شین وارن کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملی تھیں، نئی رپورٹ میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیند باز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینیئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 4 مارچ 2022 کو آسٹریلیا کرکٹ کے اس لیجنڈ اور عظیم لیگ اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں: بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی
فوکس کرکٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شین وارن تھائی لینڈ کے شہر کوہ سیموئی میں بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شین وارن اپنے وِلا میں موجود تھے اور وہ جواب نہیں دے رہے تھے، طبی عملہ تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچانے میں ناکام رہا۔
جب شین وارن کا انتقال ہوا تھا تو کئی طرح کے اندیشے ظاہر کیے گئے تھے۔ حالانکہ انتظامیہ نے مزید تفصیلات جاری کیے جانے کی بات کہہ کر لوگوں سے انتظار کرنے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی شین وارن کے خاندان والوں نے پرائیویسی کی درخواست کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا تھائی لینڈ شین وارن کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا تھائی لینڈ شین وارن کرکٹ تھائی لینڈ شین وارن
پڑھیں:
ملتانی پراندہ نئی نسل میں بھی مقبول ہے
پراندہ ایک دور میں خواتین کی آرائش کا اہم جُز ہوا کرتا تھا، پھر وقت نے کروٹ لی تو لوگ نئے فیشن اپنانے لگے، مگر ملتانی پراندہ خواتین کے لیے آج بھی پسندیدہ ہے۔۔۔تفصیل رپورٹ میں ۔۔۔
رپورٹ ، مہ جبین
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پراندے ملتانی پراندہ