تربیلا؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے)  عالمی بنک کے تین رکنی وفد نے 1530 میگا واٹ کے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت عالمی بنک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتا (Pankaj Gupta)  کررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ تھے۔وفد نے پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا دورہ کیا  اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ان سائٹس میں ریزڈ  ان ٹیک، ٹنل، پن سٹاک اور پاور ہاس شامل ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین واپڈا نے وفد کا خیرمقدمی کلمات میں  پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بنک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ واپڈا اور عالمی بنک کے مابین گذشتہ 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ شراکت داری  آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوگی۔ سائٹ پر بریفنگ کے دورا ن تر بیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ پراجیکٹ کی تمام سات اہم سائٹس پرکام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان سے  ورلڈ بینک کے ایک اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔  ملاقات میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات، نجکاری ، اور طویل المدتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر توانائی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے توانائی کے شعبے سے دیرینہ تعاون  پر شکریہ ادا کیا۔  کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ سرمایہ کاری اور تکنیکی مہارت کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے۔ اس وقت ہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کے ایک نہایت اہم مرحلے سے گزر رہے ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ نسلوں کی توانائی کی ضروریات کو کم لاگت اور پائیدار طریقے سے پورا کیا جائے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عالمی بنک کے

پڑھیں:

ورلڈ بینک پاکستان کے پاور سیکٹر کیساتھ جامع منصوبہ بندی چاہتا ہے، ڈائریکٹر ورلڈ بینک برائے انفرااسٹرکچر

ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتا نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان کے پاور سیکٹر کے ساتھ اگلے 10 سالوں کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا چاہتا ہے تاکہ بینک پاکستان کےلیے 10 سالہ پروگرام کا حصہ بن سکے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے پاس دریائے سندھ کے ذریعے قابلِ تجدید ہائیڈرو پاور کا غیر معمولی پوٹینشل موجود ہے۔ پاکستان کے ساتھ غازی بروتھا اور تربیلا جیسے منصوبوں پر کامیاب شراکت داری کی ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات، نجکاری اور طویل المدتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ سرمایہ کاری اور تکنیکی مہارت کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ اور شمسی توانائی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر پنکج گپتا نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کےلیے انٹیگریٹڈ جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان آئی جی سپ اور انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ جیسے ماڈلز کو بروئے کار لا کر وسائل اور طلب کا درست تخمینہ لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کاہ کہ صحیح منصوبوں کا انتخاب، ان کا درست مقام پر لگانے سمیت ادائیگی کی استطاعت کو برقرار رکھتے ہوئے نظام کی تشکیل بنیادی عنصر ہیں۔

اجلاس میں این ٹی ڈی سی کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کےلیے ایک مشترکہ منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نئی صبح کی نوید،پاکستان کا اقتصادی استحکام
  • فعال خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی سے نکل آیا، عطا تارڑ
  • فعال خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی سے نکل آیا، عطا تارڑ
  • ورلڈ بینک پاکستان کے پاور سیکٹر کیساتھ جامع منصوبہ بندی چاہتا ہے، ڈائریکٹر ورلڈ بینک برائے انفرااسٹرکچر
  • عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30کروڑ ڈالر فراہم کریگا
  • عالمی بنک کے تین رکنی وفد کا 1530میگا واٹ کے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ
  • صدر ٹرمپ کے دورے کی منصوبہ بندی‘سعودی وزیرخارجہ واشنگٹن پہنچ گئے
  •   دہشت گردی جنگ میں  عالمی برادری کو پاکستان سے  تعاون کرنا ہوگا،  محسن نقوی
  • قاہرہ، میکرون کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی منصوبے پر تشویش کا اظہار