کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔ علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بنا پرعدالت نے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس 18 اپریل کو سماعت کےلئے مقرر کردیا۔ علی آمین اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔  

جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے الزامات سے متعلق استفسار کیا، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے مس انفارمیشن پھیلائی اور بی ایل اے کی پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔ وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ ان پوسٹوں سے عوام میں کوئی اشتعال نہیں پھیلا۔  

عدالت میں حیدر سعید کی والدہ روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ جب میرے بیٹے کو اٹھایا گیا تو مجھے کہا گیا کہ اس نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ہم محب وطن لوگ ہیں۔  

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جس اکاؤنٹ سے بی ایل اے کی پوسٹ ری پوسٹ کی گئی، وہ ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیکس کیس‘ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیکس کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روک دیا
  • پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ
  • علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا