2025-04-01@15:25:47 GMT
تلاش کی گنتی: 31077
«ان کیسز میں»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی عید کے روز شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ ریلوے آفیسرز کالونی والٹن پہنچے جہاں ان کی والدہ، اہلیہ، معصوم بیٹی، انکل اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔والدہ شہید بیٹے کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ہماری سوچ علی سے شروع ہوتی تھی اور علی پر ہی ختم ہوتی تھی، جبکہ معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی اور والد کو ملنے والا میڈل گلے میں ڈال لیا۔وزیر...
میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ کی جائے گی، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان میں 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میانمار میں شدید زلزلے سے پیدا صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھجوایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکتر محمد یونس نے کہا کہ ملک میں امن ضروری ہے تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے رہ سکیں اور نقل و حرکت کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:چین کا ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں امن ضروری ہے، ہمیں اسے ہمیشہ ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ ہم قوم کے لیے امن چاہتے ہیں اور ہم پوری دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔ چیف ایڈوائزر نے یہ ریمارکس تیجگاؤں میں چیف ایڈوائزر آفس (CAO) میں منعقدہ ایک تقریب میں کہے، جہاں انہوں نے معززین کے ساتھ عید کی مبارکباد کا...
امریکا نے یمن کے کاماران جزیرے پر بمباری کی ہے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار الاسلام کا کہنا ہے کہ امریکا نے حدیدہ بندرگاہ کے قریب دو فضائی حملے کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پیغام حوثیوں اور ایران دونوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بمباری جاری رہے گی۔ Post Views: 1
نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ...
کراچی کے علاقے رام سوامی اربع والی گلی میں لڑکی عمارت کی پہلی منزل کی کھڑکی سے گر کر زخمی ہوگئی۔ پولیس نے لڑکی کے ماموں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی سول اسپتال منتقل کردی گئی، تاہم لڑکی کا بیان نہیں لیا جاسکا۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد بیان قلمبند کیا جائے گا۔ Post Views: 1
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 ای تھری میں واقع رہائشی عمارت میں فلیٹ کی بالکونی گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسری منزل کی بالکونی کے ساتھ گر کر میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں میاں بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔ Post Views: 1
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلے ٹیرف پلان کا اعلان 2 اپریل کو کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز بدھ (2 اپریل کو) ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن میں پریس کانفرنس میں اپنے پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے، جس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔ کیرولین لیوٹ کے مطابق بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہو گا۔ ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ کام امریکی کارکن کے بہترین مفاد میں...
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا ’کچھ...
مستونگ: اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا جاری، خواتین کی رہائی کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر 2 دن میں گرفتار خواتین کو رہا نا کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق لک پاس مستونگ پر بی این پی (مینگل) کا دھرنا اختر مینگل کی قیادت میں پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا،ماورائے آئین خواتین کی گرفتاری قابل قبول نہیں، 2 دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین...
— فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بجلی کی سپلائی گزشتہ 6 روز سے معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔ 6 روز قبل بکا خیل کے پہاڑی علاقے میں تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کے 3 ٹاورز ٹوٹ گئے تھے۔ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹاورز کی مرمت پر مزید وقت لگ سکتا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی ہی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا سے بات چیت دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا دوران گفتگو فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا...
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج دسویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور مزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے جمعہ...
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج دسویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور مزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے جمعہ...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔ سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔ مزید پڑھیں: "کیا...
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔ کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔ View this post on Instagram ...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ 1990ء کے عشرے میں بھی جب عسکریت پسندی اپنے عروج پر تھی، عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جاتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شب قدر اور جمعة الوواع کے بعد جامع مسجد اور عیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو عیدگاہ اور جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کے بنیادی حق سے ایک بار پھر محروم کرنے کے قابض حکام کے فیصلے کی شدید...
