اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے 44 افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ پیر کو یہاں ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، سینئر سرکاری حکام اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ ہلال امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں ائیر مارشل محمد سرفراز، ائیر مارشل کاظم حماد، ائیر مارشل شکیل غضنفر، میجر جنرل سعید الرحمن سرور، میجر جنرل ندیم فضل، ائیر وائس مارشل شکیل صفدر، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، مٍیجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل الیاس، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل محمد عاصم خان، میجر جنرل ندیم یوسف، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نور ولی خان، میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل محمد ندیم اشرف، میجر جنرل نسیم انور، میجر جنرل عمر احمد شاہ، میجر جنرل محمد شاہد صدیق، میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، میجر جنرل سید علی رضا، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان، ریئر ایڈمرل عامر محمود، میجر جنرل عبدالسمیع، میجر جنرل محمد یاسر الٰہی، ریئر ایڈمرل امتیاز علی، میجر جنرل کمال انور چوہدری، میجر جنرل منیر الدین، میجر جنرل احسن وقاص کیانی، میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ، میجر جنرل عدنان سرور ملک، میجر جنرل عمر مقبول، میجر جنرل اظہر یاسین، ریئر ایڈمرل خیبر زمان، ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر، میجر جنرل ظہیر اختر اور میجر جنرل محمود سلطان شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت  نے نیول ایوی ایشن بیس تربت میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے کیپٹن سید امیر رضا کی بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے بھی نوازا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریئر ایڈمرل

پڑھیں:

محمد نواز جدون کی میزبانی میں دبئی میں صحافیوں کے اعزاز میں رمضان اور یومِ پاکستان کی پرنور سحری

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء) دبئی میں معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت محمد نواز خان جدون کی میزبانی میں پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار سہری کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب دبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے آؤٹ ڈور ایریا میں منعقد ہوئی، جہاں رمضان المبارک کی روحانی فضا اور یومِ پاکستان کی خوشی نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

تقریب میں دبئی میں مقیم ممتاز صحافیوں نے شرکت کی اور محمد نواز جدون کے اس خوبصورت اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر محمد نواز جدون نے کہا کہ رمضان المبارک اخوت اور محبت کا پیغام دیتا ہے، اور یہ تقریب پاکستانی صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ انہوں نے یومِ پاکستان کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد بھی پیش کی اور یو اے ای میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر پی ایف یو جے یو اے ای خالد ملک، پی جے ایف کی نائب صدر سعدیہ عباسی، معروف صحافی انصر اکرم، سبط عارف، سید مدثر خوشنود، محمد رضوان رانا، رانا نصیر احمد، ارشد ملک، احمد قریشی، رضا عابدی، رانا ارشد، وحید بابر، اعجاز گوندل، توقیر احمد، سہیل خاور، خالد گوندل، عارف شاہد، ناصر مغل سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام یومِ پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹنے اور خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا، جس میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور صحافی برادری کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • محمد نواز جدون کی میزبانی میں دبئی میں صحافیوں کے اعزاز میں رمضان اور یومِ پاکستان کی پرنور سحری
  • ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم
  • ایوانِ صدر میں تقریب؛ ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
  • ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب
  • یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ایوان صدر میں سول و فوجی اعزازات تقسیم
  • گورنر ہاؤس سندھ میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب
  • گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب
  • یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
  • یوم پاکستان: ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب