پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد تمام ائیر پورٹس پر بڑی پابندی لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹس کے آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹیننس کی جگہوں پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کو مراسلہ جاری کردیا۔پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق آپریشنل ایریاز، ایپرن ایریا اور طیاروں کی مینٹی ننس کی جگہوں پر ہوگا۔
مراسلے کے مطابق طیاروں کی مینٹیننس کے دوران صرف ضرورت کے تحت متعلقہ ایئرکرافٹ انجینئرز اور عملہ ہی طیارے کی تصاویر یا ویڈیو بنانے کا اہل ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن ملازمین، گراؤنڈ ہینڈلنگ سٹاف سمیت ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پابندی پی آئی اے کے طیارے کی تصاویر لیک ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا ،وزیراعلی مریم نواز کے نام سے منسوب کیاجائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا جسے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نام سے منسوب کیاجائے گا۔پی ایچ اے نے راوی کنارے نیااسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ ،پی ایچ اے کے بورڈآف ڈائریکٹر نے مریم نواز پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے بورڈ نے پی ایچ اے کومحکمہ اوقاف اور روڈا سے جگہ کے حصول بارے ٹاسک دیدیا ہے ۔
شہر میں سالوں بعد کوئی نیا پارک بنایا جائے گا،اس سے قبل سابق دورحکومت میں شاہدرہ پارک بنانے کی بات کی جاتی رہی جونامکمل منصوبہ رہا۔پی ایچ اے راوی کنارے جگہ کاتعین ، محکمانہ طورپراراضی منتقلی اورفنڈز کا تعین بھی کرے گا۔تخمینہ لاگت طے ہونے پر فنڈنگ پنجاب حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