پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہو گی، جبکہ معاشی اہداف پر بھی مشاورتی جائزہ شامل ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہی مکمل ہو جائیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے بارے میں ابتدائی بیان بھی جائزے کے اختتام پر جاری کرے گا۔اقتصادی جائزہ مشن کی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پالیسی سطح کے مذاکرات آئی ایم ایف
پڑھیں:
علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ، ایک وزارت پاس رکھیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے۔
عمران خان کے دونوں گھروں کا خرچہ اٹھانے اور پی ٹی آئی کو 20 کروڑ کا قرضہ دینے والا شخص کون ہے؟
مزید :