بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول 'این جی فیسٹ 2025' میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔

اس موقع پر سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ لطف اندوز نہ ہوں لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران کسی نے اسٹیج پر ایک پنک بنی بینڈ پھینکا، جسے سونو نگم نے پہن لیا۔ اس کے بعد حاضرین 'پوکی پوکی' کے نعرے لگانے لگے۔

واقعے کے بعد ایک طالبہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ انتہائی شرمناک تھا کہ صرف چند بدتمیز طلبہ کی وجہ سے ایک لیجنڈ کو اپنی پرفارمنس روک کر سامعین سے شائستگی کی درخواست کرنی پڑی۔" ایک اور طالب علم نے سونو نگم کے تحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اس لمحے میں بھی وہ پرسکون اور باوقار رہے۔ انہوں نے ایک بار بھی اپنی آواز بلند نہیں کی۔"

واضح رہے کہ اس ہنگامہ آرائی کے تھمنے کے بعد سونو نگم نے اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق دوبارہ اپنی پرفارمنس شروع کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونو نگم کو کنسرٹ کے دوران بدتمیزی اور بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا ہو، گزشتہ ماہ کولکتہ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھی ہجوم بے قابو ہو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اظفر رحمان اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟

اظفر رحمان پاکستان شوبز کے ایک ایسے معروف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں جنہیں خوب شہرت حاصل ہے اور وہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کبھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیا یہاں تک کہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی وہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرتے۔

حال ہی میں اظفر ندا یاسر کی رمضان ٹرانمیشن میں شریک ہوئے جہاں میزبان ندا نے ان سے سوال کیا کہ انہیں لوگ سالوں سے جانتے ہیں مگر ان کی نجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔

جس پر اظفر رحمان نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد نجی زندگی نجی نہیں رہتی اور انہوں نے دیکھا ہے کہ لوگ باقاعدگی سے اپنی نجی زندگی سے متعلق تصاویر وغیرہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں اور کچھ دن بعد ان کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یاد رہے کہ اظفر رحمان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اور اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد سے انکی نجی زندگی سے متعلق کوئی معلومات سوشل میڈیا پر نہیں مل سکیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے اور وہ کبھی بھی سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ 

اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی پرائیویسی رکھنا چاہتی تھیں جس کا وہ احترام کرتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بہت سے ساتھیوں کو اپنی شادیوں میں مسائل سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر وہ پورے سوشل میڈیا پر وہ وائرل بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنی نجی زندگی کو اوور شیئر نہ کرنا انتخاب ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا نشہ بہت گندا ہے، میں اور میری اہلیہ گھومتے پھرتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ نہیں کرتے اس سے خود کو اور اپنی اہلیہ کو آزاد کیا ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ اداکار سونو سود کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
  • سونو سود کی اہلیہ کی گاڑی ہائی وے پر خوفناک حادثے کا شکار
  • نیہا ککڑ کی کنسرٹ میں تاخیر پر مداحوں کا شدید غصہ، گلوکارہ اسٹیج پر روپڑیں
  • ’کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے‘، بھارتی اسپنر ہربھجن سے معافی کا مطالبہ
  • ایک ریاستی رہنما کی ممکنہ ہتک عزت، بھارتی کمیڈین زیرعتاب
  • بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں فورتھ امپائر کا کردار بڑھا دیا
  • اظفر رحمان اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟
  • بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں  فورتھ امپائر کا کردار بڑھا دیا
  • جیل میں رہ کر لاکھوں روپے کی پینٹنگز بنانے والا قیدی