذا آج کا یہ دن اس تحریک کے تمام شہداء کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ کشمیریوں کی وکالت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، اگر پاکستان جسم ہے تو کشمیر روح، مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی تکمیل کا مسئلہ ہے، جان دے سکتے ہیں، کشمیر کاز سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے لئے 75کروڑ روپے دینے کی آفر کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 فروری یومِ سیاہ کیلئے منعقدہ تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار ہوں، ہم نے آپکا مطالعہ پاکستان پڑھا ہے۔ یہ ایکٹ اگر مطالعہ پاکستان پر اپلائی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں۔ 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جزبہ نہیں دیکھا،...
خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق امریکہ میں اسٹاک کی مقدار میں اضافے اور امریکہ اور چین کے درمیان ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی خام تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کی کوششوں کو متوازن کردیا۔ برینٹ کروڈ فیوچر 39 سینٹ یا 0.51 فیصد کی کمی سے 75.81 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔�یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 26 سینٹ یا 0.36 فیصد کی کمی سے 72.44 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی جانب سے تیل مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی امریکی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آیا،...
پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب عظیم عوامی ایوان میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔ چین کے عظیم عوامی ایوان میں تقریب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، صنعتی شعبہ، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال پاکستان اور چین کے درمیان شعبہ صحت اور تکنیکی تعاون، میڈیا، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صدر مملکت آصف علی...
کراچی: امریکہ میں تیل کے ذخائر میں اضافے اور چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناؤ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر میں 39 سینٹ (0.51 فیصد) کی کمی کے بعد قیمت 75.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 26 سینٹ (0.36 فیصد) کی کمی کے ساتھ 72.44 ڈالر تک پہنچ گیا۔ چین کی جانب سے امریکہ سے تیل، مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمدات پر اضافی ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ آیا، جس کے نتیجے میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 فیصد کمی ہوئی، جو 31 دسمبر کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
مظفرآباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، اگر مزید دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جہاں انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے...
جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اگر کشمیر کی جدجہد پر امن ہوتی تو شاید مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، لڑکر مسائل حل کرنا ملک خطے اور دنیا کے حق میں نہیں، کشمیرکی جدوجہد پر امن ہونی چاہیے، تشدد کا راستہ کہیں سے بھی نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بے شک مذاکرات سو دفعہ ناکام ہوجائیں، ہمیں بات چیت کرنا پڑے گی، آخر کار پرامن اور جمہوری طریقوں سے آپ کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، طاقت کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، ہر مسئلے...
خیبرپختوخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات رمضان المبارک کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے جب کہ انٹر امتحانات کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی بورڈز کو یہ امتحانات اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں، میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو ہونے تھے۔ اب میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو ہونگے۔ چیئرمین پشاور نصراللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں کرانے کے احکامات دیے ہیں، میٹرک سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ زرائع کا کہنا ہے کہ انٹر کے امتحانات 10 اپریل کی جگہ اب...
واشنگٹن:امریکا میں ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منشیات کی زیادتی اور صحت کی خرابیوں کی وجہ سے نوجوان بالغ افراد توقع سے زیادہ شرح پر جلد موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ تحقیق کاروں نے جاما نیٹ ورک اوپن میں رپورٹ کیا کہ 25 سے 44 سال کے بالغ افراد میں 2011 کے بعد سے 2023 تک جلد اموات کی شرح 70 فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔ یونیورسٹی آف مینیسوٹا کی سوشیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر الزبتھ رگلی نے بتایا کہ کورونا سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں بھی ان اموات کی شرح توقع سے زیادہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں 25 سے 44 سال کے بالغوں میں یہ اموات تقریباً 35 فیصد...