روسی پراسیکیوٹر جنرل کی سپریم کورٹ میں افغان طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز ماسکو: روس کے پراسیکیوٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دے دی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل پراسیکیوٹر آفس نے ملک کی سپریم کورٹ سے طالبان پر عائد پابندی کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کی سپریم کورٹ 17 اپریل کو طالبان پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ روس نے طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے تاہم روس افغانستان میں طالبان حکومت سے بتدریج اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے۔ واضح رہےگذشتہ برس روسی صدر پیوٹن دہشت...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں عیدالفطر کے موقع پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران 24 بیکریاں سیل کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع بھر میں 5 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 1 ہزار 472 فوڈ پوائنٹس کو مضرِ صحت غذائیں رکھنے کے نتیجے میں 3 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
---فائل فوٹو عید الفطر کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔گورنر کے پی کی وساطت سے وزیرِ اعظم نے خیبر پختون خوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی و خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔
ڈی سی کوئٹہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں افغان مہاجرین کو باعزت اور محفوظ وطن واپس بھیجنے سے متعلق مختلف فیصلے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ أفغان مہاجرین کے رضاکارانہ طور پر واپس جانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بلوچستان سے بھی مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں کر لیں۔ اس حوالے سے عید سے قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں افغان مہاجرین کی محفوظ اور باعزت واپسی کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی کوئٹہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ وطن واپسی کا عمل شفاف اور مؤثر طریقے...
بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے، پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی جس دوران واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں سے 2 سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔ پولیس نے لاشیں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید برآں پولیس نے میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر سندھ اور خیبرپختونخوا کو عید کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی اب ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔ شین وارن کی موت کی اصل...
ایس آئی ایف سی کے مثبت کردار کے کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوا ہے، برآمدات 28 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں 179 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے برآمدی ترقی ویژن کے مطابق پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم جمانے کو تیار ہے۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق معروف کمپنی ہونڈا نے 40 ہونڈا سٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ جاپان برآمد کی ہے۔ ...
کراچی: ٹنڈو الہ یار کی نصیر کینال میں تیز رفتار کار جا گری جس کے باعث کار میں سوار چاروں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے، جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
راجستھان رائلز کے میچ میں کمار سنگاکارا اور بالی ووڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا کے ایک ساتھ میچ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔ گزشتہ روز گوہاٹی میں کھیلے جارہے میچ میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے پانچ بار کی چیمپئین ٹیم چنئی سپر کنگز کو اپنے دوسرے ہوم گراؤنڈ پر 6 رنز سے شکست دی، اس میچ میں کمار سنگاکارا اور مائیکہ اروڑا کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجستھان رائلز کے ڈائٹریکٹر کرکٹ کمار سنگاکارا اور بالی ووڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا نے ڈگ آؤٹ میں ساتھ میچ دیکھ رہے تھے جس پر مداح حیران رہ گئے۔ مزید پڑھیں: "اگر آپکا نام روہت شرما نہ ہوتا تو ٹیم میں جگہ نہیں...
میانمار زلزلہ، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: میانمار میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے سامان کی بڑی کھیپ لے کر جہاز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ویب ڈیسک: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گا، افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
آج کل سوشل میڈیا پہ فرشی شلور کے چرچے زبان زدِ عام ہیں، لیکن ملتانی کڑھائی والے سوٹ کی ڈیمانڈ اب بھی برقرار ہے۔ ملتانی کڑھائی کی خاصیت کیا ہے، دیکھیئے مہ جبین کی یہ رپورٹ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم ڈبلیو ایم وفد کی قائمقام ڈی پی او کرم سے ملاقات، تحصیل میئر مولانا مزمل اور دیگر کارکنان کیخلاف ریاستی جبر کی مذمت
وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید 15 لاپتہ امدادی کارکنوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد مل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز غزہ میں ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلال احمر کی ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑی ایک ہفتے پہلے رفح کے نزدیک اسرائیلی حملےکی زد میں آئی تھی۔ غزہ میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے)کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ لاپتہ ہونے والے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہیدتمام 15 افراد کی لاشیں رفح...
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:( آئی پی ایس)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوگئی. پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔
غزہ کی صورتحال کی اصل ذمہ دار حماس ہے، امریکی محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال کا اصل ذمہ دار فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حماس کے اوپر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے عین مطابق کر رہی ہے، اسی وجہ سے ہم محفوظ ہیں اور احترام کے ساتھ اپنے اقدار کو نافذ کر رہے ہیں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو معدنی شعبے کی ترقی میں اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد 8-9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، منرلز انویسٹمنٹ فورم کا بنیادی مقصد معدنی شعبے کی ترقی سمیت ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنا ہے۔فورم کے دونوں دن معدنی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے، فورم کے پہلے روز ’’کان کنی میں ترقی – گورننس، تعاون اور مستحکم سپلائی چینز‘‘ کے موضوع پر بات چیت ہوگیفورم میں معدنی وسائل کی ترقی میں عالمی دلچسپی اور مقامی مواقع سے استفادہ...
