2025-04-07@03:19:50 GMT
تلاش کی گنتی: 8597

«پر آگیا»:

(نئی خبر)
    ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور مذہبی رہنماؤں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر، جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی) نے اپنے کارکنان اور رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر مولانا فضل الرحمان سے ملنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان نہ آئیں۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’سکیورٹی خدشات کے باعث اور امن و امان کے حوالے سے نازک صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان سے عید ملنے ڈیرہ اسماعیل خان آنے کی زحمت نہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کے عید ملنے کے پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں...
    اسلام آباد: حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اُن کو ہی یہ ذمہ داری سونپ دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  بلاول بھٹو اگر تحریک انصاف سے شرکت کی یقین دہانی کرالیں تو حکومت قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود حکومت کا حصہ ہے اگر وہ ثالثی کا تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں اور یہ مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو صحافی فرحان ملک کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے عدالت میں پیش کیا اور ان کی طرف سے عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر اینکرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ہم نے فرحان ملک کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، فرحان ملک صحافی ہیں جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ اینٹی اسٹیٹ ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ویڈیوز دیکھائی جائیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ یوٹیوب چینل ہے رفتار کے...
    بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول 'این جی فیسٹ 2025' میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔ اس موقع پر سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم سب...
    ایک برطانوی گیریژن کبھی 12,000 برطانوی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کا گھر تھا، لیکن اب یہ ایک وسیع و عریض شہر ہے جہاں صرف ہرن اور گلہری ہی رہتے ہیں۔ ایک وسیع شہر جو کبھی ہزاروں برطانوی فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی میزبانی کرتا تھا، اب آہستہ آہستہ جنگل میں تبدیل ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق  دراصل یہ’گھوسٹ ٹاؤن‘ برطانیہ میں نہیں ہے بلکہ جرمنی میں واقع ہے، جس میں چار بیڈ روم والے وسیع و عریض مکانات، ایک اپارٹمنٹ بلاک، کھیلوں کی سہولیات، اور یہاں تک کہ اس کا اپنا پیٹرول اسٹیشن بھی شامل ہے، یہاں کبھی برطانوی فوجی اہلکار اور ان کے خاندان آباد تھے،...
    قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کا تبادلہ سروس ڈیپارٹمنٹ سے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا۔ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کا تبادلہ جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ سے جنرل پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا۔اس کے علاواایڈیشنل رجسٹرار وقار احمد کا تبادلہ جنرل پی اینڈ ڈی سے سروس ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا ۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اور درآمدات میں 11.4 فیصد تک اضافہ ہوا، ٹیکس وصولیاں 25 فیصد بڑھ گئیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے مارچ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات کا حجم 21.82 ارب ڈالر ہوگیا، درآمدات میں 11.4 فیصد تک اضافہ ، حجم 38.32 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔جولائی تا فروری کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 691 ملین ڈالر رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی...
    بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشری کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات کا دن تھا لیکن بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا جبکہ بشری بی بی کی خاندان سے ملاقات کرائی گئی۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ آج جیل میں فیملی کی ملاقات کا دن ہے، بشری بی بی کی فیملی کو ملاقات کا موقع دیا گیا لیکن ہم تینوں بہنوں کو ملاقات نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزم انس نواز کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،  عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کیجانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، ملزم کو گزشتہ دنوں چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔   مقدمے کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس...
    جنگ اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق وفد میں شامل پاکستانی صحافی سبین آغا کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد اسرائیلی ثقافت اور لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کرنا تھا، اگر سعودی عرب جیسے ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرتے ہیں تو پاکستان کےلیے بھی یہ آسان ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے 11 پاکستانیوں پر مشتمل کے وفد کے رواں ماہ اسرائیل کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاکستانیوں کے دفد میں صحافی، دستاویزی فلمساز اور سول سوسائٹی کے رہنما شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد نے اسرائیل کے ہولوکاسٹ میوزیم اور 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کے مقامات اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق...
