2025-02-06@05:57:38 GMT
تلاش کی گنتی: 16863

«اور شہر»:

(نئی خبر)
      ٭ہزاروں کی تعداد میں روز آنے والے وکلاء اور سائلین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ٭جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں دہشت گرد داخل ہوسکتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف ( رپورٹ: سید مظفر حسین عسکری)سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے وکلاء اور سائلین عدم تحفظ کا شکار کراچی بار کے صدر نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق انتہا ئی باخبر ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے وزارت قانو ن کو سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کی سیکیورٹی سے متعلق بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں عدالتیں غیرمحفوظ ہیں جبکہ مذکورہ عدالتوں کے مرکزی دروازوں پر واک تھرو...
      ٭فضل الرحمان ، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کو انتہائی اہم ذمہ داریاں دینے کی تجاویز ٭اپوزیشن کی ایم کیوایم کو بھی حکومت کی پالیسوں کا راستہ روکنے کیلئے راضی کرنے کی تیاری اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایک مضبوط اتحاد قائم کرنے اور قانون سازی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کو انتہائی اہم ذمے داریاں دینے کی تجاویز دی گئیں ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کو اپوزیشن کو قریب لانے اور ایم کیوایم پاکستان کو بھی حکومت مخالفت پالیسوں کا راستہ روکنے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ گزشتہ رروز اپوزیشن کی بڑی بیٹھک کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ۔...
      ٭صنعتی زون اور ٹرمینلز سے آلودہ پانی صاف کیے بغیر سمندر میں خارج کیا جاتا ہے ٭کوئلے ، سیمنٹ اور کلنکر ٹرمینل پر مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت نظرانداز پورٹ قاسم اتھارٹی سیوریج اور صنعتوں سے سمندر میں خارج ہونے والے گندے پانی کی مانیٹرنگ کرنے میں ناکام ہو گئی، اعلیٰ حکام نے ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی پر سمندر میں خارج ہونے والے پانی کے متعلق جولائی 2011کی ای ایس آئی اے اسٹڈی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئلے ، سیمنٹ اور کلنکر ٹرمینل پر پورٹ قاسم اتھارٹی ایک مانیٹرنگ سسٹم نصب کرے تاکہ سمندر میں خارج ہونے والے صنعتی پانی، سیوریج اور سیڈیمنٹ...
      ٭خطے کے مفاد میں ہے بھارت 5اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلے، مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں ،آزادی ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ متوالوں کا ایمان ہے ، کشمیر کا ذرہ ذرہ کشمیر یوں کا ہے ٭گمنام قبریں،عصمت دری کا نشانہ بننے والی کشمیری خواتین اور ہزاروں یتیم بچے بھارت کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں کشمیر اسمبلی سے خطاب، شہد اء کو خراج تحسین (جرأت نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایاگیا،کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ، پشاور کوئٹہ سمیت تما م چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہا ریکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں ،مظاہرے کیے گئے...
      ٭پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑارہے گا اور بھارتی جبرواستبدادکے خلاف ان کے جائزاورحق پر مبنی مقصدکی حمایت کرتا رہے گا، اس میںکوئی شک نہیں کہ کشمیرایک دن آزادہوگا ٭پاک فوج مکمل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی حاکمیت اور سرحدی سا لمیت کا دفاع کرے گی، کسی بھی جارحیت کا جواب بغیر کسی تاخیر کے دیا جائے گا(آرمی چیف) یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد کا دورہ (جرأت نیوز )چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑارہے گا اور بھارتی جبرواستبدادکیخلاف ان کے جائزاورحق پر مبنی مقصدکی حمایت کرتا رہے گا، اس میںکوئی شک نہیں کہ کشمیرایک دن آزادہوگااورمرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔آئی ایس پی...
      ٭افغان پناہ گزینوں سمیت 17لاکھ افراد جنسی و تولیدی صحت کی ضروری خدمات سے محروم ہو جائیں گے ٭بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں سمیت تقریباً 6 لاکھ افراد کے لیے خدمات کی فراہمی بند ہو جائے گی ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکی غیر ملکی امداد روکنے سے پاکستان میں 17 لاکھ افراد متاثر ہوں گے ، جن میں 12 لاکھ افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) کے مطابق امریکا دنیا بھر میں ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔یہ زیادہ تر امداد امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے کی جاتی ہے ، جو آزاد حکومتی ادارہ ہے ، جسے...
