2025-03-29@11:41:41 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«کہ ا ئی ایم ایف کے»:
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ جولی کوزیک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔ جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں...
فوٹو: فائل پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے اس سے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والے کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر فروری 2024 میں خاتون مسافر سے رشوت لینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کسٹم انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کر دیا۔سینئر سول جج نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون کے پاس 2 آئی فون ہونے پر ہراساں کیا، ملزمان نے 50 ہزار رشوت، ساڑھے 3 لاکھ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ملزمان...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا کہ گیس کے نظرثانی شدہ ٹیرف پر عمل کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے، گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی یکم جولائی سے نافذ ہونا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات متوقع ہے جس میں اعلیٰ سطح پر حتمی بات چیت ہوگی،ذرائع کا کہنا تھا کہ پرچون فروش طبقہ سے ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی سکیم متعارف کرائی جائے گی، کسی شعبہ کو ایمنسٹی نہ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بھی مذاکرات کی پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ جب بھی ریویو ہوتا...
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہو گی، جبکہ معاشی اہداف پر بھی مشاورتی جائزہ شامل ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہی مکمل ہو جائیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے بارے میں ابتدائی بیان بھی جائزے کے اختتام پر جاری کرے گا۔اقتصادی جائزہ مشن کی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا. جس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ ایک ارب ڈالر کی حتمی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات کے تکنیکی مرحلے میں پاکستان...
اویس کیانی : مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کوالالمپور سے روانگی کے وقت ہوائی اڈے پر گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلات زر کا پاکستان آنا ثبوت ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے، اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 'بانی شیطانی' کی شیطانیوں کو خود ان کے حامیوں نے بھی مسترد...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سربراہ نے بہت اچھے انداز میں پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جو کھٹکا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں مانے گا وہ اب نہیں رہا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں ہماری پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جنہوں نے بڑی مثبت تجاویز دیں، انہوں نے کہا کہ آپ سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز کرنے کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرسکتے ہیں وہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو سراہا...
بین الاقوامی مالیاتی فند(آئی ایم ایف) نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی وفد کی کابینہ ڈویڑن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئریشن کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کیلئے مسودے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے، سول سرونٹ ایکٹ سے ترمیمی ڈرافٹ فروری میں ہی آئی ایم ایف کو فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اثاثوں کی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کا جائزہ ملکی معیشت کے لئے جبکہ یورپی یونین کا جائزہ برآمدات بچانے کے ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن اس ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں متوقع ہے جومجموعی معاشی صورتحال اوراپنی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لے...