پشاور(نیوز ڈیسک)ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں نجی بینک کی کیش وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ڈرائیور سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3کروڑ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیش وین میں ڈکیتی ڈرائیور کی ملی بھگت سے ہوئی، وین کا ڈرائیور 6 ماہ سےکام کر رہا تھا، وین کے ڈرائیور کو پہلے بھی دو تین جگہوں سے نکالا گیا تھا اور کیش وین سے رقوم مختلف اضلاع کو بھیجی جانی تھی۔

سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں اُترے گا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کیش وین

پڑھیں:

ڈی آئی خان: ڈسٹرکٹ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ کی ادویات چوری، 6 افراد گرفتار


ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی۔ اسٹور کیپر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کے مطابق گزشتہ رات اسپتال کے اسٹور کیپر، اسسٹنٹ اسٹور کیپر اور ان کے 4  سہولت کار اسٹور سے ادویات چوری کرکے لانڈری ایریا میں چھپا رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور چوری کی گئی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات برآمد کرلی گئی۔

ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق نگران دور کی 60 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نیب بھی پچھلے سات سال میں ایک ارب 27 کروڑ کی رقم کی انکوائری کر کررہا ہے۔ جس کا آڈٹ کروایا جارہا ہے کہ یہ پیسے کہاں گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: ڈسٹرکٹ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ کی ادویات چوری، 6 افراد گرفتار
  • حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • پشاور؛ بینک کی کیش وین سے 3کروڑ لوٹنے والے مرکزی ملزمان گرفتار، ڈرائیور بھی ملوث
  • پشاور: بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے برآمد
  • پشاور میں کیش وین ڈکیتی کا ڈراپ سین، ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا، 4 ملزمان گرفتار
  • پشاور؛ بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان گرفتار، ڈرائیور بھی ملوث
  • پشاور: نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد
  • پشاور، نجی بینک کی کیش وین لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر سامنے آ گئی
  • پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین پر ڈاکہ، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لے اُڑے