    ٭دوممالک کے صدور کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ٭ خوش حالی چینی قیادت کے وژن اور چینی عوام کی فعالیت کا مظہر ہے (صدر مملکت) آصف زداری عشائیہ کا اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جہاں ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت...
      ٭اسٹاک مارکیٹ کی بلندی کاروباری برادری کے اعتماد کی جھلک، خوشگوار تبدیلی کی علامت ہے ٭شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت کررہے ہیں،مریم پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے، صدر ن لیگ پاکستان مسلم لیگ(ن )کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا، اس میں ٹھہرا ئوآنا خوش آئند ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے...
      ٭ٹرمپ ، نیتن یاہو کی ملاقات میںغزہ پر ہرزہ سرائی، امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے ٭ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے ، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے ۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے...
    PENNSYLVANIA: بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے سابق کمانڈرکے انکشافات نے 1971 کی جنگ سے متعلق بیانیہ کو تبدیل کردیا ہے۔  74 سالہ زین العابدین نے جو امریکی شہر پنسلونیا میں مقیم ہیں ،یوٹیوب چینل وائٹ نیوز بنگلہ سے انٹرویو میں  کہا کہ 1971ء نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا تھا۔ کمانڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد حاصل ہونیوالا ملک ہمیں لڑتے دیکھے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا  مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ایک چارج شیٹ ہے جو فوج کے بارے میں بانی تحریک انصاف کی پرانی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔ عین اس وقت جب فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا خون بہا رہی ہے، اس کے جوان اور افسر شہید ہو رہے ہیں، اس طرح کا خط لکھنا اور یہ کہنا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان کوئی خلیج حائل ہو گئی ہے، انتہائی افسوسناک ہے۔ اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل میں کیا۔ عرفان صدیقی نے...
    مظفر آباد+ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو دعوت دی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔5 فروری یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو حق خوداریت ملنے تک اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ پانچ اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج 5...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، مزید 10جنگیں لڑنا پڑیں تو لڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جموں و کشمیر یادگار گئے اور وہاں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر میں جاری مشکل آپریشنل حالات میں متعین افسران اور فوجیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ برتری اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں...
     لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ قصور+ شیخوپورہ (خصوصی نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگاران+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر  بھرپور انداز سے منایا گیا۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سیمینارز اور  ریلیاں منعقد کی گئیں۔ ملک بھر سمیت عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد ہوئیں، جن میں مقررین نے جدوجہد آزادی کشمیر کی داستان، اس راہ میں پیش آنے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، کشمیریوں پر مظالم کی داستانیں بیان کی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوہالہ پل سمیت دیگر مقامات پر انسانی ہاتھوں کی طویل...
    لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔ نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔ شہباز...
    اسلام آباد‘ بیجنگ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چین کے دورہ پر صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں فریقین نے باہمی اور وفود کی سطح پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ  پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ صدر شی جن پنگ اور صدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جان کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔  بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ جب تک مسئلہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی+ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ کریم آغا خان ایک قابل رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں مختلف برادریوں کی فلاح کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے غربت کے خاتمے، پسماندہ افراد کی حمایت، صحت اور صنفی...
    اسلا م آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پیرا ملٹری فورسزکے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کی۔ اس دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ...
    لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) ملک بھر کی طرح نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مرکزی دفاتر سے 23 کوئینز روڈ تک ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی انتھک اور لازوال جدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے۔ مظاہرے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ایڈیٹر سنڈے/ فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، سپیشل کارسپانڈنٹ خاور عباس سندھو، ڈپٹی ہیڈ مارکیٹنگ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948ء اور 1949ء کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور پورا پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے کے ساتھ منایا۔ مرکزی تقریب "قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس"  پارٹی کے  ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان بھر کی سیاسی، مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ پاکستان اور عالمی دنیا میں کشمیریوں کی...
    کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکاکی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے فوجی ہتھیار ان کا حاصل کیا گیا ‘مالِ غنیمت’ ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 20 جنوری کو حلف برداری کے دن دیے گئے بیان کے بعد افغانستان میں قائم طالبان کی عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت کا یہ پہلا باضابطہ ردِعمل ہے۔ٹرمپ نے افغانستان کے ڈی فیکٹو (عملاً) حکمرانوں سے امریکی ہتھیار واپس لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایکس کے ایک اسپیس سیشن...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیشکش کی ہے، جب غزہ کی تعمیر نو ہو رہی ہوگی تو وہاں کے لوگوں کو کہیں اور جا کر رہنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ہے، جب غزہ کی تعمیر نو ہو رہی ہوگی تو وہاں کے لوگوں کو کہیں اور جا کر رہنے کی ضرورت پیش آئے گی۔...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے فائنل رائونڈ کا آغاز گزشتہ روز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ افتتاحی تقریب میںا سکول کے بچوں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ چمپئن شپ کے آفیشل گانے، ملی نغموں اور پاکستان رینجرز پنجاب کے بینڈ نے حاضرین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کیا۔معزز مہمانوں میں ہاکی کے قومی ہیروز چوہدری اختر رسول، منظور الحسن، توقیر ڈار، شہباز احمد سینئر، طاہر زمان، آصف باجوہ، انجم سعید، دانش کلیم، کامران اشرف، محمد خالد، طارق شیخ، شیخ محمد عثمان، محمد کاشف، محمد عاصم، میاں زاہد...
    رائیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون سے زیادتی، تشدد کرکے  اس کی  برہنہ ویڈیو بنالی۔  رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون کی درخواست پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شراب کے نشے میں دھت اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس حکام  نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، واقعے میں ملوث ایک کانسٹیبل کو حراست لےلیا گیاہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہےہیں، ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی...
    بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔ زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔ حادثے کے...
    کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) شہر قائد میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں شہر کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں غیرقانونی مذبحہ خانے کام کر رہے ہیں جہاں لاغر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جبکہ مردہ جانوروں کے گوشت کی تیاری بھی ان ہی مذبحہ خانوں میں ہوتی ہے۔ کراچی کے 70 فیصد سے زاید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت سے بنی اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ صوبائی حکومت کی قائم کردہ سندھ فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سند ھ حکومت کی سرپرستی میں ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حاجی احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے گٹھ جوڑ کرکے 4 رہائشی پلاٹس پر ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات کے لیے اجازت دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی8 ارب روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد مزید 4 ارب...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکر ٹر ی سندھ آصف حیدر شاہ نے کے ایم سی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ کراچی چڑیا گھر کے لیے غیر مقامی (ایگزاٹک) جانور نہ خریدے۔ انہوں نے یہ ایڈوائز کراچی چڑیا گھر سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی، جس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی، ڈائریکٹر ریکریشن کے ایم سی اور کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹینیکل گارڈن کے دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی چڑیا گھر میں اس وقت تقریباً 850 جانور اور پرندے مختلف اقسام کے موجود ہیں۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ 2012 کے بعد سے چڑیا...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں ، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدو بھینس کالونی روڈ نمبر 12مکی شاہ مزار ریلوے گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ گرفتار ڈاکو ں کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد نعیم اور احمد کے نامو ں سے ہوئی ، پولیس نے 02 پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خواتین ، بچی اور ایک لڑکے سمیت 13افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہوئے ،فائرنگ میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کیے علاقے میلینیم مال آر جے کے شاپنگ سینٹر کے سامنے شیل پمپ کی طرف جاتے ہوئے بدھ کی شام پانچ بجے کے قریب تیز رفتار بے قابو ریتی بجری کا ڈمپر نے کئی موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی کچل دیا، ایک خاتون اور مرد سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے3 موٹر سائیکل ایک منی لوڈنگ ٹرک، رکشہ اور 2 کار وں کو نقصان پہنچا 3افراد زخمی ہوئے ۔ جاںبحق اور زخمیوں کو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔آج کے دن بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کے روز انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے، کے ایم سی کے افسران و ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پورے پاکستان میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، شرکاء سے خطاب کے موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے،...
    ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس میں منگل کو واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کاانتظام سنبھال لے گا اور ہم اس پر کام بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی ترقی چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ وہ غزہ پر کنٹرول کے اپنے منصوبے پر کس طرح عمل کریں گے۔ لیکن انہوں نے امریکی فوج غزہ بھیجنے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ضروری ہوا تو ہم یہ بھی کریں گے۔ ہم اس علاقے کا کنٹرول سنبھالنے...
