ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔اوگرا کی طرف سے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے مقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
11.
شریف خاندان نے جاتی امرا میں عید کا دن کیسے منا یا؟
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایل پی جی
پڑھیں:
مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے، امریکہ میں ایلن مسک کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین نے ایلن ماسک کی ٹیسلا کمپنی کی کاروں کی نمائش گاہوں اور تجارتی کمپنیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے اور ہمارے ملک کو واپس لو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ، کینڈا، اور یورپ کے مختلف شہروں میں ایلن ماسک کے وسیع اختیارات اور حکومتی اداروں کے کارکنوں کو نوکری سے باہر نکالنے کے اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔ مظاہرین نے ایلن ماسک کی ٹیسلا کمپنی کی کاروں کی نمائش گاہوں اور تجارتی کمپنیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، مسک ہمارے پیسے لوٹ رہا ہے اور ہمارے ملک کو واپس لو۔ بعض مظاہرین ایلن مسک کی سربراہی والے حکومتی کارکردگی کی نگرانی سے متعلق ادارے کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس ادارے کو حاصل اختیارات کے تحت ایلن ماسک نے امریکہ کی فیڈرل حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لئے ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ امریکہ کی نیویارک، فلوریڈا، ماساچوسٹ اور کیلی فورنیا ریاستوں، کینڈا کے شہر ونکوور اور یورپ کے لندن، برلین اور پیرس ان شہروں ميں شامل ہیں جہاں ایلن ماسک کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