اسلام ٹائمز: ادائیگئ نماز کے بعد خطبہ عید دیتے ہوئے حسینی مرکز کے سپریم لیڈر جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے فرمایا کہ طوری بنگش قوم علاقے میں امن و امان کی خواہاں ہے، اپنے آبائی علاقے کو وہ بدامنی اور قتل و غارتگری کی بھینٹ کسی صورت میں نہیں چڑھنے دے گی۔ انہوں نے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ اور اسکے بعد 29 مارچ کو صدہ عباس قلعہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد روڈ بلاک رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی پیر 31 مارچ کو نصف سال سے محصور پاکستانی غزہ پاراچنار میں عیدالفطر روایتی اور مذہبی جوش و جذبے کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور عید کی مبارک باد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ملائیشیا کے وزیراعظم سری انور ابراہیم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کوفائدہ مند اقتصادی اشتراک میں بدلنے کے عزم...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور عید کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ملائیشیا کے وزیراعظم سری انور ابراہیم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف...
بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کے 50 برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ اداکارہ اور سیاستداں جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کی 50ویں سالگرہ کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ یاد رہے کہ ان دونوں فلموں میں ان کے شوہر امیتابھ بچن نے کلیدی کردار ادا کیے تھے۔ مزید پڑھیں: امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون ہوگا؟ قبل ازیں انہوں نے وزیر داخلہ نرملا سیتا رمن سے بھی بات چیت کی تھی اور ان سے اپیل کی تھی...
آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی، مصنوعی ذہانت) نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا لیکن اس سے قبل بھی اس میدان میں دلچسپ پیشرفت ہوئی، جس نے انسانیت کو صحت کے سنگین مسائل سے نمٹنے میں مدد دی۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے پروفیسر ڈاکٹر کامران خان بلیو ڈاٹ کمپنی کے بانی ہیں۔ یہ کمپنی بعض بیماریوں کی پیشگوئی کے لیے اے آئی استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو خبروں کی ویب سائٹس سے لے کر ایئر لائن کی بکنگ تک کے ذرائع سے لے کر 65 زبانوں میں روزانہ ایک لاکھ مضامین کی ٹریکنگ کرتا ہے۔ دسمبر 2019 میں انہوں نے چین کے ووہان مارکیٹ میں ایک نئے وائرس کا سراغ لگایا تھا۔...
آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیند باز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینیئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔...
فاران یامین: تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ کے بعد پولیس اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران منتقلی دم توڑ گیا۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حادثے کی حقیقت سامنے آ سکے۔ تفتیشی عمل جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔ کرشمہ کیور کو...
لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے کمرے سے غائب کر دی اور اس دوا کا رپورٹ میں بھی کہیں...
اس سال عید اداکارہ جنت زبیر کے لیے میٹھی عید ’زیادہ خاص‘ ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں اپنے خاندان کے ساتھ عید منا رہی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جنت زبیر نے بتایا تھا کہ ان کی عید ہمیشہ گھر پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ لیکن یہ سال مختلف ہونے والا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی بار مدینہ، سعودی عرب میں عید منائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے، اور آخر کار اسے ہوتا دیکھنا خواب کا حقیقت میں بدلنا محسوس ہوتا ہے‘۔ View this post on Instagram ...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہو گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے حماس کو غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہم ہیں دنیا کی حفاظت کیلئے کام کریں گے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے عوام کی اُمنگوں کے مطابق کر رہی ہے، امریکا آنے والوں کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عزیقہ ڈینیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں عزیقہ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز میں کچھ انتہائی اہم رسوم و رواج اور عیسائی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں بات کی۔ عزیقہ ڈینیل نے بتایا کہ شوبز کو عام طور پر ایک لبرل فیلڈ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ حقیقت میں درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 50 لوگوں کے عملے کے سامنے بڑے ناموں سے اپنے مذہب کے خلاف امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور کسی نے بھی اس...
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
لندن: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے...
دنیا کے متعدد ممالک سمیت پاکستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جس میں شوبز ستاروں نے اپنی سج دھج سے چار چاند لگا دیئے۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے بعد یہ پہلی عید الفطر ہے۔ جس سے شادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism) کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اس عید کو ’’ہماری حسین عید‘‘ قرار دیتے ہوئے خوب دعوتیں اُڑائیں جس میں روایتی پکوان پیش کیے گئے۔ دونوں نے عید پر روایتی لباس زیب تن کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں جس میں جوڑا خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے۔ A post shared by Ayeza...
فائل فوٹو افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق افغان مہاجرین کو آج سے واپس بھیجنے کا عمل شروع ہوگا۔ دو ہزار تیرہ سے اب تک لاکھوں افغان مہاجرین کو طورخم سے واپس بھیجا جاچکاہے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ای تھری میں واقع حنا ٹیرس اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے بالکونی گرنے کے حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیسری منزل کی بالکونی اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں امتیاز اور اس کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد...
صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔انہوں نے نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی۔
روس نے 2003ء میں طالبان کو ممنوعہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب بتدریج افغانستان پر حکمرانی کرنے والی اس اسلامی تحریک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے پراسیکیوٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دے دی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل پراسیکیوٹر آفس نے ملک کی سپریم کورٹ سے طالبان پر عائد پابندی کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ روس کی سپریم کورٹ 17 اپریل کو طالبان پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ روس نے 2003ء میں طالبان کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب بتدریج افغانستان پر حکمرانی کرنے والی اس اسلامی تحریک کے ساتھ...
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔...
اسلام ٹائمز: صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون آزادی صحافت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ یہ قانون صحافیوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، ہم ہر فورم پر اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے صحافیوں نے پیکا قانون کے خلاف احتجاج کیا، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آزادی صحافت پر قدغنوں کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے پیکا قانون فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)...
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے اسی کے ساتھ یوکرینی صدر پر زور دیا ہے کہ یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکی کمپنیوں کی دسترسی کے معاہدے پر دستخط کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معدنی حقوق امریکا کو واگزار کرنے کا معاہدہ نہ کرنے کے حوالے سے یوکرینی صدر کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے معدنی حقوق امریکا کو سونپنے کے معاہدے میں لیت و لعل سے کام لیا تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے...
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ نے ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں...
علامتی فوٹو ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
عیدالفطر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں۔ عیدالفطر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ...
غزہ میں ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ریڈ کریسنٹ کے 15 امدادی کارکنوں کی لاشیں اجتماعی قبر سے برآمد ہوئی ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ پٹی کے جنوبی علاقے سے ریڈ کریسنٹ کے 8 طبی کارکنوں اور دیگر فلسطینی ریسکیو ورکرز کی لاشیں ریت میں بنی ایک کم گہری قبر سے برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کارکن گزشتہ ہفتے اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے اور اُس کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے لاپتہ رضاکاروں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو انسانی وقار کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے سربراہ فلپ لزارینی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پیر کے روز بتایا...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے افسوسناک واقعات میں بے گناہوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا...
عید الفطر دنیا بھر میں پھیلے اربوں مسلمانوں کا اہم ترین مذہبی تہوار ہے، جو ماہ مقدس یعنی رمضان کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ خوشی اور شکر گزاری کے جذبات سے لبریز مسلمان اللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود ہو کر اس روز کا آغاز کرتے ہیں اور پھر سارا دن بچوں سے لے کر خواتین اور بوڑھوں تک سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھری رہتی ہیں۔ عید عربی زبان کا لفظ ہے، جو 'عود' سے مشتق ہے، جس کا لغوی معنی 'بار بار آنا' ہے۔ اصطلاحی طور پر عید کا مطلب خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ رمضان المبارک کے روزوں، نزولِ قرآن، لیلۃ القدر اور اللہ تعالیٰ کی رحمت و بخشش کے بعد عید مسلمانوں کے لیے خوشی...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلا دیش، ملائیشیا، میانمار کے رہنماؤں جبکہ بحرین کے بادشاہ، ترکمانستان ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے صدورسے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، تعاون اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے اپریل میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ ڈھاکہ کا ذکر کرتے ہوئے تجارتی وفد کی شمولیت کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر ثقافتی وفود کے تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی، اور...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہریں نکالنے کی مخالف نہیں، کینالز پر تحفظات ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کینالز پر تحفظات ہیں، اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم سے صدر مملکت اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے، کینالز کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔
امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی سائنسی تحقیقاتی بجٹ میں کٹوتیوں کی وجہ سے سروے میں 3 چوتھائی سائنسدانوں نے امریکا چھوڑ کر یورپ یا کینیڈا میں منتقل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سروے کا جواب دینے والے سائنسدانوں میں سے 75.3 فیصد ملک چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ 24.7 فیصد نہیں کر رہے۔ سائنس دان، خاص طور پر وہ لوگ جو کم عمر ہیں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہیں، ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے زیادہ عمر کے سائنسدانوں کے مقابلے میں امریکا چھوڑنے پر غور کررہے ہیں ۔ مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ یکم اپریل 2025 سے نئی ایل پی جی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 2,443.37 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کردی گئیں، ایل پی جی صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 2,930.71 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کی گئی جب کہ ایل پی جی کی فی کلو زیادہ سے زیادہ قیمت 248.37 روپے مقرر ہوگئی۔...
فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کافی مایوس کن ثابت ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہندی ورژن کی اوسط نشست 23.47 فیصد رہی، جو فلم کی زبردست تشہیر کے باوجود غیر معمولی طور پر کم ہے۔ اگرچہ سکندر کو عید کے خاص موقع پر سلمان خان کے بڑے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حالیہ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئی۔ وکی کوشل کی فلم چھاوا نے پہلے دن 31 کروڑ روپے کمائے، جس کے مقابلے میں سکندر کا کلیکشن کم رہا۔ سلمان خان کی اپنی ہی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے پہلے دن...
بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کو قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے لیکن یہ دھمکیاں انھیں اپنے مداحوں سے دور نہ کرسکیں۔ دبنگ اسٹار کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ وہ اپنے گھر کی بالکونی پر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلاکر اور بآواز بلند عید مبارک کہتے ہیں۔ علاوہ ازیں قریبی دوستوں، رفقا اور شوبز کے ساتھیوں کی گھر آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جن کی تواضع لذیذ پکوانوں سے کی جاتی ہے۔ بھارت میں سرگرم انڈر ورلڈ کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملتی رہتی تھیں لیکن سیاہ ہرن کیس کے بعد سے ایک گینگ ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے۔ https://www.facebook.com/reel/1840767100056860/?rdid=2vt3jwHrKwaTWbJG&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1DS9Zxhr8o%2F گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ایماء پر سلمان خان پر...
وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں...
ترنمول کانگریس کی سربراہ نےلوگوں سے گزارش کی کہ وہ ایسے اکساوے میں نہ آئیں جس سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کولکاتا میں عیدگاہ پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکولر ہیں، نوراتری چل رہی ہے، میں اس کے لئے بھی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کوئی انارکی پھیلائے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ انارکی نہیں پھیلاتے، بلکہ سیاسی پارٹیاں ایسا کرتی ہیں، یہ شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی مذاہب کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں،...
اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں تو ادرک استعمال کریں، کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔ ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے، یہ مختلف غذاؤں میں پائے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کو السر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ادرک معدے میں بننے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کے اپھارہ کو کم کر دیتا ہے۔ ادرک میں شامل اینٹی اوکسیڈینٹ معدے کی سوزش میں کمی لانے کے علاوہ کینسر کو بھی جنم نہیں لینے دیتا۔ مزید برآں ادرک میں شامل مرکبات...
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیاں پوری طرح ناکام ہے، بھارت میں اتنی بے روزگاری پہلے کبھی نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ملک کو معاشی بحران میں پھنسانے کا الزام لگایا۔ لکھنؤ کے ہوٹل تاج میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے بینکنگ سیکٹر مفلوج ہوگیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کاروبار کے لئے صرف گنتی کے کاروباریوں کو موقع دیا ہے، بقیوں کے سامنے مسائل کھڑے کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں...
چیئرمین سینیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں بہت سے معاملات زیر بحث آئے، افواج، سکیورٹی ادارے آپ کے کل کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں بہت سے معاملات زیر بحث آئے، افواج، سکیورٹی ادارے آپ کے کل کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں، تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کی ترقی، استحکام، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہونا پڑے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مظلوم کشمیری فلسطینی عوام کے لئے دعاگو ہیں، نہروں...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع ملاقات کیلئے عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران بھٹو ہاؤس، نوڈیرو پہنچے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع پر ملاقات کے لئے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو کے دروازے کھول دیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری سے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں شہریوں نے عید کے موقع پر ملاقات کی، پی پی چیئرمین نے اپنے حلقہ انتخاب سمیت ملک بھر سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ان کے وطن روانہ کیا جائے گا۔ ملک بھر میں ایسے افراد کی تعداد تقریباً 8 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ واپسی کے پہلے مرحلے میں تقریباً 7 لاکھ غیر رجسٹرڈ باشندوں کو پہلے ہی وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے باشندوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ان کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجنے کیلئے حتمی تاریخ مقرر کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں پشاور کے جمعہ خان کالونی اور لنڈی کوتل کے گلاب گراؤنڈ میں 2 عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے...
صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی فلاحی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانےکا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ...
بھارت میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ سنوج مشرا نے شادی کا جھانسا دیکر 4 سال سے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مجھے ڈائریکٹر تک لے گئی جس نے مجھ سے پہلے محبت اور پھر شادی کرنے کا وعدہ کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں سنوج مشرا کے جھانسے میں آگئی اور ہم 4 سال سے غیر ازدواجی تعلقات میں ہیں۔ 3 بار حاملہ بھی ہوئی تھی۔ پولیس کو بیان میں خاتون نے بتایا کہ سنوج مشرا نے تینوں...
عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اللہ کرے یہ عید ہماری قوم کیلئے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے، آئیے ہم اس موقع پر سب کو یاد کریں اور اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عید پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، عید...
ترمول کانگریس کے سینیئر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی انتشار پھیلانا اور لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے سینیئر لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 2026ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد بھی ترمول کانگریس ریاست میں اپنا اقتدار برقرار رکھتی ہے تو مغربی بنگال میں ہندوؤں کا وجود ختم ہوجائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے بھی کہا کہ ہندوؤں کو متحد ہونا ہوگا۔ ان کا یہ تبصرہ جمعرات کو مالدہ ضلع کے موتھا باڑی علاقے میں فرقہ وارانہ تصادم کے پس منظر میں آیا ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب نندی گرام میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ادھیکاری نے الزام...
فوٹو فائل اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ پر درجنوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردی گئیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، ڈی آئی جی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنر و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں میں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت...
اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی جیل میں گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی جیل میں گزار رہے ہیں، ان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، دعا ہے اگلی عید پر عمران خان رہائی پا کر ہمارے درمیان ہوں۔ ...
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے 11.8 کلو گرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی، قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے 11.8 کلو گرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے...
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے بات کی تھی اور وضاحت سے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دہشتگردوں کےکمین گاہوں کو ختم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے اور جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ان ہی لوگوں کی ہوئی ہے جو دہشتگرد تھے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء کا کہنا تھاکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں کارروائی سے متعلق زیادہ تفصیلات میرےعلم میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ہوئی تھی جس میں...
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، شاہی خاندان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں صدر النہیان سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت...
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔اوگرا کی طرف سے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے مقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 11.8کلوگرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیاگیا ہے۔ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2930 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ شریف خاندان نے جاتی امرا میں عید کا دن کیسے منا یا؟ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد...
اپنے ایک بیان میں حماس رہنماء سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ قتل عام اور بھوک کے مذموم منصوبے کیخلاف دنیا میں جو کوئی بھی ہتھیار اُٹھا سکتا ہو، اسے عملی اقدام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکا خیز مواد، گولی، چاقو یا پتھر کچھ بھی نہ چھوڑیں، ہر کوئی اپنی خاموشی توڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منصوبے کے خلاف حماس نے دنیا بھر میں فلسطین کے حامیوں کو ہتھیار اٹھانے کی کال دے دی۔ حماس رہنماء سامی ابو زہری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قتل عام اور بھوک کے مذموم منصوبے کے خلاف دنیا میں جو کوئی بھی ہتھیار اُٹھا سکتا ہو، اسے عملی اقدام...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے والد، والدہ، بھابی اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی ساتھ تھے۔صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے بھی جاتی امرا میں نماز عید ادا کی، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے بزرگوں کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے محفل میلاد شریف میں شرکت کی، نواز شریف نے قوم کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔ عید والے دن شیخ رشید کا حکمرانوں کو...
دنیا کے متعدد ممالک سمیت پاکستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جس میں شوبز ستاروں نے اپنی سج دھج سے چار چاند لگا دیئے۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے بعد یہ پہلی عید الفطر ہے۔ جس سے شادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ View this post on Instagram A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism) کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اس عید کو ’’ہماری حسین عید‘‘ قرار دیتے ہوئے خوب دعوتیں اُڑائیں جس میں روایتی پکوان پیش کیے گئے۔ دونوں نے عید پر روایتی لباس زیب تن کیا اور...