    فوٹو فائل بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کو عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔بی وائے سی کی رہنما سمی دین بلوچ و دیگر ملزمان کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو رہا کردیا، رہائی کے احکامات کے باوجود پولیس نے سمی دین بلوچ کو احاطہ عدالت سے پھر گرفتار کرلیا۔سیمی دین بلوچ کو ایم پی او آرڈر کے تحت 30 روز کےلیے جیل منتقل کیا گیا ہے۔
    پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد میں اضافے کے لیے اپیل کی ہے۔ دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ میانمار میں جاری لڑائی، امدادی وسائل کی کمی اور دیگر عالمی بحرانوں کے باعث روہنگیا پناہ گزینوں کو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہے جبکہ ان کا تمام تر دارومدار انسانی امداد پر ہے۔ کاکس بازار میں قائم کیمپس اور ان کے پناہ گزین بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم کردہ کیمپوں میں رہنے والے ان پناہ گزینوں اور ان کی میزبان آبادیوں کو 26۔2025 میں 934.5 ملین ڈالر کے امدادی وسائل...
    بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی او ’’سیف دی چلڈرن‘‘ نے بتایا کہ غزہ جنگ میں سب سے زیادہ ان کا جانی نقصان ہوا جن کا جنگ میں رتی برابر بھی حصہ نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیف دی چلڈرن نے حالیہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں ایک ہفتے دوران شہید ہونے والوں میں 270 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ سیف دی چلڈرن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں جب کہ متعدد بے گھر ہوگئے۔ بیان میں اس خدشے کا...
    برطانیہ کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان کیلئے چرچ میں دعائیہ سروس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے چرچ کے اوپر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور دعائیہ سروس بھی منعقد کی گئی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ قابل فخر لمحات ہیں کہ پاکستان کا پرچم ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرایا گیا۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ تقریب سے پاکستان اور برطانیہ کی یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے، پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے دعا کرتے ہیں۔شاہی تقریبات کا مرکز سمجھا جانیوالا ویسٹ منسٹر ایبے چرچ 1065 میں تعمیر ہوا تھا، یہ چرچ برطانیہ کے...
    معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی ہیں۔مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مقدمےمیں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ یاد...
    عینی شاہد نے بتایا کہ واٹر ٹینکر موٹر سائیکل کو گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا اور جب میں موقع پر پہنچا تو خاتون کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا اور اسی دوران نومولود بھی نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کا عینی شاہد سامنے آگیا، جس نے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ پر پیش آئے دلخراش ٹریفک حادثے کے عینی شاہد مشکور خان نے بتایا کہ وہ پیر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ ملیر ہالٹ سے گزر رہا تھا، پہلے ان کی اہلیہ نے واٹر ٹینکر کو تیزی سے آتے دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے بھی واٹر ٹینکر کو دیکھا۔ انہوں...
    اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس، انسانی دودھ بینک کے قیام سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چئیرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسانی دودھ بینک کے قیام اور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران انسانی دودھ بینک کے قیام پر فیصلہ نا ہوسکا، ذرائع نے کہا کہ انسانی دودھ بینک کے قیام کے معاملے پر بحث آئندہ اجلاس میں بھی متوقع ہے۔اجلاس میں دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع نے کہا کہ اس معاملے پر بھی کوئی...
    سندھ پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔ گیارہویں جماعت کے نتائج کا تناسب کم آنے کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ نتائج کی شرح کم آنے پر سوشل میڈیا پر یہ مسئلہ اجاگر ہوا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فزکس اور ریاضی میں طلبا کو 15 نمبرز اور کیمسٹری میں طلبا کو 20 نمبرز اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ گریس مارکس طے شدہ فارمولے کے مطابق دیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں نے عوامی توجہ حاصل کرنے کےلیے اس معاملے کو استعمال کیا، 10 سالوں سے طلبا کی کامیابی کا تناسب 47 فیصد...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے کردیے گئے۔  رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کا تبادلہ سروس ڈیپارٹمنٹ سے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کا تبادلہ جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ سے جنرل پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا۔ اس کے علاہوایڈیشنل رجسٹرار وقار احمد کا تبادلہ جنرل پی اینڈ ڈی سے سروس ڈیپارٹمنٹ کردیا گیا  قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ سے چین جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر راستہ بدلنا پڑا جب دورانِ پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔ یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب یونائیٹڈ فلائٹ 198 دوپہر 2 بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم، پرواز کے دو گھنٹے بعد، طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور شام 5 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پرواز کو سان فرانسسکو موڑنے کی وجہ پائلٹ کا پاسپورٹ نہ ہونا تھا۔ ایئرلائن نے فوری طور پر نیا عملہ ترتیب دیا، جس کے بعد سان فرانسسکو...
    ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر دیباشیش چودھری نے تمیم اقبال کی صحت سے متعلق تازہ معلومات شیئر کردیں۔ بنگلا دیش کے لیجنڈری کرکٹر تمیم اقبال کو پیر کے روز ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ تمیم اقبال کو فیلڈنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔   چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق کرکٹر کی ایک شریان میں رکاوٹ پائی گئی جسے دور کرنے کے لیے اسٹنٹ ڈالا گیا۔ تاہم دیگر شریانیں صحت مند ہیں اور ان کی مجموعی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ،...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک پراسرار خاتون نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے رات کے وقت ایک کے بعد ایک گھر کی گھنٹیاں بجائیں اور پھر ہوا میں غائب ہوگئی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جیسے ہی وہ عورت گلی میں داخل ہوتی ہے کتا اور گائے اسے دیکھ کر بھاگنے لگتے ہیں، عورت نارنجی رنگ کا لباس پہنی ہوتی ہے، جس کا چہرہ اسکارف سے ڈھنپا ہوتا ہے، اور اس کے پاؤں بھی کپڑوں کے چیتھڑوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔ چونکہ خاتون کا چہرہ ڈھکا ہوا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ...
    ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں گھر سے بھاگنے کے 64 سال بعد بزرگ جوڑے ہرش اور مرودوکی شادی کی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا- باغی ٹی وی : پسند کی شادی کے لئے گھر سے بھاگنے کے 64 سال بعد بزرگ جوڑے ہرش اور مرودوکی شادی کی تقریب کا شاندار اہتمام دیکھنے میں آیا جس میں خاندان بھر کے تمام افراد نے شرکت کی اور اس شادی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ بھارتی ڈیزائنر کانکو تھاپا نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بزرگ جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں ہرش کو سر پر پگڑی اور گلے میں ہار پہنے جب کہ مرودو کو لال خوبصورت عروسی ساڑھی میں انتہائی خوش دیکھا جاسکتا...
    پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری...
    عید الفطر کے موقع پر افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاہم یہ کن ملازمین کو ملے گا ، اس حوالے سے اہم‌ خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر 2025 کے موقع پر اپنے افسران اور ملازمین کو بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، یومیہ اجرت، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران اور ملازمین کو بونس ملے گا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو کوئی بونس نہیں دیا جائے گا۔ بونس کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز...
    آنلائن اجلاس کے موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی کنونشن پر نصاب تعلیم سے متعلق ہینڈ بل شائع اور ملت جعفریہ کے نقطہ نظر کو بیان کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم کے قابل اعتراض نکات کو واضح کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی نصاب تعلیم کمیٹی کا اہم اجلاس کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تعلیم سید نجیب نقوی، رکن نصاب کمیٹی سید ابن حسن غلام حسین علوی، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے رکن علامہ سید حسن ہمدانی اور علامہ قاضی نادر حسین علوی شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے سات کروڑ شیعیان حیدر...
    طورخم بارڈر کراسنگ کو ایک ماہ بعد پیدل مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور تمام تجارتی کارواں، پیدل مسافر اور مریض اس فیصلے کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان نے خیر سگالی اور استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیدل مسافروں کے لیے بھی طورخم بارڈر کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔  پاکستانی حکام نے یقینی بنایا کہ جائز سرحد پار ٹریفک فوری طور پر دوبارہ شروع ہو گئی. جس سے افغانستان کے ساتھ سماجی اور اقتصادی تعلقات میں پاکستان کی حمایت واضح ہوئی۔  ایک انسانی قدم کے طور پر پاکستان نے افغان مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جن میں اہم اور سنگین معاملات بھی شامل ہیں تاکہ سخت دستاویزاتی جانچ کے...
    وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سال کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختون خوا کو خط لکھا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے خط کے مطابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تمام سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے، وزیراعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط اسٹریجی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان میں یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کر دیا گیابلوچستان میں کچھ یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کر دیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے کہ...
    تازہ ترین ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق، امریکا انفرادی سطح پر خوشحالی کی سب سے کم درجے پر آچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکیوں کے اکیلے کھانا کھانے میں اضافہ ہے۔  2012 میں خوشحالی کی فہرست میں 11 نمبر  سے 24 ویں نمبر پر آتے ہوئے، امریکا نے انفرادی طور پر خوشحالی میں نمایاں کمی دیکھی ہے۔  اس گراوٹ کا ایک بڑا سبب اکیلے کھانا کھانا ہے جس میں گزشتہ دو دہائیوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں چار میں سے ایک امریکی نے سروے سے ایک دن پہلے اپنا دن بھر کا کھانا اکیلے کھانے کی اطلاع دی۔ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ سماجی تنہائی، خاص طور پر کھانے کے...
    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی میں یکم اپریل تک توسیع کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے گورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی یکم اپریل کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔استنبول اور مغربی شہر ازمیر میں بھی احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہے.لیکن 19 مارچ کو ملک کی اہم اپوزیشن جماعت کے رہنما کی گرفتاری اور اس کے بعد انہیں جیل بھیجنے پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔اس سے ایک ہفتہ قبل ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا...
    حال ہی میں لاہور میں بیجنگ انڈر پاس میں پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے اہلکار کی طرف سے شہری کے ساتھ بد سلوکی اور سیدھا فائر کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا اور اس سیکیورٹی کمپنی کو سیل کر دیا جس کے اہلکار نے شہری پر براہ راست فائر کیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے ایکٹ 2004 کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینز  محکمہ داخلہ کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید مثلاً ان ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپینی...
    سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)چلی کے وسطی ساحلی علاقے میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ)کے مطابق چلی کے وسطی ساحلی علاقے کے قریب پیر کو5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) زلزلے کی گہرائی 57 کلومیٹر(تقریبا 35 میل(تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی فوری جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم مقامی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی، تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔  تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے قابلِ فخر...
    آسکر جیتنے والے فلسطینی ڈائریکٹر پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، بمباری سے مزید 61 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، جہاں خیمہ بستیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کا محاصرہ کرلیا، جس سے ہزاروں فلسطینی محصور ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے کیے گئے، جن میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب، مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے والے فلسطینی فلم ڈائریکٹر حمدان بلال...
    معیشت میں بہتری کے اشارے، حکومت نے اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تعمیر وطن میں اہم کردار جاری ہے، جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ترسیلات زر 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وفاقی حکومت کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ وفاقی حکومت نے مارچ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس میں معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا حجم...
    کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر نوٹس بھی جاری کر دیے۔ آج صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا تو اس موقع پر اینکرز اور سینیر صحافیوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر 27 مارچ تک کے نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ مزید پڑھیں: کراچی: صحافی فرحان ملک پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کراچی میں واقع ڈیجیٹل نیوز کے ادارے ’رفتار‘ کے مالک اور صحافی فرحان ملک کو 20...
    عالمی سطح پر انسداد تپ دق کے شعبے میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے، اہلیہ چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور ڈبلیو ایچ او کی خیر سگالی سفیر برائے انسداد تپ دق اور ایڈز ، محترمہ پھنگ لی یوان نے تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کی ورچول کانفرنس کو ایک تحریری پیغام بھیجا۔ منگل کے روز پھنگ لی یوان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مضبوط اقدامات اور بین الاقوامی برادری کی طویل مدتی کوششوں سے عالمی سطح پر انسداد تپ دق کے شعبے میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے اور سال 2000 سے اب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) سگنل میسیجنگ ایپ پر ہونے والی چیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کئی ارکان، بشمول نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بھی شامل تھے اور مبینہ طور پر حوثیوں کے خلاف آئندہ فوجی حملوں کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔ ’دی اٹلانٹک‘ کے ایڈیٹر اِن چیف جیفری گولڈبرگ نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ انہیں سگنل میسیجنگ ایپ کے ایک ایسے گروپ میں شامل کر لیا گیا تھا، جس میں قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز اور نائب صدر جے ڈی وینس کے نام سے بنے اکاؤنٹ بھی شامل تھے۔ امریکہ نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار...
    پاکستان میں چالیس فیصد کم بارشیں ہونے کے باعث خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے ایڈوائزی جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 62، بلوچستان 52 اور پنجاب میں38 فیصد کم بارش ہوئی۔ سندھ، بلوچستان کے جنوبی اور پنجاب کے  میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ پانی بحران سے فصلیں متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سنٹر نے ایڈوائزی جاری کردی۔ ایڈوائزی میں بتایا گیا کہ  ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، سندھ، بلوچستان کے...
    غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، جہاں خیمہ بستیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کا محاصرہ کرلیا، جس سے ہزاروں فلسطینی محصور ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے کیے گئے، جن میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب، مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے والے فلسطینی فلم ڈائریکٹر حمدان بلال پر مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، 15 کے قریب فوجی وردی میں ملبوس اسرائیلی آبادکاروں نے حمدان کے سر...
    وفاقی حکومت نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں ترسیلات زر اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوگیا اور اس کا حجم 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہونے کے بعد...
    — فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کردیا۔عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، اقدامِ قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 3مقدمات درج ہیں۔علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ روز مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ارمغان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ درج مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع گلاب دیوی اسپتال کے گارڈ نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ماموں زاد نے زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر اہلیہ و بیٹی کو زخمی، بیٹے کو قتل کر دیا: مدعیٔ مقدمہپولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے قائد آباد مجید کالونی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے ٹریفک حادثے کے مقدمے میں غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ کراچی : ٹریفک حادثے میں جابحق میاں،بیوی کے لواحقین کا بیان سامنے آگیاکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں ،بیوی اور نومولود بچے کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا متوفی آصف 4 بچوں کا باپ اور ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا۔واضح رہے گزشتہ روز قائد آباد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 163روپے فی کلو چینی نہ دے سکی جس کے باعث عوام مہنگی چینی لینے پر مجبور ہیں۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جب کہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زيادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3...
    حکومت کا یوٹرن ،ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے میں واپس ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ایف آئی اے کے تقرر کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالخالق شیخ اب صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ہی ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا...
    سی ڈی اے افسران ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، غیر قانونی ایف آئی آرز پر شدید تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے افسران ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود نے کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف درج کی گئی غیر قانونی ایف آئی آرز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس اقدام کو ادارے کی ساکھ، کارکردگی اور ملازمین کے حوصلے پر منفی اثر ڈالنے والا عمل قرار دیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی ڈی اے ایک خودمختار ادارہ ہے، جس کے اپنے قواعد...
    پشاور(نیوز ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3کروڑ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیش وین میں ڈکیتی ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، وین کا ڈرائیور 6 ماہ سےکام کر رہا تھا، وین کے ڈرائیور کو پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا گیا تھا اور کیش وین سے رقوم مختلف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 مارچ 2025)پاکستان میں ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں فنانشل سروسز کی رپورٹ جاری کر دی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی 60 فیصد بالغ افراد پر مشتمل ہے۔ ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ انفرادی مالیاتی اداروں کے اکاونٹس موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں۔ خواتین کےلئے بینکنگ سہولتوں تک رسائی مردوں کے مقابلے میں نصف ہے۔پاکستان میں 21 فیصد افراد کو بینک اکاونٹ یا موبائل منی تک رسائی حاصل ہے بہت سے لوگ مالی...
      ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور کی نواحی بستی میں 10 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر سے نکلی تھی اور کچھ دیر بعد زخمی حالت میں ملی۔مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچانے پر بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
    ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔ ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔(جاری ہے) کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز...
    کابل: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد منشیات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خطے کو سیکیورٹی اور صحت کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں طالبان کی جانب سے منشیات پر پابندی کے باوجود، افیون، ہیروئن اور میتھ کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2024 میں افیون کی اسمگلنگ کئی گنا بڑھ چکی ہے، جبکہ اس کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں افیون کی قیمت 2 ہزار ڈالر فی کلو تھی، جو 2024 میں 6 ہزار ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ...
    کراچی: ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور نومولود بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔   نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا گوٹھ کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ماں باپ اور نومولود کے جنازے ایک ساتھ دیکھ کر لوگ خود پر قابو نہ رکھ سکے، کئی افراد زار و قطار روتے رہے، ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون،...
    (گزشتہ سے پیوستہ) طئی زمانی کی ایک اور مثال قرآن حکیم نے حضرت عزیر علیہ السلام کے قصے میں بیان کی ہے۔ انہوں نے حصولِ حق الیقین کیلئے اللہ تعالیٰ سے طئی زمانی کے بارے میں سوال کیا۔ ان کے سوال کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے بطورِ مشاہدہ ان پر ایک سو سال کیلئے موت طاری کر دی اور پھر بعد ازاں قدرتِ خداوندی ہی سے وہ زِندہ ہوئے۔ قرآن کہتا ہے : سو(اپنی قدرت کا مشاہدہ کرانے کیلئے) اسے سو برس تک مردہ رکھا۔ پھر اسے زندہ کیا۔ (بعد ازاں)پوچھا : تو یہاں (مرنے کے بعد)کتنی دیر ٹھہرا رہا (ہے)؟(البقرہ، 2:259) ایک صدی تک موت کی آغوش میں سوتے رہنے کے بعد جب حضرت عزیر علیہ السلام کو...
    سول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا۔ حیدرآباد سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئیںاے ایم ایس کے مطابق دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکریٹریٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔ نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دولہا دلہن اور قریبی رشتے دار سول اسپتال پہنچے۔مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کر دیا جائے۔نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
    — فائل فوٹو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مجموعی طور پر 4 سو 30 کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائدوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 78 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے تحت...
    ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔ ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے کارگو کے ذریعے بک کروایا گیا تھا۔ بک شدہ سامان کو پشاور سے کراچی کے لیے کارگو کروایا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد ایس...
    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا جس کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی رہیں گے۔ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم انکی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی ایک ہی رات میں واپس ہوگئی۔ گزشتہ روز انہیں ایف آئی اے کی دیکھ بھال کا چارج دیا گیا اور آج نئے آفس آرڈر میں اس نوٹیفکیشن کو ہی کالعدم قراردے دے گیا۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور...
    حیدرآباد(نیوز ڈیسک) خاتون مریض کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں ہی کردیا گیاسول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر یا گیا۔ نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دلہا دلہن اور قریبی رشتہ دار سول اسپتال پہنچے۔ مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کردیا جائے تاہم نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سےافغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا
    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔" نواز الدین نے اپنی فلم 'تلاش' کے...
     معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی ہیں۔مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ مقدمہ میں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی...
    ---فائل فوٹو  آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ... ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وائٹ ہاؤس کا یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ میسنجنگ گروپ سے غلطی سے لیک ہو گیا۔ اردو نیوز کے مطابق میگزین اٹلانٹک کے سینئر ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ نےبتایا کہ ان کو غیرمتوقع طور پر 13 مارچ کو سگنل ایپ کے ایک خفیہ چیٹ گروپ میں مدعو کیا گیا جس کو ’’حوثی پی سی سمال گروپ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس گروپ میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اپنے نائب ایلیکس وونگ کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کو مربوط بنانے کے لیے ایک ٹائیگر ٹیم تشکیل دینے کا ہدف دیا۔گولڈ برگ نے کہا کہ ان حملوں کے آغاز سے کئی گھنٹے قبل وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت آج شیڈول وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس کل 26 مارچ کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی...
    اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطین سے تعلق رکھنے والے شریک ہدایت کار حمدان بلال پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ حمدان بلال کے ساتھی شریک ہدایرکار یوول ابراہم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’آباد کاروں کے ایک گروہ‘ نے بلال پر حملہ کیا، انہوں نے اسے مارا پیٹا، جس سے اس کے سر اور پیٹ میں چوٹیں آئی ہیں، خون بہہ رہاتھا، سپاہیوں نے اس ایمبولینس پر حملہ کیا جسے اس نے بلایا تھا، اور اسے لے گئے۔ اس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ قبضے کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار جیوش نان وائلنس د کے مطابق یہ...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کیخلاف مذہبی جذبات مجروج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پیکا ایکٹ اور 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ سید حیدر علی شاہ نامی شہری کے بیان پر درج کیا گیا، اس کے علاوہ رجب بٹ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مذ ہبی تنظیم کی جانب سے تھانے کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مارچ 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد میں اضافے کے لیے اپیل کی ہے۔دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ میانمار میں جاری لڑائی، امدادی وسائل کی کمی اور دیگر عالمی بحرانوں کے باعث روہنگیا پناہ گزینوں کو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہے جبکہ ان کا تمام تر دارومدار انسانی امداد پر ہے۔ Tweet URL بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم کردہ کیمپوں میں رہنے والے ان پناہ گزینوں اور ان کی میزبان آبادیوں کو 26۔(جاری ہے) 2025 میں 934.5 ملین ڈالر...
    معروف ڈیلی وی لاگر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پر فیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ رجب بٹ کے خلاف یہ نیا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے...
    کراچی کے علاقے خیرآباد میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شیر زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ منگھو پیر تھانے میں مقتول کے ماموں شوکت خان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مجھے آبائی گاؤں بٹگرام سے فون آیا، کراچی کے عباسی شہید اسپتال گیا تو بتایا گیا بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مولانا شیر زادہ مومن آباد میں گھر سے سحری کے بعد مسجد جانے کے لیے نکلے تھے، منگھو پیر میں 100 فٹ روڈ پر انہیں نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ دوسری جانب نائب صدر جے یو آئی سندھ قاری عثمان کے مطابق مولانا شیر زادہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ...
