فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کافی مایوس کن ثابت ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہندی ورژن کی اوسط نشست 23.47 فیصد رہی، جو فلم کی زبردست تشہیر کے باوجود غیر معمولی طور پر کم ہے۔

اگرچہ سکندر کو عید کے خاص موقع پر سلمان خان کے بڑے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حالیہ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئی۔ وکی کوشل کی فلم چھاوا نے پہلے دن 31 کروڑ روپے کمائے، جس کے مقابلے میں سکندر کا کلیکشن کم رہا۔

سلمان خان کی اپنی ہی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے پہلے دن 33 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جسے سکندر پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہی۔ سکندر نے سلمان خان کی گزشتہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے پہلے دن صرف 15 کروڑ روپے کمائے تھے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل

فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا تھا کہ ’سکندر‘ کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے تک پہنچے گی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم اندازوں سے کم بزنس کرے گی۔ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کہا تھا کہ چاہے فلم اچھی ہو یا بری، لیکن 200 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے گی۔

’سکندر‘ سلمان خان کی 2 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہے۔ ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر 3‘ اور ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 2023 میں ریلیز ہوئی تھیں۔ فلم کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 4 کروڑ بار دیکھا گیا، اور اس نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، نواب شاہ، کاجل اگروال اور سنیل شیٹی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ فلم کے شائقین سلمان خان کو ایک بار پھر دھماکا دار انداز میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سکندر سلمان خان فلم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فلم سلمان خان کی کروڑ روپے پہلے دن

پڑھیں:

گھوٹکی میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک

گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں فائرنگ تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔گھوٹکی میں کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیربخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطا بق ڈاکوعلی حسن جھکرانی کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر تھی

متعلقہ مضامین

  • چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر نے تہلکہ مچا دیا
  • 45 کروڑ روپے سیلری لینے والا بھارتی انجینئر جنسی اسکینڈل کے باعث عہدے سے برطرف
  • سلمان خا ن کو بڑ اد ھچکا، نئی فلم سکندر ریلیز سے قبل ہی فلاپ ہوگئی
  • گھوٹکی میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ ریلیز،  ایڈوانس بکنگ مایوس کن رہی
  • گھوٹکی میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے
  • محبت کےنام پر“ڈیٹنگ ایپ“پر ملنےوالی دوست نےکروڑوں لوٹ لیے
  • عید کے موقع پر پاکستان ریلوے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کو بروقت چلانے میں ناکام