    لاہور: پاکستان کا قومی قرض کم ہوگیا، وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 2022ء میں جی ڈی پی کا 73.9فیصد قرض اب گھٹ کر 67.2 فیصد رہ گیا۔ یہ شہباز شریف حکومت کی اہم کامیابی اور قرضے کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ قانون کے مطابق جی ڈی پی کی مناسبت سے قومی قرض کو 60 فیصد سے کم رہنا چاہیے تاکہ قرضے اور ان پرسود پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ نہ ہوں۔ پی ٹی آئی دورحکومت میں بے دریغ قرضے لینے کے رجحان نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پی ٹی آئی جب برسراقتدار آئی تو پاکستان پر قومی قرض 24,950 ہزار ارب روپے تھا تاہم اس کے تین سال...
    موریطانیہ، سینیگال، ملائشیا، عمان، سعودی عرب، قطر سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا گیا جن میں سے 15 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المعیاد قیام پر 34 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں سے 2 کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا جن میں سے ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں تھا جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے...
    کراچی سے جرمنی، سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں سمیت گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 60 افراد کو سفر سے روک کر آف لوڈ کر دیا گیا جن میں قبرص کے تعلیمی ویزہ کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق بحرین، آذربائیجان، ترکی، ساؤتھ افریقہ، بحرین، ملائشیا، نیپال، سری لنکا، امارات، کمبوڈیا، سعودیہ اور ماریش جاتے ہوئے وزٹ ویزا کے 21 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ جرمنی میں ورک ویزا کے ایک اور سعودیہ میں ورک ویزا اور بزنس کے 6 مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے جبکہ 21 مسافر عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے پروازوں سے اتارے گئے۔
    اسلام ٹائمز: ٹرمپ کے ایگزیکٹو نوٹ پر دستخط کرنے سے اب امریکی وزیر خزانہ کو ایران کیخلاف موجودہ پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر دباؤ ڈالنے اور انکا مقابلہ کرنے کیلئے مزید پابندیاں اور انتظامی طریقہ کار نافذ کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ اس خبر کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے تہران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے عالمی اور علاقائی خدشات ظاہر ہوتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ایٹمی معاہدے کو واشنگٹن کیلئے بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے 8 مئی 2018ء کو امریکہ کے اس عالمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا اور یوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت اپنے وعدوں پر عملدرآمد...
    ہر سال کی طرح اس سال بھی یہی آوازیں حکومت کی جانب سے آرہی ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی ٹیکس شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ٹیکس شارٹ فال کی ایک وجہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کرنے کی پالیسی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ...
    اسرائیلی قیدی کا رہائی پر حماس کے حسن سلوک پر اظہار تشکراسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک اسرائیلی قیدی کی طرف سے لکھا گیا خط شائع کیا جسے ہفتے کے روز رہا کیا گیا تھا۔ اس مکتوب میں اس نے غزہ کی پٹی میں 16 ماہ تک اپنی حراست کے حالات کے بارے میں بتایا تھا۔ 65سالہ اسرائیلی قیدی کیتھ سیگل کو ا لقسام بریگیڈز نے معاہدے کے چوتھے دور میں رہا کیا تھا۔ اس نے خط میں لکھا کہ القسام کے مجاہدین نے حراست کے دوران اس کی حفاظت کی اور نامساعد حالات کے باوجود تمام ضروریات پورا کرنے کی کوشش کی۔ جنگ کے باوجود اسے خوراک، مشروبات، ادویات اور وٹامنز فراہم کیے گئے۔ القسام کے جنگجو طبیعت ناساز...
    غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بم باری تھمنے سے جہاں فلسطینیوں کو سانس لینے کا موقع ملا ہے ، وہاں لازمی طور پر صہیونی حکومت بھی اپنی پالیسیوں کی تجدید اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے جس آپریشن کاآغاز کیا تھا اس کی ایک بڑی وجہ قبلہ اول کی حفاظت کے ساتھ حرمین شریفین کو صہیونی پنجوں میں جکڑنے سے محفوظ رکھنا تھا۔ معاہدہ ابراہیمی کے تحت عرب ممالک اس سرعت سے اسرائیل کی طرف لپک رہے تھے کہ بعید نہیں تھا کہ سعودی عرب اسرائیلی وفد کو ارض مقدس کے دورے کی دعوت دے کر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیتا۔ طوفان...