    کراچی میں فوارہ چوک کے قریب احتجاج کے معاملے پر مظاہرین کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق 35 سے 40 مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد گرفتار کیے گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق گرفتاری کے دوران متعدد مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچ یک جہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف بلوچ یک جہتی کمیٹی، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی پر پاکستان کا قومی پرچم لہرانا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز دولت مشترکہ کا رکن ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، انکے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور اسکے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اپنے رہنماؤں کی حراست کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان، حامی احتجاج کے لیے کراچی پریس کلب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے تو فوارہ چوک پر پولیس نے روک لیا حکومت سندھ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پانچ روز کے لیے دفعہ 144نافذ کر دی ، جلسے جلوسوں، دھرنوں اور پانچ افراد سے زیادہ کے اجتماع پر پابندی ہوگی کراچی پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کے احتجاجی اراکین کو منتشر کرتے ہوئے سمی دین بلوچ سمیت 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق کمشنر کراچی نے کسی بھی نوعیت کے عوامی اجتماعات یا احتجاج...
    ایف آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آبا(آئی پی ایس)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کرتے ہوئے اب عبدالخالق شیخ کو ایف آئی اے کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔پولیس گروپ گریڈ 21 کے عبدالخالق شیخ کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔عبدالخالق شیخ نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
    اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ نے کہا کہ انہیں یمن میں حوثی باغیوں پر بمباری کے بارے میں ایک نجی چیٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اٹلانٹک میگزین کے ایک صحافی کو یمن میں حوثی مسلح گروپ پر ہونے والے حملوں کے بارے میں ایک نجی سوشل میڈیا چیٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈ برگ نے اپنے تازہ مضمون میں اس حیرت انگیز حقیقت کا ذکر کیا کہ انہیں ایک گروپ چیٹ میں شامل کیا گیا تھا جہاں اعلیٰ سطح حکومتی عہدیدار فوجی کارروائیوں پر بات کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے 44 افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ پیر کو یہاں ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، سینئر سرکاری حکام اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ ہلال امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں ائیر مارشل محمد سرفراز، ائیر مارشل کاظم حماد، ائیر مارشل شکیل غضنفر، میجر جنرل سعید الرحمن سرور، میجر جنرل ندیم فضل، ائیر وائس مارشل شکیل صفدر، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، مٍیجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل الیاس، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس سروس گروپ کے گریڈ21 کے آفیسرعبدالخالق شیخ کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کردیا گیا یہ عہدہ سابق ڈائریکٹر جنرل احمد اسحق جہانگیر کے ایسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تبادلے کے بعد سے خالی تھا.۔نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
    کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، جس پر فوری طور پر پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیئے گئے۔ جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام  رہی۔ ہزاروں افراد کئی گھنٹے سڑکوں پر پھنسے رہے۔ دریں اثناء پولیس نے زینب مارکیٹ کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سمی دین بلوچ سمیت اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے صدر زینب مارکیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے...
    کراچی  (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربنک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ کر  280.45روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2  پیسے گھٹ کر ڈالر 282.02 روپے پر آ گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 11پیسے بڑھ کر 305.32 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 15پیسے بڑھ کر 364.76 روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال ایک پیسہ کم ہو کر 75.25 روپے اور یو اے ای درہم 2 پیسے کی کمی سے 76.78 روپے رہ گیا۔ دوسری جانب  پیرکو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3لاکھ 18ہزار 600روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر مہنگا ہو...
    ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 400-500 کلومیٹر جنوب مغرب میں کافا زون اپنے سرسبز و شاداب مناظر، گھومتی ہوئی پہاڑیوں اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کے لیے جانا جاتا تھا۔  اس علاقے کے لوگ اپنی بھیڑ بکریاں کو گاؤں سے دور چھوٹی سرسبز پہاڑیوں تک لے جاتے تھے، جہاں وہ گھاس اور دیگر پودے کھاتیں اور سرے شام لوٹ اتیں۔ دوسروں کی طرح ایک نوجوان اخمد کلدی بھی اپنی بھیڑ بکریوں کو ان چراگاہوں میں لے جایا کرتا تھا۔ تاھم  کالدی اپنی 2 درجن بھر بھیڑ بکریوں کے بارے میں فکر مند رہتا تھا، جو ہمیشہ کم دودھ اور سست رہتی تھیں۔ ایک دن اُس نے چراگاہ کا علاقہ بدل دیا، کیونکہ وہ اِنہیں ایک نیا ماحول دینا چاہتا...
    لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں کی بندش نے مقامی مزدوروں کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا۔  سیکیورٹی خطرات، غیر محفوظ کام کے حالات اور ہنگامی امداد کی عدم دستیابی کے باعث مزدور نہ صرف خوفزدہ ہیں بلکہ روزگار کے محدود مواقع کے سبب شدید مالی مشکلات کا شکار بھی ہو رہے ہیں، اکتوبر 2024 میں دکی کی کوئلہ کانوں پر ایک دہشت گرد حملے میں کم از کم 21 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد کان کنوں نے ہڑتال کر دی اس کے نتیجے میں کئی کانیں بند ہوگئیں اور کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد...
