Express News:
2025-03-25@22:41:29 GMT

آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

ریلویز پولیس پشاور نے آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کر لی۔

ریلویز پولیس پشاورنے اسپیشل برانچ کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کے کارگو آفس سے 25 کلو چرس برآمد کرلی۔ چرس کو آٹا گوندھنے والی الیکٹرک مشینوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق آٹا گوندھنے کی 9 الیکٹرک مشینوں کے اندر سے چرس کے 25 پیکٹ برآمد کیے گئے۔ چرس کو پشاور کینٹ اسٹیشن پر قائم اے اے کارگو کے ذریعے بک کروایا گیا تھا۔ بک شدہ سامان کو پشاور سے کراچی کے لیے کارگو کروایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد

ایس ایچ او جمال عبدالناصر نے چرس کو قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کاشف علی اور ہمایوں بیگ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ریلویز پولیس اسٹیشن پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریلویز پولیس آٹا گوندھنے

پڑھیں:

پشاور: نا معلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

پشاور کے تھانہ لوئی سم  باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق  نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔

ڈی پی او  کے مطابق باجوڑپولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل  بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی خاتون باکسر نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کو کوٹ ڈالا
  • آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
  • پشاور، نجی بینک کی کیش وین لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر سامنے آ گئی
  • پشاور: مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش گاڑی سے کروڑوں روپے لوٹ لیے
  • مٹیاری: موٹر وے پولیس کی کارروائی، گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد
  • پشاور ٹریفک پولیس کا تجاوزات مافیا کیخلاف کریک ڈائون
  • لاہور؛ 15 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد
  • پشاور: نا معلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ
  • لاہور؛ 14 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد