غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے: آئی جی کے پی ذوالفقار حمید
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو
آئی جی پی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمیدنے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
انسپیکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے یہ بات ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ہر ضلع میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق ٹیمیں بنائی ہیں، جو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی چیکنگ کے لیے گھر گھر جا رہی ہیں۔
آئی جی خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کر نے کے ایس ایم جیز خرید رہے ہیں۔
آئی جی نے کہا ہے کہ جہاں غیر قانونی مقیم غیر ملکی پائے جاتے ہیں، انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقیم غیر ملکیوں خیبر پختون خوا کہا ہے کہ
پڑھیں:
غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے
— فائل فوٹوپاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا ہے کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔
حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں بھی کارروائی تیز کر دی گئی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔
ارشاد خان مہمند نے بتایا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