مخالفین نے ڈھنڈورا پیٹا اب منی بجٹ آئے گا، لیکن الحمدللہ، منی بجٹ نہیں آیا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، مخالفین نے ڈھنڈورا پیٹا اب منی بجٹ آئے گا، اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا، چیلنجنگ حالات کے باوجود الحمدللہ، منی بجٹ نہیں آیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں تمام ارکان کو خوش آمدید کہتا ہوں، اجلاس میں آج خصوصی طور پر معاونین خصوصی کو بھی مدعو کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر کابینہ ارکان نے اظہار ہمدردی اور دعائے مغفرت کی۔
سپریم کورٹ میں عید تعطیلات کے دوران بھی افسران کو آن کال رہنے کا حکم
کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ سمیت دیگر متعلقہ وفاقی وزراء اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا، آئی ایم ایف پروگرام میں صوبوں کا وفاق کیساتھ بھرپور تعاون قابل قدر ہے، دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی، حکومت کی انتھک کاوشوں کے باعث اتنا جلد یہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہوا۔
کرایہ نہ دینے پر گھر خالی کروانے کا تنازع،نوجوان کو چوک میں لاکر قتل کردیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دہشتگردی اور مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے، پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں، کامیابی سے معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے حوالے سے یہ بہت بڑی کامیابی ہے، زرعی ٹیکس کے بغیر آئی ایم ایف نے آگے نہیں چلنا تھا، صوبوں نے زرعی ٹیکس میں بہت اہم حصہ ڈالا، صوبہ پنجاب نے سب سے پہلے اپنی اسمبلی نے زرعی ٹیکس منظور کرایا۔
شب قدر پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں 1.
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے نے محصولات کی وصولی میں کلیدی کردار ادا کیا، اس وقت محصولات کی وصولی کی شرح گزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، عدالتوں میں ٹیکس مقدمات کی مد میں قومی خزانے میں 34 ارب روپے واپس آ چکے ہیں، محصولات سے متعلق عدالتی مقدمات کیلئے مکمل طور پر توجہ دے رہے ہیں، وزارت قانون سے ٹیکس سے متعلق مقدمات میں اہم کردار ادا کیا
کامران اکمل اور اہلیہ نے ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، فیس لیس انٹریکشن پر بھی کام ہو رہا ہے، کارپوریٹ لائرز، پروفیشنل چاٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی اب نظام میں شامل ہوں گے، گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 ارب روپے اضافی وصول کئے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنار کرنا ایک لمبی جدوجہد ہے، انتھک محنت اور لگن سے کام کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ چینی کے سیکٹر کی نگرانی کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی سیلز ٹیکس کی چوری پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت اس سال شوگر ملز سیکٹر میں اب تک 12 ارب روپے وصول ہوچکے ہیں، شوگر ملز سیکٹر سے 60 ارب روپے زائد محصولات کا ہدف ہے۔
نکاح کی آڑ میں 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری، ملزم کے دوست بھی زیادتی کرتے رہے
شہباز شریف نے کہا کہ اب ہر سیکٹر کو ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل ہونا ہوگا، قرضوں کو ختم کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان بہت جلد اپنا کھویا مقام حاصل کر لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امن اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھ سکتا ہے، دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی سکیورٹی فورسز کی پذیرائی قوم پر لازم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور کرپٹ ترین ادارہ ہے، پچھلے سال شہر رمضان میں 7ارب روپے مختص کئے تھے، کرپشن کو ختم کر کے رمضان پیکیج کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراء کیا گیا، رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد تک شفاف طریقے سے ریلیف پہنچانا مقصود ہے، رمضان پیکیج کے تحت 20 ارب میں سے 60 فیصد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا، ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کو شاندار خدمات پر نشان پاکستان دیا جانا خوش آئند ہے، وہ اس نشان پاکستان کے اعزاز کے حق دار تھے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ ا ئی ایم ایف کے سٹاف لیول معاہدہ کا کہنا تھا کہ کے حوالے سے نے کہا کہ ا شہباز شریف معاہدہ طے اجلاس میں ارب روپے انہوں نے
پڑھیں:
بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، بجلی کی نرخوں میں کمی کے اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، ٹیکس بنیادوں کو وسعت دے کر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔
رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ ، یو ٹیوبر ڈکی بھائی بھی میدان میں آگئے
وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے اور شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کے لیے حالات مزید بہتر ہوں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اس کیلنڈر سال میں پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی، بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے جس کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد امریکا، یورپ اور اسلامی سکوک کی روایتی منڈیوں سے ہٹ کر مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانا ہے۔ یہ ایک موزوں وقت ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور گہری کیپیٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے۔
وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کیسے کریں؟ آسان طریقہ