    پشاور: نجی بینک کی کیش وین کی ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ نقاب پوش ملزمان نے وین کو گلی میں داخل ہوتے ہی لوٹنے کی کوشش کی۔  فوٹیج کے مطابق ڈکیت دو اطراف سے کیش وین تک پہنچے اور اس سے رقم نکالنے کے لیے گن پوائنٹ پر دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے نجی بینک کی کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی۔ "https://cdn.jwplayer.com/players/Keu4MhNn-jBGrqoj9.js" پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے دوران سکیورٹی گارڈز سمیت 7 افراد کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔ مزید پڑھیں: پشاور...
    ’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا کر پیچھے مڑ کر دیکھا‘ میرے سامنے ایک دہان پان سا گورا کھڑا تھا‘ اس نے گندی سی ٹی شرٹ اور نیکر پہن رکھی تھی‘ کندھے پر کپڑے کا تھیلا لٹکا رکھا تھا اور پاؤں میں چمڑے کے کھلے جوتے تھے‘ وہ دانت نکال کر میری طرف دیکھ رہا تھا‘ ہمارے دائیں بائیں سالسبرگ کا قدیم شہر بکھرا ہوا تھا‘ میں نے اس سے مسکرا کر پوچھا ’’کیا تمہیں پنجابی آتی ہے؟‘‘ اس نے ہنس کر جواب دیا ’’لٹل لٹل‘ میں چار سال اسلام آباد رہا ہوں‘‘ وہ مجھے دل چسپ کردار لگا‘ میں نے اسے کافی کی آفر کی اور وہ چھلانگ لگا کر بینچ پر میرے سامنے بیٹھ گیا‘...
    برطانیہ کے شاہی پیل کمیشن کی جانب سے فلسطین کی تقسیم اور آبادی کے تبادلے کی اشتعال انگیز سفارشات کے خلاف غصہ ستمبر انیس سو سینتیس میں پہلی عظیم فلسطینی مزاحمت کے دوسرے دور کی شکل میں پھٹ پڑا۔آنے والے پندرہ ماہ نہائیت متشدد ثابت ہوئے۔ بارہ سو سے زائد فلسطینی پولیس اور فوج کے ہاتھوں جاں بحق اور ساڑھے پانچ سو زخمی ہوئے۔ فلسطینیوں نے دو سو چھتیس یہودیوں اور یہودیوں نے چار سو پینتیس فلسطینیوں کی جان لی۔ان پندرہ ماہ میں فائرنگ کے دو ہزار سے زائد واقعات کے علاوہ چار سو بہتر بم دھماکے ، تین سو چونسٹھ مسلح ڈکیتیاں ، تین سو تئیس اغوا اور ڈیڑھ ہزار سرکاری اور کاروباری املاک کی تباہی ریکارڈ پر ہے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو  افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان پیرس میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستانی تارکین وطن، میڈیا کے نمائندوں اور سفارتخانے کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور یوم پاکستان کو یکجہتی اور یکجہتی سے منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تحریک آزادی کے قائدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان فرانس تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے...
    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں، بیوی اور نومولود بچے کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا۔جاں بحق عبدالقیوم کے بھائی محمد سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالقیوم اہلیہ کے ہمراہ کوہی گوٹھ سے واپس آرہے تھے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھائی عبد القیوم اہلیہ کو اسپتال چیک اپ کے لیے لےکر گیا تھا، جس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور بچے کی ولادت متوقع تھی۔محمد سہیل نے مزید بتایا کہ عبدالقیوم کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کا ملازم اور ملیر کینٹ کا رہائشی تھا۔جاں...
    لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا جس میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم لانچ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ رجب بٹ اس سے قبل بھی متنازع بیانات اور مواد کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں اور ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے جا...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال پر قومی سطح پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سپریم کورٹ بار کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ملاقات میں جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے، یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی،ملاقات میں بلوچستان میں بڑھتی...
    لندن: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے  پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔ پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز کامن ویلتھ کا ممبر ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، ان کے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیہ تقریب میں مخصوص ایون سونگ بھی گایا گیا۔ Post Views: 1
    پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز تونسہ (سب نیوز)جنوبی پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ڈپٹی کمشنر تونسہ عثمان خالدکے مطابق دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس مثبت آیا تھا، جس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں جنہیں رجسٹرڈ کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ ایچ...