Daily Mumtaz:
2025-04-02@14:52:14 GMT

امریکا کی یمنی جزیرے کاماران پر بمباری

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

امریکا کی یمنی جزیرے کاماران پر بمباری

امریکا نے یمن کے کاماران جزیرے پر بمباری کی ہے۔

حوثی اکثریتی تنظیم انصار الاسلام کا کہنا ہے کہ امریکا نے حدیدہ بندرگاہ کے قریب دو فضائی حملے کیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پیغام حوثیوں اور ایران دونوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حوثی جہازوں پر حملے نہیں روکتے بمباری جاری رہے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حملوں سے یمنی عوام کو شکست نہیں دی جا سکتی، سید عباس عراقچی

اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔ لیکن اُسے ناکامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ یمنی بہت با ہمت ہیں۔ وہ اپنے مقاصد کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔ امریکہ نے یمن کو اس وجہ سے نشانہ بنایا کیونکہ اس نے دیکھا کہ صنعاء مقاومت کرتے ہوئے کامیاب ہو رہا ہے۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کا عمل شکست کھائے گا۔ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔ لیکن اُسے ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایک یقینی امر یہ ہے کہ یمن کو حملوں اور جارحیت کے ذریعے ہرایا نہیں دی جا سکتا۔ آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن پر جارحیت، ایران پر حملے کا مقدمہ ہے۔ اس طرح کے دعوے ہمارے لئے نئی بات نہیں کیونکہ ہم اس طرح کی کئی بڑھکیں سنتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران کبھی بھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کرے۔ دشمن ایک دن اپنی دھمکیوں پر پچھتائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیاگو گارشیا جزیرے پر جوابی حملے کی دھمکی کا مطلب کیا ہے؟
  • امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
  • دشمن کو خوفناک سرپرائز دیں گے؛ یمنی وزیر دفاع کا اعلان
  • حملوں سے یمنی عوام کو شکست نہیں دی جا سکتی، سید عباس عراقچی
  • ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای
  • ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی، خامنہ ای کا سخت جواب
  • امریکا، ہیوسٹن میں رونق بھرا چاند رات میلہ منایا گیا
  • جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی، ٹرمپ کی بڑھک
  • ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی