پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر دلچسپ صورتحال پیدا جب کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹیا آئی کے رہنماؤں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا نے اعتراض کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے  جیل عملہ سے مکالمہ  کیا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں،وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔ان کا کہان تھا آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کے لیے جائیں گے.

ہم نے ڈسپلن قائم کرنا ہے، وہی بندے ملاقات کریں گے جن کے نام ہم نے دیئے ہیں. آپ حامد خان اور اعظم سواتی کا نام ملاقات کرنے والوں کی لسٹ میں شامل کریں۔جیل عملہ نے جواب  دیا کہ ہم بابر اعوان کو روکتے ہیں آپ جاکر ملاقات کرلیں، بابر اعوان کو روکنے پر سلمان اکرم راجا، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری اور نیاز اللہ نیازی ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہوگئے. 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیچھے بابر اعوان بھی پیدل اڈیالہ جیل کے اندر  روانہ ہو گئے۔صحافی نے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم سے سوال کہ سلمان صاحب آپ نے بابر اعوان کا نام نہیں دیا انھیں کیسے ملاقات کی اجازت مل گئی.سلمان اکرم راجہ نے  جواب دیا کہ جی ہم نے انکا نام نہیں دیا.ہم اس پر احتجاج کریں گے.ہم ڈسپلن قائم کروائیں گے۔

بعد ازاں بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوگئے.بابر اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے. سلمان اکرم راجا کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ڈھائی گھنٹے اندر بٹھاکر رکھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان اکرم راجا کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے.بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کاروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے. بانی کو بتایا ہے ہمارے لئے ملاقات ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے، بانی نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی کو بتایا ہے اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات بابر اعوان کا نام سلمان اکرم راجا بابر اعوان کو پی ٹی آئی نہیں دیا کہا کہ

پڑھیں:

کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو 

سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے معافی مانگنے پر سوال ہی نہیں بنتا، یہ ناممکن ہے، وہ کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے گفتگو اچھی چل رہی ہے، مشاورت سے چلیں گے، جے یو آئی اور سندھ کی جماعتوں سمیت ہر جگہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا ہے، طے ہوا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے جو حقوق ہیں ان کو دیے جائیں گے، شرط یہ لگی ہے کہ ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آ کر گفتگو نہیں کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کہا گیا کہ باہر آ کر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے تو ہم نے کہا ٹھیک ہے، انہوں نے کہا کہ گفتگو سے امن و امان کی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے، گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی۔

بانی نے کہا ہے ہم اصول کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا ہے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہو گا وہ کر دیں گے، گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقاء کے حوالے سے لگی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 23 مارچ خوشی کا دن تھا، اس روز بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے، 23 مارچ کو لاہور میں تو کیک تک نہیں کاٹنے دیا گیا، میں تقریب میں موجود تھا وہاں پولیس آئی، ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا، یہ صرف آئین کی پامالی نہیں بلکہ شرافت کی بھی پامالی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اس وقت مستفید ہو رہی ہیں، مستفید جماعتوں کو اپنے رویے پر نظرِثانی کرنا ہو گی پھر بات ہو گی جس کا امکان نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعوان کی عمران سے ملاقات کی اجازت پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا
  • بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر پی ٹی آئی کا جیل عملے سے تنازع
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں رہنماؤں اور وکلاء کی ملاقات
  • عمران خان نے میرے مؤقف کی تائید کی ہے، سلمان اکرم راجہ
  • اڈیالہ جیل: بابر اعوان کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت ملنے پر تنازع
  • بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنماوں کا ہنگامہ
  • بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ہنگامہ
  • کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے، سلمان اکرم راجا
  • کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں: سلمان اکرم راجہ