2025-01-22@22:16:48 GMT
تلاش کی گنتی: 906

«ملاقات میں جی بی»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں کی گئیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔فیصل...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقاتوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے...
    سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...
    ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔چھپری ریسٹ ہاؤس کرم میں ہونے والی ملاقات میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور دیگر حکام موجود تھے۔وفد کے رکن حاجی محمد شریف نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمائدین کے وفد کی سربراہی فرمان اللہ اور عادل استاد کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مخصوص گاڑیوں کا قافلہ اپر کرم سے گزارنے کےلیے تعاون مانگا، انسانی بنیادوں پر کانوائے کو گزرنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔حاجی محمد شریف نے مزید کہا کہ مقامی سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کانوائے اپر کرم پہنچا، فی الحال ایک دن کےلیے مخصوص فوڈ آئٹم لے جانے کی حامی...
    ساب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے، سراج الحقسابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا نہ تو میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ہی میری ذمے داری ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات اور مذاکرات سے متعلق اُن کے کردار پر سوالات اٹھانے پر سردار ایاز صادق نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے، واضح کردیتا ہوں کہ میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ہے، ایسے بیانات دینا کہ اسپیکر آفس سے رابطے...