    آئی سی سی نے اپنی نئی ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمایاں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر ہیری بروک، تیسرے پر کین ولیمسن اور چوتھے پر بھارت کے یشسوی جیسوال موجود ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل واحد بیٹر ہیں جو ٹاپ 10 میں برقرار رہے جب کہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 16ویں اور بابر اعظم 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بالنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان...
    لاہور: پولو گرائونڈ میں جونیئر پولو چمپئن شپ کے دوران ذکی فارمز اورسی ٹی آئی کی ٹیمیں مد مقابل ہیں
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کی جانب سے جاری مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد زبردست چھلانگ لگائی ہے ۔تازہ رینکنگ کے مطابق24 سالہ نوجوان بیٹر 38 درجے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ابھیشیک کی حیران کن ترقی کے نتیجے میں ٹیم کے ساتھی تلک ورما تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو پانچویں نمبر پر ہیں۔دریں اثنا پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں ایک مقام کھسک کر بالترتیب ساتویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی 3 مقام...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران اپنے ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہتے ہیں،ضیاعباس بھی محکمہ کھیل کے ایسے ہی افسر تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس محمد توفیق نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکریٹری محمد ضیا عباس کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس او اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ،مہتاب احمد کھوکھر،سراج الاسلام،فرزند علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کی سب سے بڑی خوبی لوگوں سے اور...
    سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025 کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
    دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر د ۔ چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔جبکہ میچ ریفریز کے پینل...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے کوریئر سینٹرز میدان جنگ میں تبدیل ہو گئے۔کراچی اور لاہور میں ٹی سی ایس کے متعدد مراکز پر توڑ پھوڑ کی گئی، یہ مراکز پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے قائم کیے گئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی سی ایس کے یہ مراکز شائقین کی سہولت کے لیے قائم کیے تھے جنہیں توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شیشے توڑ دیئے گئے اور عملے کو بھی زدوکوب کیا گیا تاہم حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرنا پڑا، ان واقعات کے بعد ان...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد سٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیا اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالے ہو گا ۔نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز ہونا ہیں۔ 15فروری کو نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا ۔
    چترال (اسپورٹس ڈیسک )چترال کی وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ مقابلے فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ میں منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا تھا۔ان مقابلوں میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ جیسے روایتی کھیل شامل تھے، جن میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال ایسے کھیلوں...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالےآئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک دفاعی چمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز کی جیت کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ بھارت 29 میں سے 18 میچز...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے انتخابات کے انعقاد میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ہے، کیونکہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انتخابات کا انعقاد غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا نے پی ایف ایف کے آئین میں جزوی تبدیلی کا مطالبہ برقرار رکھا ہے، اور جب تک فیفا کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ترمیم نہیں کی جاتی، انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔ پی ایف ایف کانگریس کی دو تہائی اکثریت نے فیفا کی تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد نارملائزیشن کمیٹی...
    کراچی: ٹیک انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر تیزی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے.  یو اے ای اپنی جی ڈی پی کا 1.5 فیصد، قطر 0.7 فیصد اور سعودی عرب 0.5 فیصد ریسرچ اور ڈیولپمنٹ پر خرچ کر رہے ہیں.  ٹیک پروفیشنل اور این آئی سی کراچی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اظفر حسین نے کہا کہ پاکستان کی  ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پاس یو اے ای اور سعودی عرب میں کام کرنے کا سنہری موقع ہے کیوں کہ وہاں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن صنعتوں کی شکل کو تبدیل کر رہی ہے.  ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلیے پاکستانی...
    آج آپ کو بتاتے ہیں بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کی زندگی بھارتی ٹینس کی لیجنڈ ثانیہ مرزا نے بدل ڈالی، یہ شخص اس وقت ثانیہ مرزا کی مالیت کروڑوں روپے کا مالک ہے۔ ثانیہ مرزا بھارت کی ایک مشہور ٹینس کھلاڑی ہیں، جو دنیا بھر کے ٹی وی ٹاک شوز پر اکثر نظر آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی 2024 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے "خلع" کا مطالبہ کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے 'یاروں کی بارات' شو میں بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کے ساتھ شرکت...
    اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کیکوشش قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال...
    ر یاض (مانیٹر نگ ڈ یسک )مسجد نبوی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کرانے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کےذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔ اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کرانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری...
    بیجنگ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائےگئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔پاکستان اور...
    کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی۔کوچ مالکان نے اپنی کوچز ائر پورٹ پر کھڑی کر دیں۔اس حوالے سے کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھتا خوری اور بے امنی کے باعث کوچ سروس معطل کی ہے، شیرانی میں کوچ کو جلا گیا، حکومت معاوضہ ادا کرے اور مطالبات تسلیم کرے۔
    تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
    واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک ) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے دیا جوکہ گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہونے والے پیجر دھماکوںکا حوالہ تھا۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق امریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہترین آپریشن تھا۔بدلے میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ان کے اس دورے کی تصویر پیش کی جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو موجود ہیں، تصویر کے انتساب...
    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے، اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں ن لیگ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی وی کے ٹاک شو میں کیا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ یہ خط ابھی تک کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا۔عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے نام...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے‘ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے، فلسطینیوں کیجدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے، فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو آج تک فلسطین نے تسلیم نہیں کیا۔مولانا...
    پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔بیرسٹر سیف نے پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمن خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے افغان قیادت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے افغان قیادت کے لیے خصوصی خیر سگالی پیغام دیا۔
    لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پرغور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہناتھاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کااشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباریاورسرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمدکی...
    پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )اے ایس ایف نے پشاور ائرپورٹ سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے دوکلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر جانے والے والے ایک مسافر گل سعود کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگر تو الیکشنوں کو ٹھیک کرانا ہے تو بالکل اس کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، 2029 میں جو الیکشن ہوں گے اس کی تیاری ہمیں ابھی سے شروع کر دینی چاہیے اور پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سب لوگ تجویز دیں کہ جو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان کو کس طریقے سے ہم بہتر بنا سکتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ ملک ٹرن اراؤنڈ کرکے اسٹیبلٹی کی طرف پہنچ چکا ہے گروتھ کے سفر کے اندر ہے اور اب مہنگائی 2.4 فیصد پر آچکی...
    اسلام ٹائمز: کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، نوجوانوں کو شہید اور اسیر کیا جاتا ہے لیکن کشمیر کے عوام کا آج بھی ایک ہی نعرہ ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“، کشمیری عوام اپنے شہداء کے جنازے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے...
    اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے یمن اور حزب اللہ کے جنگ میں کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے فلسطین کی حمایت میں اپنے قائد کو قربان کیا ہے اور یمن نے بھی فلسطینی عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈاکٹر قدومی نے امریکی رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا پہلے جیسا نہیں رہا اور حماس نے اسرائیل کی سب سے بڑی فوج کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے غزہ کے عوام کی خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی قسمت کا فیصلہ اہل غزہ خود کریں گے۔ ڈاکٹر قدومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکیاں دینے والا شخص قرار دیتے...
    ایس ایچ اوز کے مطابق پولیس کے محکمے کی تذلیل کی گئی، کرمنل مائنڈ کے لوگ طعنہ دے رہے ہیں، پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے ایس ایچ اوز سے ملاقات کی، ڈی آئی جی نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ہمیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام افسران کام کریں اور چھٹی کی درخواست واپس لیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے 4 سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے احتجاجاً ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔ چھٹی کی درخواست دینے والوں میں انسپکٹر جنید عباس ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ، انسپکٹر عبدالرزاق پٹھان ایس ایچ او تھانا کینٹ، انسپکٹر طاہر...
    یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون علی کا تعلق لاہور سے ہے‘ یہ لوگ لاہور ائیرپورٹ کے ذریعے 30 دسمبر 2024کو عمرے کے لیے سعودی عرب گئے‘ ان کے ساتھ خاندان کے لوگ بھی تھے‘ یہ لوگ جدہ ائیرپورٹ پر اترے‘ سامان اٹھایا‘ ائیرپورٹ سے باہر آئے اور مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے‘ عمرہ کیا اور درمیانے سے ہوٹل میں رہائش پذیر ہو گئے‘ ان کا زیادہ وقت حرم شریف میں گزرتا تھا‘ فرحانہ خاتون تیسرے دن حرم سے واپس آئی تو ہوٹل میں پولیس اس کا انتظار کر رہی تھی‘ پولیس نے اسے دیکھتے ہی گرفتار کر لیا‘ اسے بتایا گیا ائیرپورٹ پر آپ کا بیگ رہ گیا تھا‘ اس میں سے منشیات نکل آئی...
