2025-03-09@19:58:05 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«پالیسی سطح کے مذاکرات»:

    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہو گی، جبکہ معاشی اہداف پر بھی مشاورتی جائزہ شامل ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہی مکمل ہو جائیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے بارے میں  ابتدائی بیان بھی جائزے کے اختتام پر جاری کرے گا۔اقتصادی جائزہ مشن کی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا. جس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ ایک ارب ڈالر کی حتمی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات کے تکنیکی مرحلے میں پاکستان...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آئی  ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام ریویو کے پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز تکنیکی مذاکرات کی تکمیل ہو گئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے مشن نے تمام معاشی سیکٹر کے قدامات اور ان سیکٹرز کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو حاصل کیا اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف ان  کے حوالے سے اپنی رائے  پاکستانی حکام سے شیئر کرے گا۔ تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف  نے  تجویز کیا ہے کہ ملک کے درآمدی ٹیرف میں کمی لائی جائے، بھاری ڈیوٹیز کی شرحوں کو کم کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں...
    اقتصادی جائزے کے حوالے سے وزارت توانائی اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں عالمی مالیاتی فنڈ کے حکومت کی سولر پالیسی پر تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ  پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام الگ الگ بریفنگ دیں گے،  سیکریٹری پاور ڈویژن،  سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن اور سیکریٹری خزانہ بریفنگ میں موجود  ہیں، پاور ڈویژن ڈسکوز کی کارکردگی، گردشی قرض اور نجکاری کے بارے میں بریفنگ دے گا۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو لائن لاسز کم کرنے،  بجلی بل وصولی بڑھانے اور چوری روکنے بارے بتایا جائے گا، ڈسکوز میں بورڈز کی کارکردگی اور نئی انتظامیہ بارے بریفنگ دی جائے گی، تین ڈسکوز کی نجکاری بارے پیش رفت اور...
     ویب ڈیسک :  پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان تکنیکی مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے جس کے بعد پالیسی لیول کے مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا پہلا سیشن وزارت خزانہ حکام اور دوسرا ایف بی آر حکام کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ناتھن پورٹر قیادت کررہے ہیں جب کہ سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان تکنیکی مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے ، آئی ایم ایف سے پالیسی لیول کے مذاکرات کا آغاز، آئی ایم ایف وفد سے رواں مالی سال کیلئے جولائی تا جنوری ریونیو پر بات بھی بات ہوئی۔ وفد کو اکنامک ونگ، بجٹ ونگ، ایکسٹرنل فنانس ونگ، ریگولیشنز ونگ، ڈی جی ڈیٹ نے بریفنگ دی،آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر مالیاتی خسارہ ایک ہزار 537 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ ریونیو کلیکشن پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی، جس میں ایف بی آر بورڈ ممبران بھی شریک تھے۔ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اپنی...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ آئی ایم ایف کا وفد وزارتِ خزانہ پہنچ گیا، وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نےایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس...
    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اضافی بجلی کی نیلامی کے  منصوبے بھی زیر غور ہیں، حکومتِ پاکستان توانائی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرے گی۔ اویس لغاری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر توانائی نے الیکٹرک وہیکل ٹرانزیشن کیلئے فرانس کے گرین فنڈ کو معاونت کی دعوت دی۔وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، پاکستان نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے، یہ پالیسی سالانہ اربوں ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد دے...
۱