دنیا کے سب سے بڑے برفانی تودے A23a کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک وسیع حصہ علیحدہ ہو کر جنوبی بحرِ اوقیانوس میں شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تازہ ترین تصاویر کے مطابق تقریباً 80 مربع کلومیٹر کا ایک بڑا ٹکڑا الگ ہو چکا ہے جب کہ بقیہ 3360 مربع کلومیٹر کا تودہ اب بھی برقرار ہے۔ برٹش اینٹارکٹک سروے (BAS) کے سمندری ماہر اینڈریو میئجر کے مطابق یہ آئس برگ کا پہلا واضح ٹکرا ہے جو ٹوٹ کر الگ ہوا ہے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ مزید ٹوٹ کر بکھر جائے گا یا اپنی موجودہ شکل برقرار رکھے گا۔ تقریباً 10 کھرب ٹن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) رمضان المبارک میں پاکستان میں کھانا پکانے کا تیل مزید مہنگا ہو جانے کا خدشہ، عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، مارکیٹ میں گھی اور کھانا پکانے والے تیل کی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ رمضان کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی ممکنہ قلت کا خدشہ ہے کیونکہ کسٹم کلیئرنس کے مسائل کی وجہ سے پورٹ قاسم پرتقربیاً3لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے۔ صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے بتایا کہ نئے نافذ کیے گئے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر و چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں، اگر عمران خان نے بھی میری بات نہ مانی تو صدارت سے الگ ہو جاؤں گا۔ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔ مرادن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہنے کی جرأت رکھتا ہوں، میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا انہوں نے کہاکہ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا، ہم سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس۔کی سماعت رواں ہفتے ہوگی۔جسٹس امین الدین خان سربراہی میں آئینی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔خیبر پختونواہ میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں۔(جاری ہے) تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقرریاں مشتہر کی تھیں۔خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی۔تحریک انصاف نے فروری 2024 میں اقتدار میں آکر نگران حکومت سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھاکے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
کراچی:سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے سرمایے کو محفوظ بنانے کے رجحان نے سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 53 ڈالر بڑھ کر 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر نظر آیا اور بدھ کے روز پاکستان میں فی تولہ سونا 5300 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے...
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا ، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ادارے اپنے رویے درست کریں، زبردستی سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا،عمران خان کا حکم آیا تو سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔ جنید اکبر نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے...
بیجنگ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، منہ کی کھائیں گے۔امریکی صدر کا غزہ کو خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے، پاکستان مذمت کرے۔ حماس زمینی حقیقت، تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سالوں سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سرِ نو...
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی جبکہ پاکستان اور چین کے دومیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔ چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل آمد ہوئی، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری کی گریٹ ہال آف دی پیپل آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے، چینی بچوں کے ایک گروپ...
خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے۔صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ نے کہا کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلبا کو سہولت دینا ہے۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے کہا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے...
علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8فروری جلسے کی تیاریوں پرگفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں جنید اکبر خان نے علی امین گنڈا پور کو 8 فروری صوابی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے...
کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ رہورٹ کے مطابق کوچ مالکان نے اپنی بسوں کو کوچز ایئرپورٹ پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مالکان کا کہنا ہے کہ شیرانی کے علاقے میں ایک کوچ کو جلایا گیا ، قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انہیں معاوضہ فراہم کرے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد...
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔ چیئرمین پشاور...
پشاور:خیبر پختونخوا ( کےپی کے ) کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کر تے ہوئے 25 فروری کو صوبہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی اور حمایت اللہ مایار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی فعالیت کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس احتجاج کا مقصد بلدیاتی حکومتوں کے مسائل، اختیارات اور فنڈز کے حصول کے لیے آواز اٹھانا ہے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم 17 فروری کو جناح پارک میں دھرنا اور...
پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پنسلوانیا میں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد قیمتوں بڑھنے پر چوروں نے گروسری اسٹور سے 40 ہزار ڈالر مالیت کے ایک لاکھ انڈے چوری کرلیے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے ایک گروسری اسٹور سے ایک لاکھ سے زائد انڈے چوری کر لیے جن کی مالیت 40 ہزار ڈالر ہے.(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے یکم فروری کو گرین کاسل میں پیٹ اینڈ گیری آرگینیکس میں ایک لاری کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا تھا یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برڈ فلو کی وبا کے دوران انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 مزید لڑنی پڑی تو لڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جموں و کشمیر یادگار گئے اور وہاں شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر میں جاری مشکل آپریشنل حالات میں متعین افسران اور فوجیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ برتری اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے فوجیوں...
علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی ہے، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا...
عمران خان نے بھی جائز بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز مردان (آئی پی ایس )پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں ،چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا، جب تک عمران خان کا اعتماد وزیرِ اعلی خیبر پختون...
آرمی چیف کو لکھے خط کا جواب آنا تو دور، رسید بھی نہیں آئیگی، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے، اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خط ابھی تک نہ کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا۔ عرفان صدیقی نے انکشاف...
امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ 2025 میں دنیا کے...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سپہ سالار نے یادگار شہدا پر فاتحہ پڑھی اور پھول رکھے۔ یہ بھی پڑھیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے...
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے، اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹیلی ویژن چینل (سنو) کے ٹاک شو میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خط ابھی تک نہ کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا۔ عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے...
![کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے: آرمی چیف کا کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب](/images/blank.png)
کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے: آرمی چیف کا کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب
مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد, آزاد کشمیر دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا ہے ۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے۔اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن...
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے، چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان کا اعتماد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی کارکن ہوں، سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کا خمیازہ ہم...
نواز شریف— فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دوستوں اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں تھے۔انہوں نے اسماعیلی روحانی پیشوا شاہ کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کا ذاتی نقصان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی دنیا میں قیامِ امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں: شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سابق وزیراعظم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔ جنید...
امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔ بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ 2025 میں دنیا...
پشاور(نیوز ڈیسک )پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس...
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم آزادی کی جدوجہد...
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کے منصوبے پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیدیا۔ یہ بات انتونیو گوتریس نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا کوئی بھی حل وہاں کے عوام کی شمولیت کے بغیر ناقابل عمل اور بے سود رہے گا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کیا جاتا ہے تو اس سے فلسطینی ریاست کا قیام ہمیشہ کے لیے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکی...
فیصل آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، اوپن مارکیٹ میں نرخ بے قابو ہو گئے، دکانداروں نے من مانی قیمتوں پر فروخت شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 160 روپے فی کلو دستیاب ہے، لیکن عام مارکیٹ میں اس کی قیمت 170 سے 190 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، صرف چند دنوں میں چینی کی...
جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہےاس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف دوائیں ہی نہیں بلکہ نیوٹراسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔ دیگر...
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔ سابق اسٹار کرکٹر نے مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میںچ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ ڈپلومیسی پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دباؤ، آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نکال دیا شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی وجہ سے جو تعلقات قائم کیے جاسکتے ہیں اس کا کوئی نرم البدل نہیں، ہم نے ماضی میں بھی کرکٹ کے ذریعے...
پشاور: پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر, وزیراعظم کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماؤں سے ملاقات, وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔ پاکستان کشمیری عوام کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی...
خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے دوران طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی حکم کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات کو رمضان کے بعد منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات رمضان کے اختتام کے بعد اپریل میں ہوں گے تاکہ طلباء کو ماہ رمضان میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ابتدائی طور پر میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے، مگر اب انہیں ملتوی کر کے 8 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور بورڈ کے چیئرمین نصراللہ خان نے کہا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔ 2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیگورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔ ...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔اس حوالے سے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات اب رمضان کے بعد ہوں گے۔تعلیمی بورڈ نے کہا کہ طلباء کی سہولت کے لیے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے آج یہاں عشائیے پر شریک ہوئے اور ملک کی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت بھی ہوئی، تمام جماعتوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ الیکشن تھا، اس کا مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی...
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے قومی ایجنڈے کی تیاری کیلیے کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے. مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ الیکشن کی پیداوار ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، یہ حکومت اور الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہو جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے گھراپوزیشن رہنماؤں کا اکٹھ،دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا. سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بنی گالہ رہائش گاہ پرعشائیہ میں مولانا فضل الرحمن، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی،مصطفی نواز کھوکھر ، پی ٹی آئی کے پی کے کے صدر و...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے شعر پڑھ کر بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام خط پر تبصرہ کیا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو، ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تصویر کو دیکھ کر ہی کہا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے، اس طرح کی خطوط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب آتا ہے تو ویلکم کریں گیانہوں نے کہا کہ کبھی آپ مذاکرات کی...
![ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو اسے مکمل تباہ کر دیا جائیگا، ٹرمپ کا دعویٰ](/images/blank.png)
ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو اسے مکمل تباہ کر دیا جائیگا، ٹرمپ کا دعویٰ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا‘ کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وورین ٹیبلیٹکی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ (125 ایم جی) 281 سے 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن 253 سے 625 روپے، پلمونول سیرپ 149 سے 165 روپے اور انسڈ گولیاں 276 سے 325 روپے کی ہو...
کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبرپختونخوا، کو شہر اور ڈسٹرکٹ کی سطح پرچیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (CCIs) کے دفاتر اور عمارتیں قائم کرنے کے لیے صوبے میں ضلعی سطح پر مناسب پلاٹ فراہم کرنے کی بابت ایف پی سی سی آئی کی سفارش پر حکومت کے اقدام اور پیش رفت کو سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام خیبر پختونخوا کی اقتصادی، صنعتی، تجارتی، کاروباری اور کمرشل سر گرمیوں میں ترقی اور ان کی تیزی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،حکومت خیبر...
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔دبئی اور شارجہ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درہم سے 3.75 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔6 ہفتوں سے یہ اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب تک فی گرام 25.5 درہم فی گرام اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں میں ملک فی الفور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ 8 فروری کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فی الفور مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے، چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت پوری ہوچکی، نئی تعیناتی کے لیے مشاورت ہونی چاہیے۔ سکندر سلطان راجا استعفیٰ دیں۔ سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ نہ رکھنے والوں کو اقتدار پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، مقاصد کے حصول...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی کے) کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے، یہ نہ صرف حکومتی خزانے بلکہ عوام کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہو رہا ہےجبکہ اس کے کئی ذیلی منصوبے حکومت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی کے حیات آباد، ڈبگری اور چمکنی ڈپو پر تعمیراتی کام تاحال سست روی کا شکار ہے، اگست 2022 میں بسیں تو چلنا شروع ہو گئی تھیں مگر منصوبے میں شامل تجارتی پلازے 7 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے، حکام متعدد بار تکمیل کی تاریخیں دیتے رہے، لیکن ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ ادھورا ہے۔ بی آر ٹی ایک منافع بخش...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے) علی امین گنڈاپور نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر صوبے میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک منفرد طریقے سے منائیں گے، انشورنس اسکیم کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 5 لاکھ روپے اور اس سے کم عمر کے افراد کو بھی 5 لاکھ روپے کی انشورنس فراہم کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے صحت کے شعبے میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج...
اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم اور قانون کو بھی بیوروکریسی کے ذریعے چلانا ہے تو نتیجہ تباہی ہے، اس تباہی کا نتیجہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کی صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہمارا سکول سسٹم بہت تشویشناک ہے، جس پر مخصوص دن مختص کر کے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اس سیشن میں غور کیا جائے، منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ حکومت کے بعد پنجاب حکومت کا بھی رمضان پیکج دینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں غریب عوام کو 10 ہزار روپے دینے کے اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری حکومت...
سی ای او ڈریپ کی تقرری کا معاملہ ، عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ای او ڈریپ کی تقرری کا معاملہ ، عاصم رئوف کو بطور سی ای او ڈریپ مدت ملازمت میں توسیع دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کی طرف سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے پانچ لوگوں کو شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو ز کئے گئے تھے ۔ شارٹ لسٹ آفیسران میں ڈاکٹر عبید اللہ ، سی ڈی ایل کراچی کے ہیڈ ڈاکٹر سیف الرحمن ، ایم کیو ایم کے حمایتی عبید علی شامل تھے جبکہ موجودہ...
