وزیر اعظم کا مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطہ, عید کی مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ملائیشیا کے وزیراعظم سری انور ابراہیم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کوفائدہ مند اقتصادی اشتراک میں بدلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے وزیراعظم جنرل من آنگ ہلینگ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔
میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عالمی رہنماؤں شہباز شریف نے
پڑھیں:
سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیر اعظم کی گورنر کامران ٹیسوری سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
شہرِ قائد میں موسم گرم، آج درجۂ حرارت کتنا رہنے کا امکان ہے ؟ جانیے
مزید :