مائننگ اینڈ منرلز بل میں ایسا کچھ نہیں جس سے صوبے کو نقصان ہو، مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر اس بل میں کچھ خلاف قانون ہوگا تواس کو نکال دیں گے، کسی بھی صورت میں صوبے کے حقوق وفاق کو نہیں دے سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ میرے علم کے مطابق مائننگ اینڈ منرلز بل میں ایسا کچھ نہیں جس سے صوبے کو نقصان ہو، اس بل کے تحت ایک ریگولیٹری اتھارٹی اور ایک اپیلٹ کونسل قائم ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ اگر اس بل میں کچھ خلاف قانون ہوگا تو اس کو نکال دیں گے، کسی بھی صورت میں صوبے کے حقوق وفاق کو نہیں دے سکتے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں مختلف معدنیات کی 3 ہزار 5 سو سے زائد کانیں ہیں، نئے قانون سے 1 ہزار سے زائد مزید کانوں پر کام شروع ہو جائے گا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ 9 ماہ سے وفاق پن بجلی کی مد میں صوبے کو ماہانہ 3 ارب دے رہا ہے، آئل اینڈ گیس رائلٹی کی مد میں وفاق نے 14 میں سے تقریباً 11 ارب کی ادائیگی کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
تصویر فراز مغل، ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشکریہ فیس بکوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5 اعشاریہ 70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی۔
پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں معائنہ دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے، 7 نئے دفاتر کھولے گئے۔
ترجمان فراز مغل نے مزید کہا کہ معدنیات سیکٹر میں 447 لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 482 منسوخ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزدوروں کے بچوں کےلیے 10 کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2690 مزدوروں کو سیفٹی ٹریننگ فراہم کی گئی، معدنیات کے شعبے کے مزدوروں کو علاج کی سہولیات دی گئیں۔