ریمپ واک کے دوران ایشان کھتر کے کپڑے اتارنے پر لوگ مشتعل، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران ایسی حرکت کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
’’لیکمے فیشن ویک‘‘ کے چوتھے دن ایشان کھتر نے ایک شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی تھی۔ لیکن ریمپ واک کے دوران بالی ووڈ کے اس نوجوان اداکار نے اچانک اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور اپنے ’ایٹ پیک ایبس‘ کی نمائش کی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایشان کھتر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Lakmē Fashion Week (@lakmefashionwk)
وائرل ویڈیو میں ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران نارنجی پرنٹڈ شرٹ اور بیگی ٹراؤزر کے ساتھ ایک جیکٹ پہنی تھی۔ لیکن جیسے ہی وہ ریمپ کے بیچ میں پہنچے، انہوں نے اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور شرٹ اتارنے کے بعد اپنی پینٹ کی جیب سے سن اسکرین اسٹک نکال کر اپنے چہرے اور کندھوں پر لگانا شروع کردی۔
بظاہر یہ سب ایک برانڈ کی تشہیر کےلیے تھا۔ لیکن صارفین کو ایشان کھتر کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایشان کھتر پر سخت تنقید کی اور ان کی ریمپ واک کو ’’اسٹرپ شو‘‘ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’’یہ ریمپ واک ہے یا اسٹرپ شو؟’‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ’’میں نے آج تک جتنی بھی ریمپ واک دیکھی ہیں، ان میں یہ سب سے زیادہ غیر پیشہ ورانہ اور انتہائی بری واک تھی۔‘‘
کچھ صارفین نے ایشان کھتر کا موازنہ رنویر سنگھ سے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشان کھتر بھی رنویر سنگھ کی طرح سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایشان کھتر ڈرٹی میگزین کےلیے نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریمپ واک کے دوران
پڑھیں:
بہاولپور : پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے، پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی جس دوران واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں سے 2 سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔
پولیس نے لاشیں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