2025-01-21@13:53:13 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«سلیکشن لسٹ»:
(نئی خبر)
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ، جعلی حکمرانوںنے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حربے آزما لئے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں مل سکا، ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہرنکلے گا ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج عوام بھی جانتے ہی کہ جعلی حکمرانوں کا اصل خوف کیا ہے ، حیلے بہانوں سے پی ٹی آئی کو دبائو میں رکھنے کیلئے سازشیں اور کوششیں جاری ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے بلندہیں۔انہوںنے کہا کہ پی...
چین میں سائنس دانوں نے ایک انتہائی چھوٹی نسل کی بلی کی باقیات دریافت کی ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والے محققین کے مطابق پرائیو نیلورس کُرتینی نامی یہ بلی لیپرڈ کیٹ کی ایک ناپید قسم تھی۔ یہ بلی سائز میں اتنی چھوٹی تھی کہ باآسانی ہتھیلی میں آسکتی تھی۔ اس نوع کی شناخت چین کے مشرقی صوبے آنہوئی میں موجود ہوالونگ ڈونگ غار سے دریافت ہونے والے نچلے جبڑے کے ٹکڑے سے ہوئی۔ تحقیق کے مطابق اس بلی کا موازنہ جنوبی ایشیاء کی پی روبیجینوسس اور افریقا کی بلیک-فوٹڈ فیلس نیگریپس کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ پی روبیجینوسس اور افریقا کی بلیک-فوٹڈ فیلس نیگریپس کے جسم کا سائز بالترتیب 48 سینٹی میٹر اور 52 سینٹی...
سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سالانہ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 22 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں کمپنی اپنی نئی فلیگ شپ گلیکسی S25 سیریز کے اسمارٹ فونز لانچ کرے گی۔ اس سیریز میں گلیکسی S25، گلیکسی S25+ اور گلیکسی S25 الٹرا شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ اس بار ایک چوتھا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جسے ممکنہ طور پر گلیکسی S25 سلم کہا جائے گا۔ یورپی مارکیٹ میں قیمتوں کی لیکس ایونٹ سے پہلے یورپی مارکیٹ میں ان اسمارٹ فونز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ یورپ اور پاکستان کی قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے، لیکن یہ لیکس ہمیں ان فونز کی متوقع قیمتوں...
کراچی: سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران ملزم سید مرزا شاہ کو چھاپہ مارکارروائی میں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سےگرفتارکیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویربنائیں اورویڈیوز کی بنیاد پرمتاثرہ خاتون کوبلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئےگرفتارکیا گیا، ملزم کےقبضےسے موبائل فون اورسم کارڈزکوضبط کرلیا گیا، ضبط شدہ فون سےمذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوردیگر شواہد بھی برآمد کرلیےگئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
چمگادڑوں کو عام طور پر زمین پر چلتے ہوئے نہیں دیکھا جاتا، حالانکہ ان کے پاؤں ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ان کا جسمانی ڈھانچہ ہے جو پرواز کے لیے موزوں بنایا گیا ہے، زمین پر چلنے کے لیے نہیں۔ چمگادڑوں کی ٹانگیں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور اور چھوٹی ہوگئی ہیں، جو زمین پر چلنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ ان کی پچھلی ٹانگیں نہ صرف پتلی اور کمزور ہیں بلکہ ان کی ہڈیاں بھی اس حد تک مضبوط نہیں ہیں کہ وہ ان کے وزن کو سہارا دے سکیں۔ مزید یہ کہ ان کے گھٹنوں کے جوڑ پیچھے کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں، جس سے زمین پر حرکت کرنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ چمگادڑوں...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ملکی عدالتوں میں انصاف نہ ملنے پر کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور یہ ٹارچر کے مترادف ہے۔...
روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔ انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد "پیشے" پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔ 43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اُمید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈکپ جتوانے کھلاڑی کو محض چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ، جعلی حکمرانوںنے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حربے آزما لئے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں مل سکا، ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہرنکلے گا ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج عوام بھی جانتے ہی کہ جعلی حکمرانوں کا اصل خوف کیا ہے ، حیلے بہانوں سے پی ٹی آئی کو دبائو میں رکھنے کیلئے سازشیں اور کوششیں جاری ہیں لیکن پی ٹی...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی حکام نے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ جب تک تفتیش کاروں کے لیے رسائی محفوظ نہیں ہو جاتی تب تک...
(آخری حصہ)2018 کے انتخابات میں عمران خان نے تبدیلی، کرپشن ختم کرنے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے، کشکول توڑنے، پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں، گرین پاسپورٹ کی عزت، پاکستان میں غیر ملکیوں کی روزگار کی تلاش میں آمد جیسی سحر انگیز باتیں نعرے اور وعدے کیے، گو کہ پی ٹی آئی کو ان کا دور حکمرانی مکمل کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن اقتدار کے پونے چار سالہ دور میں وقت کے دھارے نے کوئی قدم بھی ان کے عوام سے کیے وعدوں اور دعوؤں کی طرف بڑھتے نہیں دیکھا۔ پی ٹی آئی نے ریاست مدینہ کے دعوے بھی کیے، لیکن اس جانب کوئی عملی اقدام نظر نہیں آیا، ٹیلی وژن چینل اور میڈیا حسب سابق عریانی...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئی ہیں اور تیسری نشست ہونا ہے۔ تیسری نشست سے پہلے ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے شرط عائد کی تھی کہ ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے، اس کے بعد ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دم سے جو پریس کانفرنس سامنے آگئی لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے، ان کے خیال میں پریس کانفرنس بڑی سخت تھی، میرا خیال ہے کہ اس سے ماحول تھوڑا خراب ہوا لیکن امید ہے کہ اب اسپیکر واپس آگئے ہیں تو چند دنوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...
سابق وزیر کے مطابق حکومت کمزور پوزیشن میں مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کوہاٹ کے اپنے پہلے دورے میں جرگے کے بغیر فیصلہ کیا اور پھر کابینہ اور اپیکس کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ کئی ماہ تک جاری رہنے والے تشدد کے بعد (جس میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے) یکم جنوری کو متحارب فریقین کے درمیان ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، لیکن لڑائی میں کمی کے باوجود پاراچنار کو صوبے کے باقی حصوں سے ملانے والا راستہ بدستور بند ہے۔ سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے کرم کو...
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیکس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس دوران علی امین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ...