چین لڑنا نہیں چاہتا لیکن کسی سے ڈرتا بھی نہیں، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر نے پوچھا کہ وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے جوابی اقدامات کی وجہ سے چین پر امریکی محصولات کو بڑھا کر 245 فیصد کر دیا گیا ہے۔اس پر چین کا کیا ردعمل ہے؟ بدھ کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ آپ ٹیکس کی مخصوص شرح کے لیے امریکی فریق سے پوچھ سکتے ہیں۔ چین نے بار بار ٹیرف کے معاملے پر اپنے پختہ موقف کا اظہار کیا ہے۔ ٹیرف کی یہ جنگ امریکہ نے شروع کی تھی۔ چین نے اپنے جائز حقوق اور مفادات اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے ضروری جوابی اقدامات کیے ہیں۔ یہ مکمل طور پر معقول اور قانونی ہے۔ ٹیرف وار یا تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے۔ چین لڑنا نہیں چاہتا لیکن کسی سے ڈرتا بھی نہیں ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیپرا میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
فوٹو: فائلنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاراٹی (نیپرا) میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی میں ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنا عہدہ کابینہ ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔
ممبر بلوچستان نیپرا میں ممبر ٹیرف بھی تھے، اتھارٹی میں ان کے عہدے کی تین سالہ مدت اس سال نومبر میں پوری ہو رہی تھی۔
ممبر بلوچستان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم نیپرا اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کو صحت کے کچھ مسائل تھے۔