پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
تونسہ (سب نیوز)جنوبی پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر تونسہ عثمان خالدکے مطابق دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس مثبت آیا تھا، جس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں جنہیں رجسٹرڈ کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی پھیلا و کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے تاہم ممکنہ طور پر ایچ آئی وی اتائیوں اور خون کے تبادلے سے پھیلا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں ایچ آئی ایچ آئی وی کی
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں آج سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری، 4 بنچز تشکیل
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کیلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔اسی طرح جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