نواز الدین صدیقی کو فلم سیٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔"
نواز الدین نے اپنی فلم 'تلاش' کے سیٹ پر پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ نے انہیں سیٹ پر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ جب انہوں نے گارڈ کو سمجھایا کہ وہ بھی فلم میں اداکاری کر رہے ہیں تو اجازت ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ان کے ساتھ آج بھی ہوتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز الدین
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا
کراچی:گورنر سندھ، کامران خان ٹیسوری نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں عوام کی خدمت کے لیے وقف ہیں اور ان کی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں سحری سے تو رمضان کے بعد ہی باہر آؤں گا، کیوں کہ میں نے خود کو اس مقدس مہینے میں لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، مرتضی وہاب
انہوں نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائشیا، روس اور بنگلادیش کے قونصل جنرلز کو افطار کرانے کا موقع مجھے ملا، اور اس کے ساتھ ساتھ دس ہزار افراد کو گورنر ہاؤس میں روز افطار کا شرف حاصل ہوا ہے۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے مجھے ثواب حاصل کرنے کا بھی موقع مل رہا ہے، اور میں روزانہ لوگوں کو رہائشی پلاٹ، عمرہ ٹکٹ، موٹرسائیکل، اور فون دے رہا ہوں، اور مختلف مقامات پر سحری بھیج کر ثواب حاصل کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: کراچی، گورنر سندھ کا عوامی انداز برقرار، خداداد کالونی میں سحری کی تقریب سے خطاب
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مخالفت برائے اصلاح کریں، لیکن لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس رمضان میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے لیے یکساں عزیز ہیں، اور یہ کہ مہاجر ہی نہیں، سندھی، پنجابی، بلوچ اور پٹھان سب مجھے بھائی اور بیٹا سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زبانِ خلق کو دیکھ کر حسد کرنے کے بجائے خدمت کے ذریعے دل جیتنے کی کوشش کریں، کیونکہ یہی اصل کامیابی ہے۔