چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے بری خبر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
چیٹ جی پی ٹی نے کچھ صارفین کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپن اے آئی کا یہ سسٹم صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں ’سمتھنگ وینٹ رانگ‘ کی وارننگ جاری کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم صارفین کو پیج ریفریش کرنے کا مشورہ دیتا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پلیٹ فارم کے ساتھ یہ مسئلہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو کے انتباہ کے بعد پیش آیا ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ اس کے نئے تصویر بنانے والے ٹولز میں دلچسپی کی وجہ سے موجودہ پروڈکٹس اور نئے ریلیز ہونے والوں کے لیے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے منگل کے روز ایکس پرایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم چیزوں کو قابو میں لے رہے ہیں لیکن آپ کو اوپن اے آئی کی جانب سے نئی ریلیز میں تاخیر، پروڈکٹس کے خراب ہونے اور کبھی کبھی سروس سست ہوجانے کی توقع کرنی چاہیئے کیونکہ کمپنی چیلنجز سے نمٹتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی:ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔
ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔ گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔
ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ملزمان سے 2 غیر قانونی 30 بور پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، ایل ای ڈی اور گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان سے جعلی پولیس یونیفارمز سمیت جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں بلاول خلجی اور سید وقاص حسین شامل ہیں۔