ایس آئی ایف سی کے مثبت کردار کے کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوا ہے، برآمدات 28 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں 179 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے برآمدی ترقی ویژن کے مطابق پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم جمانے کو تیار ہے۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق معروف کمپنی ہونڈا نے 40 ہونڈا سٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ جاپان برآمد کی ہے۔

یہ مقامی آٹو مینوفیکچررز کے لیے برآمدات میں اضافے کا سنہری موقع ہے، جبکہ اسی کے ساتھ ہی حکومت سازگار پالیسیوں کے ساتھ مقامی آٹو مینوفیکچررز کی معاونت کے لیے پُرعزم ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نان ٹیکسٹائل برآمدات  2.

3 فیصد اضافے کے ساتھ 9.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟

پیٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ، سیمنٹ 26 فیصد اور زیورات 66 فیصد کی برآمدی نمو کے ساتھ نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

اس سے قبل گوادر فری زون سے برآمدات کا آغاز بھی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی دس ہزار ٹن سالانہ برآمد کی منظوریدی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر زون میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے۔ 2025 میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات 7 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں مسلسل اضافہ، ملکی معیشت مستحکم کرنے میں اہم پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹو انڈسٹری ایس آئی ایف سی برآمدات چین رائزنگ پاکستان سرمایہ کاری گوادر پورٹ ہنڈا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ٹو انڈسٹری ایس ا ئی ایف سی برا مدات چین رائزنگ پاکستان سرمایہ کاری گوادر پورٹ ہنڈا ایس آئی ایف سی برآمدات میں کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد

صدر آصف علی زرداری - فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ 

ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کرکے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

آج اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے صدر مملکت کی بیرون ملک منتقلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد
  • ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار
  • چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا۔
  • عزیقہ ڈینیل کا انڈسٹری میں مذہب کیوجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنے کا انکشاف
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات میں اضافے سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن
  • عزیقہ ڈینیل کا شوبز انڈسٹری میں مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنے کا انکشاف
  • چین پر اعتماد ہی مستقبل کی جیت ہے، چینی میڈیا
  • بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، بند کرنے والے ملک دشمن ہیں:شیخ رشید
  • بلوچستان ترقی کا دروازہ ہے، بند کرنے والے ملک دشمن ہیں، شیخ رشید