کراچی: بنگلے سے 1 شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں خیابانِ اتحاد کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ جانان مسجد...
پولیس کے مطابق متوفی خیابانِ اتحاد کے قریب ٹریفک سگنل کے پاس ایک بنگلے میں رنگ و روغن کا کام کر رہا تھا جس نے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے: سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے، ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے ہمیں ہر قربانی دینے کا عہد کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاست ہر ممکن اقدامات کر رہی، دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیلئے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کا ساتھ دیا، سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Post Views: 1