    5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ یہ دن کشمیریوں کی تحریک آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری، پاکستانی اور مہذب اقوام جہاں کشمیر و اہل کشمیر کی مظلومیت کے ساتھ یکجہتی کا بھر پور اظہار کرتے ہیں، وہیں بھارتی بربریت، سفاکیت اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی مذمت اور غاصب بھارتی درندوں سے نفرت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز کب، کہاں اور کیسے ہوا۔ اپنی تاریخ سے نابلد نسل نو کو علم ہونا چاہیے تاکہ ان کے اندر اپنے آباؤاجداد کی طرح کشمیر اور اہل کشمیر سے...
    امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کے حقائق سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، رواں سال جنوری 7کی صبح اس آگ کا آغا ہوا اس کے بعد یہ آگ 40ہزار ایکڑ پر پھیل گئی ۔ 12ہزار سے زیادہ عمارتیں جل چکی ہیں لوگوں کے گھر راکھ کے ڈھیر بن چکے اب تک پچاس بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔ ایک لاکھ اسی ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ جنوبی کیلفیورنیا میں گزشتہ سال جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جون جولائی گرم ترین تھے ۔ اکتوبر بھی گرم ترین رہا۔ اس علاقے میں جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جنوری کا موسم سرد ہوتا ہے لیکن اس مہینے...
    محمود لئیق ایک باغ و بہار شخصیت ہیں۔ بنیادی طور پر اکاؤنٹس کا کام کرتے رہے، حالانکہ اس شعبے کی کوئی سند حاصل نہیںکی۔ عمرکا ایک حصہ دبئی گزارآئے، جوانی میں دائیں بازوکی طلبہ تنظیم اسلامی جمیعت طلبہ کے اسیر ہوئے مگر ان کے ایک بہنوئی بائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل عوامی پارٹی کے متحرک کارکنوں میں شامل تھے، یوں انھیں مختلف نظریات اور رجحانات سے آگاہ ہوئے اورکھلے ذہن کے ساتھ دنیا کو دیکھتے ہیں۔ انھیں بچپن سے شعر و شاعری کا شوق رہا ہے، اردو نثر اور شاعری پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ زندگی کی ابتدائی عمر سے کتابیں پڑھنے کا شوق ہوا۔ خدا تعالیٰ کے کرم سے خوب دل لگا کر مشاعروں میں جوش و خروش...
    اخباری اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے آیندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ترقیاتی فنڈز یا ترقیاتی بجٹ دراصل ایسا فنڈ ہوتا ہے جو کسی بھی علاقے صوبے یا ملک کے لیے مختص کرتے ہیں، پھر اس کی علاقائی تقسیم ہوتی ہے۔ اضلاع، تحصیلوں کے لیے رقوم مختص کی جاتی ہیں، پاکستان میں ترقیاتی بجٹ اتنا کم ہوتا ہے کہ تقسیم در تقسیم ہو کر مختلف شعبوں میں انتہائی ضروری کاموں کی بھی تکمیل نہیں ہو پاتی۔ ملک کا بنیادی ڈھانچہ جس کی تعمیر و ترقی کے لیے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے نام سے رقوم رکھی جاتی ہیں وہ اب تک بنیادی ڈھانچے کو سیراب نہ کر سکیں۔ سڑکوں، پلوں...
     ہز ہائینس پرنس کریم الحسینی،آغا خان چہارم اور اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں موروثی امام، پرتگال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ آغا خان کو ملکہ الزبتھ نے جولائی 1957 میں ہز ہائی نیس کا خطاب دیا تھا، اس کے دو ہفتے بعد ان کے دادا آغا خان سوم نے انھیں غیر متوقع طور پر 1,300 سالہ قدیم خاندان کا وارث بنایا۔پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی، آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک جو ایک فلاحی تنظیم ہے ،کے ذریعے انھوں نے دنیا کے مختلف خطوں خصوصاً ایشیا اور افریقا میں فلاحی اقدامات کیے۔ یہ تنظیم 30 سے زائد ممالک میں کام کرتی ہے اور غیر منافع...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کیخلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کا کوئی بھی منصوبہ مزید تنازعات کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا...
    یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کچلنے کی جتنی بھی کوشش کرے، وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا اور نہ ان کی آواز سے ہم آہنگ پاکستانیوں کے احساسات و جذبات ہی ختم کرسکتا ہے اور تنازعہ کشمیرکا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو خطے میں دیرپا امن کے لیے آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دی جا سکے۔  جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل...
    شہزادہ کریم آغا خان (پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936ء – 4 فروری 2025ء) جنھیں شاہ کریم الحسینی (پرنس کریم الحسینی) یا آغا خان چہارم کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا گذشتہ روز اٹھاسی (88) برس کی عمر میں پرتگال کے دار الحکومت لزبن میں انتقال کر گئے۔ آپ اسماعیلی مسلمانوں کے سب سے بڑے فرقے نزاریہ اسماعیلیہ (آغا خانیوں) کے اننچاسویں امام تھے۔ انہیں ان کی سماجی خدمات اور ضرورت مند طبقات کی مثالی مالی اعانت کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پرنس کریم آغا خان چہارم13 دسمبر 1936ء کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے تھے۔ جب 1957ء میں آغا خان سوم انتقال کر گئے تو پرنس کریم آغا خان کو امام بنایا...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ذیشان ملک نے فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران ذیشان ملک نے فیروزپور روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کے لیے مختص روڈ اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقعے پر سی ٹی او لاہور اطہر وحید، ڈی جی ایل ڈے طاہر فاروق اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ اعلی حکام نے معاون خصوصی کو موٹر سائیکل سواروں کے لیے بنائی خصوصی بائیکرز لین سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے وزیراعلی کے شہریوں کی حفاظت کے لیے بائیکرز لین کے اہتمام پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔ ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ بائیکرز لین الگ ہونے...
    آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
    غزہ کی پٹی سے لوگوں کو نکالنے اور علاقے کو امریکی کنٹرول میں کرنے کی تجویز کے تناظر میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران، سر کیئر اسٹارمر نے کامنز کو بتایا ہے کہ فلسطینیوں کو "دو ریاستی حل کے راستے پر دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے اور ہمیں انکے ساتھ ہونا چاہیئے۔" اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی سے لوگوں کو نکالنے اور علاقے کو امریکی کنٹرول میں کرنے کی تجویز کے تناظر میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران، سر کیئر اسٹارمر نے کامنز کو بتایا ہے کہ...
    کوئٹہ : بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسمبلی سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و تر قیات اور محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔ اعلامیہ میں مینگوادر میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندوں کے مالی امداد کی بابت توجہ دلاؤ نوٹس اور پشین سے منشیات تدارک سینٹر کے قیام کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ژوب کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایچ اے کے اقدامات سے متعلق اور...
    لاہو ر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع...
    میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام گفتگو کرتے وہئے کہی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری...
    GAZA: غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے وسطی رفح میں العودا اسکوائر میں اسرائیلی فوج نے اسنائپر سے ایک بچے کو نشانہ بنایا، جس کے سینے پر گولی لگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے سے قبل غزہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی بھی زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ...
    گلشن معمار ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ تین کمسن بہن اور بھائی زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ اسماعیل ولد رحیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے بہن بھائیوں 4 سالہ دعا ، 5 سالہ ریحان اور 6 سالہ انس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متوفی اسماعیل اور تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    WASHINGTION: وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اٹھنے والے سوالات پر کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں امریکی فوج کی تعینات کا عزم ظاہر نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوویٹ نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ قبضے کے منصوبے کے اعلان کے بعد اٹھائے سوالات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ انہوں نے غزہ میں فوج کی تعیناتی کا وعدہ نہیں کیا۔ صحافیوں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولین لیو ویٹ سے بارہا سوال کیا گیا کہ آیا امریکی فوجی جنگ زدہ غزہ میں حماس کے خلاف تعینات کردی جائے گی تاہم ترجمان نے جواب دیا...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی...