وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر کو عید کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر، شاہی خاندان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مسلسل خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں صدر النہیان سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی دیرینہ حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس پر اماراتی صدر نے بھی گرمجوشی سے عید کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر سندھ اور خیبرپختونخوا کو عید کی مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر سندھ اور خیبرپختونخوا کو عید کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنی جانب سے صوبے کے عوام کو بھی عید الفطر کی مبارکباد پیش کی جبکہ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے عیدالفطر کے پر مسرت تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے انہیں بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