پشاور، نجی بینک کی کیش وین لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پشاور:
نجی بینک کی کیش وین کی ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ نقاب پوش ملزمان نے وین کو گلی میں داخل ہوتے ہی لوٹنے کی کوشش کی۔
فوٹیج کے مطابق ڈکیت دو اطراف سے کیش وین تک پہنچے اور اس سے رقم نکالنے کے لیے گن پوائنٹ پر دھاوا بول دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے نجی بینک کی کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی۔
"https://cdn.
پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے دوران سکیورٹی گارڈز سمیت 7 افراد کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا
تحقیقات میں نجی بینک کی وین کے عملے کو بھی شامل کیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملزمان تک رسائی کے حوالے سے اہم شواہد ملے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی عمل جاری ہے اور مزید پیشرفت متوقع ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجی بینک کی کیش وین کی کیش
پڑھیں:
بینک فراڈ : نادیہ خان کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے
کراچی:نجی بینک کے سابق سی ای او عاطف خان کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، ملزم نے اہلیہ کے علاوہ پانچ دیگر افراد کو بھی رقومات منتقل کیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی فراڈ اورمالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ایف آئی اے کے عبوری چالان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف خان نے اپنی اہلیہ نادیہ خان کے علاوہ دیگر پانچ افراد کے اکاؤنٹس میں بھی 3 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کی۔
عاطف خان نے قوانین کے خلاف کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شئیرز کی مد میں 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا۔ عاطف خان نے اپنی مدت ملازمت میں کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی۔
مذکورہ رقم کی مد میں عاطف خان نے 539 ملین روپے تاحال کمپنی کو ادا نہیں کیے۔ کمپنی کے سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز چنہ نے عاطف خان کے مبینہ فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے میں مدد کی۔