خیبرپختونخوا نے 13 ماہ میں ایک پیسہ قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب قرض اتارا، وزیراعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
مردان:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے، ہمارے اقدامات کی بدولت خیبرپختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے۔
دورہ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم اسپتال میں علاج، اسکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، اسپتال وہ ہوتا ہے جس میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، صرف عمارت اسپتال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہےہیں، سرکار کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے عوام اسے اون کریں اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے میں حکومت کی مدد کریں، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو صحت کارڈ کے تحت علاج معطل اور 17 ارب روپے کے بقایاجات تھے، اسی دیگر محکموں میں اربوں روپے کے بقایاجات تھے جو ہم ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہم نے جو اقدامات کیے ان کی بدولت خیبر پختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے، ہم نے اصلاحات کیں اور وہ پیسہ خزانے میں جمع کر رہے ہیں جو پہلے سسٹم میں غائب ہوتا تھا، ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے قرضوں پر چلنے والی قومیں خودمختار اور خوددار نہیں ہوتیں، آئندہ سال کا بجٹ ہمارے وژن کے مطابق ہوگا، اس میں وہی منصوبے ہوں گے جن کا محور عوام کی فلاح ہوگی، کوشش ہوگی جو منصوبہ شروع کیا جائے اسے مقررہ ٹائم لائنز میں ہی مکمل کیا جائے، ہم ان ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں جو سالوں سے چل رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بڑی ترقیاتی اسکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونگی جبکہ چھوٹے کاموں کے لیے نمائندوں کو 50 50 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، آئندہ بجٹ میں ہر حلقے کو دو دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے، این ایف سی کی مد میں 256 ارب روپے اضافی سالانہ ہمارا آئینی حق بنتا ہے جو نہیں دیا جا رہا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر اپنا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہے ہیں، صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک ہوکر بھرپور جدو جہد کی ضرورت ہے، ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں اور پورا یقین ہے مل کر صوبے کو ہر لحاظ سے خود کفیل بنائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر رہے ہیں ارب روپے
پڑھیں:
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے پارک انکلیو میں ابتک ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجنئیرنگ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ سمیت سی ڈی اے کے متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لانے کے علاوہ سول والیکٹریکل انفراسٹرکچر کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو کی شاہراہوں کی بہتری، سٹریٹ لائٹس، پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جائے بلکہ اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا میکنزم بھی بنایا جائے تاکہ متعلقہ کام بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہو سکیں انہوں نے ممبر انجینئرنگ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ اور ممبر انوائرمنٹ کو پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی، فنڈز کی فراہمی، بیوٹیفکیشن اور لینڈ سکیپنگ کے علاوہ ماحول دوست پودے لگانے کے کاموں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پارک انکلیو کے تمام باقی ماندہ کاموں کو نہ صرف وقت پر مکمل کے علاوہ پارک انکلیو میں جدید اور خوبصورت ڈیزائن کی سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پارک انکلیو میں سافٹ لینڈ سکیپنگ سمیت ماحول دوست پودے لگائے کے علاوہ شجرکاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو فوری حل کیا جائے۔