WE News:
2025-03-29@11:30:14 GMT

امریکا نے 50 سے زائد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیوں کردیا؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

امریکا نے 50 سے زائد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیوں کردیا؟

مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں چین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی کوشش میں امریکا نے درجنوں چینی اداروں کو اپنی برآمدی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔

برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے ساتھ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی نے 80 بشمول 50 سے زائد چینی تنظیموں کو ان اداروں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن سے حکومتی اجازت ناموں کے بغیر امریکی کمپنیوں کچھ بھی سپلائی نہیں کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین

چین کی کوانٹم ٹیکنالوجیز سمیت کمپیوٹنگ ٹیک تک رسائی کو مزید محدود کرنے کی امریکی کوششوں کے طور پر، ان کمپنیوں کو امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف مبینہ طور پر کام کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے، یہ امریکی ٹیکنالوجی بہت زیادہ رفتار سے ڈیٹا پروسیسنگ ممکن بناتی ہے۔

محکمہ تجارت نے کہا کہ اعلی درجے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سپر کمپیوٹرز اور اعلیٰ کارکردگی والی اے آئی چپس کو فوجی مقاصد کے لیے تیار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر درجنوں چینی اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ تجارت نے بتایا کہ 2 امریکی کمپنیاں پابندی کی زد پر آئے ہواوے اور اس سے منسلک چپ میکر ہائی سیلیکون کو سپلائی کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکا کی 28 کمپینوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی

محکمہ تجارت نے 27 چینی اداروں کو بلیک لسٹ کردیا ہے کیونکہ وہ چین کی فوجی جدیدیت میں مدد کے لیے امریکا سے اشیا حاصل کر رہے ہیں جبکہ چین کی کوانٹم ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے مزید 7 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

مذکورہ فہرست شامل تنظیموں میں چینی کلاؤڈ کمپیوٹنگ فرم انسپور گروپ کی 6 ذیلی کمپنیاں بھی ہیں، جنہیں جو بائیڈن انتظامیہ نے 2023 میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بیجنگ ٹیکنالوجی کی جنگ میں واشنگٹن کے لیے کیا مشکلات کھڑی کرسکتا ہے؟

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو امریکی برآمدی پابندیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو عمومی معاملات سے جوڑنا بند کردے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس امریکا پابندی ٹیک کمپنی چِپ چین کلاؤڈ کمپیوٹنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رٹیفیشل انٹیلیجنس امریکا پابندی ٹیک کمپنی چین کمپنیوں کو بلیک لسٹ چین کی کے لیے

پڑھیں:

امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم

بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔

چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات پر عائد محصولات، دفعہ 301 کی تحقیقات اور مجوزہ “برابری” کے محصولات کے نفاذ پر سنجیدہ خدشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ امریکا مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا۔ امریکہ نے کہا کہ فریقین کے درمیان کھل کر بات چیت کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے جو باہمی تفہیم کو بڑھانے اور ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ فریقین کا ماننا ہے کہ مستحکم چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نژاد کینیڈین شہری عسکری پروگرام سے منسلک کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو معطل کردیا
  • پاکستان کے جوہری پروگرام کیلئے ٹیکنالوجی سمگل کرنے کے الزام میں کینیڈین شہری گرفتار
  • ٹیلی کام کمپنیوں نے فون سم بلاک کرنے کے منفی اثرات سے خبردار کردیا
  • امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
  • پاکستان، چین، ایران سمیت 8 ممالک کی 80 کمپنیوں پر امریکی برآمدی پابندیاں
  • امریکی کمپنیوں کا کرپٹو کرنسی کے استعمال کی جانب بڑھتا رجحان
  • امریکا کی پاکستان سمیت 8 ملکوں کی 80 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد
  • امریکا میں انتخابی اصلاحات، صدر ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا
  • امریکا نے پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک کی 80 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا