اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں برآمدات سہولت سکیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیم کو مزید مؤثر بنانے اور برآمدی شعبے کو اس سے بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے کمیٹی کی عبوری سفارشات پیش کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملکی آمدن میں برآمدات کے ذریعے اضافہ ہے اس مقصد کے تحت برآمدی صنعتوں کے خام مال اور مشینری کی درآمد میں آسانی کیلئے سکیم کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی اپنی عبوری سفارشات کو ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد حتمی شکل دے کر جلد رپورٹ پیش کرے وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں صنعتوں اور کاروباری تنظیموں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ان کی تجاویز شامل کی جائیں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے اور مقامی صنعت کو برابر کا موقع فراہم ہو اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال احد چیمہ محمد اورنگزیب علی پرویز ملک سردار اویس لغاری مشیر وزیراعظم سید توقیر شاہ کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور برآمدی شعبے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈ ان پاکستان برانڈ پوری دنیا میں مشہور ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، گوجرانولہ کے تاجر بہترین ہنرمندی اور مہارت کے علم بردار ہیں، پاکستان کے ہر تاجر کو عالمی منڈی میں مواقع ڈھونڈنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ کاروباری طبقے کے افراد یکجا ہو کر کام کریں تو اگلے 8 سالوں میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں، حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا قومی تقاضا پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہے، جس قدر تیزی سے برآمدات کی مقدار بڑھے گی اتنی تیزی سے ملکی مسائل میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ای کامرس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر کاروبار کو عالمی سطح پر لے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد گوجرانولہ چیمبر کا دورہ کریں گے کیونکہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
  • بجٹ: صنعتکاروں، تاجروں سے مشاورت کی جائے: وزیراعظم
  • سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
  •  سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
  • برآمدات سے ملکی آمدن میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی و منشیات کیخلاف اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