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روزکےدوران رات وصبح کے اوقات میں خنکی،اور دوپہرکے وقت موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اورشمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب شہرمیں رات وصبح کے وقت خنکی برقرارہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.3 ڈگری اضافے سے 13.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ منگل کی صبح شہرکی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران شہر میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 12سے14ڈگری جبکہ زیادہ...
سٹی42: پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں...
پشاور(نیوز ڈیسک)حکومت خیبر پختون نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔ چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے استفسار کیا کہ بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا؟کرک میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی نے کہا کہ دنیا پھیل رہی ہے، امریکا اسرائیل روس پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوچھتا ہوں بھارت اور افغانستان نے پھیلنے کا فیصلہ کرلیا تو کیا ہوگا۔سربراہ اے این پی نے کہا کہ ہمیں اپنا حق صحیح طریقے سے نہیں دیا جارہا، بتایا جائے کہ کب تک گیس کے لیے آوازیں لگائیں؟ نیشنل ایکشن پلان کے بعد غلطیاں ہوئیں، صوبے میں حکومتی رٹ نہیں، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لئے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواوں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری...
ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے، عمران خان کے آرمی چیف کو خط پرعرفان صدیقی کا شاعرانہ تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر شعر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا یہ شعر پڑھا۔ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو۔۔۔۔۔ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔۔۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شبلی فراز کی تصویرکو دیکھ کر ہی فیصلہ کیا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس...
دبئی : بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔ افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے...
کراچی: ریکوڈک منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں تاخیر اور میوچل فنڈز کی فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاو کے بعد مندی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی۔ مندی کے سبب 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 5ارب 39کروڑ 39لاکھ 12ہزار 275روپے ڈوب گئے۔ اقتصادی محاز پر مثبت خبروں پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1ارب 61کروڑ ڈالر کے معاہدے، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20ارب ڈالر کی موخر ادائیگیوں کی سہولت کے ساتھ خام تیل کی فراہمی اور آئی ایم ایف کی شرائط...
اسرائیلی وزیرِ اعظم صدر ٹرمپ سے آج ملاقات کریں گے، متعدد موضوعات پر بات چیت متوقع — اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی...
اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، اجلاس میں چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تو مہنگی چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھی بات ہوئی۔اجلاس کے اعلامیے میں چینی،سبزیوں،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار کر کے مطمئن ہو گئے۔ اجلاس میں سوال اٹھا کہ دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا ہے تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات پرحیرانی کا اظہار تو کیا لیکن قیمتیں نیچے لانے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔کراچی کی بندرگاہوں پر ڈیڑھ ماہ سے...
![وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت](/images/blank.png)
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بیوہ و نادار عورتوں اور یتیم و یسیر بچوں کے لیے خصوصی الاونس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے تمام تر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ صوبے میں حکومتی سرپرستی میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 16 سال کی عمر تک کے یتیم و یسیر بچوں کو 5 ہزار روپے الاونس دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ 16 ہزار بیوہ خواتین جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو ان کو بھی راشن کی مد میں خصوصی الاونس دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے...
عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے خط کے جواب میں آپ کیا توقع رکھتے ہیں؟ صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرخان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو خط لکھنے کی بابت عمران خان نے کل جیل میں خود صحافیوں سمیت وکلا کو آگاہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان سے ملاقات میں ہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، بیرسٹر گوہر خان بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود وہ خط نہیں دیکھا تاہم عمران خان نے اس خط کے مندرجات خود بتائے کہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کی کچھ وجوہات ہیں، جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے۔ بیرسٹر صاب جو خط لکھا ہے خان صاحب نے آرمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو لکھے گئے خط پر سینیٹر عرفان صدیقی نے شعر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔ نجی چینل سے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ شعر پڑھا: خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ شبلی فراز کی تصویر دیکھ کر طے کیا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو۔ انہوں نے کہا کہ کبھی آپ مذاکرات کی طرف...