آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کے شریک فلسطینی ہدایتکار پر یہودی آبادکاروں کا حملہ، گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطین سے تعلق رکھنے والے شریک ہدایت کار حمدان بلال پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
حمدان بلال کے ساتھی شریک ہدایرکار یوول ابراہم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’آباد کاروں کے ایک گروہ‘ نے بلال پر حملہ کیا، انہوں نے اسے مارا پیٹا، جس سے اس کے سر اور پیٹ میں چوٹیں آئی ہیں، خون بہہ رہاتھا، سپاہیوں نے اس ایمبولینس پر حملہ کیا جسے اس نے بلایا تھا، اور اسے لے گئے۔ اس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔
قبضے کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سینٹر فار جیوش نان وائلنس د کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے جنوبی گاؤں سوسیا میں پیش آیا، خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے پوچھے جانے پر فوج کا کہنا تھا کہ وہ معلومات کی تصدیق کر رہی ہے۔
اسرائیل 1967 سے مغربی کنارے پر قابض ہے۔
اسرائیلی فلسطینی کارکنوں کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے رواں سال کے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتا۔
اس دستاویزی فلم کی عکس بندی قریبی مسفر یاٹا میں کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان فلسطینی کو جبری نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، جب اسرائیلی فوج فائرنگ زون کے لیے جگہ بنانے کے لیے اس کی برادری کے گھروں کو مسمار کرتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے 1980 کی دہائی میں مسفر یاٹا کو ایک ممنوعہ فوجی زون قرار دیا تھا، اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی بیت المقدس کو چھوڑ کر مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی اور تقریباً 5 لاکھ اسرائیلی آباد ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی بستیوں میں رہتے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دستاویزی فلم
پڑھیں:
مصری جنگلی بلے کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، متعدد زخمی
مصری جنگلی بلے نے اسرائیلی سرحد پر تعیناتی صہیونی فوجیوں پر حملہ کردیا، متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔
دو روز قبل اسرائیلی میڈیا نے ایک خبر دی تھی کہ شکاری مصری لینکس (جنگلی بلّے ) نے مصر سے ملحقہ سرحد پر اسرائیلی فوج کے متعدد سپاہیوں پر حملہ کرکے انہیں مختلف نوعیت کے زخم لگائے۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری سرحدی علاقے خاص طور پر جبل حریف کے علاقے میں فوجیوں کو جانوروں کے مشتبہ کاٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک نایاب شکاری جانور لینکس کو نیچر اینڈ ریزرو اتھارٹی کے ایک انسپکٹر نے پکڑ لیا، انسپکٹر اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا تھا۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ ریزرو انسپکٹر نے جانور کو پکڑا اور یہ مصری لنکس نکلا اسے جانچ کیلئے خصوصی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ لینکس یا جنگلی بلا درمیانے درجے کا شکاری ہے، اس کی لمبائی 60 سے 130 سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے، اس کی رفتار کا انحصار اپنے شکار کی رفتار پر ہوتا ہے اور یہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔
لنکس ریگستان میں رہتا ہے، یہ کم بارش والے علاقوں کو ترجیح دیتا ہے، یہ خرگوش، چوہے اور پرندوں جیسے چھوٹے جانوروں کو شکار کرنے پر انحصار کرتا ہے۔
مصر سے اسرائیل میں جانوروں کی دراندازی نے 2022ء میں اسرائیلیوں میں بہت سے خدشات کو جنم دیا، اسرائیلی سائنسدانوں نے ملک کے جنوب میں واقع وادی عرب علاقے میں مصری چھپکلی کے پھیلاؤ کے بارے میں ایک انتباہ جاری کیا تھا کہ اس سے ماحولیاتی نظام کو خطرہ ہے۔
اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی مصری گیکوز اور چھپکلیوں کا پتہ لگانے میں وادی عربہ کے مقامی باشندوں سے مدد طلب کر رہی ہے جو خطے میں پھیلنا شروع ہوگئے ہیں اور خوفناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں اور زرعی فصلوں کو کھارہے ہیں۔
تل ابیب یونیورسٹی میں سائنس کے پروفیسر شائی میری نے کہا کہ مصری چھپکلی اور گیکو کسی بھی چیز کو کھاسکتے ہیں اور کسی بھی مزاحمت پر قابو پاسکتے ہیں، وہ کسی بھی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